LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

اسلامی کونسل کی ہیئت ترکیبی وغیرہ

By Super Admin
اسلامی کونسل کی ہیئت ترکیبی وغیرہ

1۔ یوم آغاز سے نوے دن کی مدت کے اندر اسلامی نظریاتی کونسل تشکیل کی جائے گی جس کا اس حصے میں بطور اسلامی کونسل حوالہ دیا گیا ہے۔
2۔ اسلامی کونسل کم از کم آٹھ اور زیادہ سے زیادہ بیس ایسے ارکان پر مشتمل ہوگی جس طرح کہ صدر ان اشخاص میں سے مقرر کرئے ، جنہیں اسلام کے اصولوں اور فلسفے کا جس طرح کہ قرآن پاک اور سنت میں ان کا تعین کیا گیا ہے علم ہو یا پاکستان کے اقتصادی ، سیاسی قانونی اور انتظامی مسائل کا فہم و ادراک ہو۔
3۔ اسلامی کونسل کے ارکان مقرر کرتے وقت صدر ان امور کا تعین کرئے گاکہـــــــ
(الف) جہاں تک قابلِ عمل ہو کونسل میں مختلف مکاتبِ فکر کو نمائندگی حاصل ہو:
(ب) کم از کم دو ارکان ایسے اشخاص ہوں جن میں سے ہر ایک عدالتِ عظمیٰ یا کسی عدالت عالیہ کا جج ہویا رہا ہو؛
(ج) کم از کم ایک تہائی ارکان ایسے ہوں جن میں سے ہر ایک کم سے کم پندرہ سال کی مدت سے اسلامی تحقیق یا تدریس کے کام سے وابستہ چلا آرہا ہو؛ اور
(د) کم از کم ایک رکن خاتون ہو۔
4۔ صدر اسلامی کونسل کے ارکان میں سے ایک کو اس کا چیئرمین مقرر کرئے گا۔
5۔ شق(6) کے تابع ، اسلامی کونسل کا کوئی رکن تین سال کی مدت کے لئے اپنے عہدے پر فائز رہے گا۔
6۔ کونسل کا کوئی رکن صدر کے نام اپنی دستخطی تحریر کے ذریعے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوسکے گا، یا اگر اسلامی کونسل کے کل ارکان کی اکثریت سے ایک قرار داد کونسل کے کسی رکن کی بر طرفی سے متعلق منظور ہو جائے تو صدر اس رکن کو برطرف کرسکے گا۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.