مختار نامہ عام کیا ہوتا ہے؟
Admin
03:58 AM | 2020-03-26
سوال: مختار نامہ عام کیا ہوتا ہے؟ اس کے کیا اختیارات ہوتے ہیں؟ اور اس کو کیسے بنایا جاتا ہے؟ جواب: مختار نامہ عام کوئی بھی شخص کسی کو دے سکتا ہے۔ اس کا دائرہ کار یہ ہے کہ جس جائیداد کے بارے میں مختار نامہ خاص دیا جارہا ہے وہ مخصوص کام ہے لیکن جس جائیداد کے متعلق مختار نامہ عام دیا جا رہا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اس جائیداد سے متعلق مالک کو جو جو اختیارات تھے وہ اس مختار عام کو بھی ہیں بیچ سکتا ہے، رہن رکھ سکتا ہے، ہبہ کرسکتا ہے، انتقال کرسکتا ہے غرض اس جائیداد سے متعلق تمام کام کرسکتا ہے، جن کا حق صرف مالک کو ہے۔ مختار نامہ عام میں مختار نامہ خاص کے بھی اختیار
ات موجود ہوتے ہیں اور دیگر تمام اختیارات بھی شامل ہوتے ہیں ۔ مختار عام دینے کے لیے اسٹامپ ڈیوٹی پر تحریر لکھی جائے گی ملکیتی ثبوت کی روشنی میں اور وہ ملکیتی ثبوت کی مصدقہ نقل جو بھی ادارہ جاری کررہا ہے خواہ وہ ہائوسنگ سوسائٹی ہے ، ریونیوڈیپارٹمنٹ ، محکمہ مال، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن یا ایل ڈی اے ہے ۔جو ڈیپارٹمنٹ اس کی ملکیت کا ثبوت اپنے پاس رکھتا ہے اور اس کی ملکیت میں تبدیلی کا اختیار رکھتا ہے ، اس محکمہ سے ایک نقل مختار عام جاری کرنے کے لئے وہ نقل لی جائے گی ۔ وہ نقل مختار عام کے ساتھ لگے گی۔ آپ جب کسی وکیل کے پاس جائیں گے تو وہ سیٹ بنا کے تیار کریں گے۔ تیار کرنے کے بعد پھر وکیل آپکی درخواست لکھے گا کہ جس نے اختیار دینا ہے کہ وہ یہ درخواست از خود جمع کرانے کے لئے نہیں آسکتے لہذا اجازت دی جائے کہ بذریعہ لوکل کمیشن اسکو رجسٹر کروایا جائے اسکے سائن انگوٹھے کروائے جائیں۔لاہور میں وکیل صاحب ہوجاتے ہیں دوسرے شہروں میں لوکل کمیشن کا تصور ہی نہیں ہے وہاں پر لوکل کمیشن جاری ہی نہیں ہوتے مالک کو بذات خود جانا پڑتا ہے۔سیٹ مکمل ہونے کے بعد و ہ رجسٹرار کے آفس میں جمع ہونگے۔ جمع ہونے کے بعد اگر تو مالک بذات خو د ہے تو سب رجسٹرار اپنے سامنے سب کے سائن انگوٹھے کروائے گا تمام ڈاکومنٹس پر اس کی فیس ادا کرنی ہوتی ہے گورنمنٹ ٹریژری میں وہ مالیت کے حساب سے ہیں۔ یہ ساری تفصیل آپ کو موقع پر ملے گی۔ اب کافی مہنگا ہوگیا مختار نامہ عام کو رجسٹر کروانا۔ جس کو اختیار دیا جارہا ہے اسکے لئے بہت ضروری ہے کہ وہ تمام دستخط انگوٹھے اپنے سامنے کروائے کیونکہ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے ، کل کو آپ اس مختار نامہ عام کی بنیاد پر جوبھی کرتے ہیں اور مالک اس کو چیلنج کردیتا ہے یا مالک یا تیسرا بندہ کردیتا ہے کہ میں نے مالک سے براہ راست خریداری کرلی تھی اس نے یہ کیا یا یہ مختار نامہ جالی ہے۔ ایک گواہ کےبھی دستخط انگوٹھے جالی ہوگئے ، شناخت کنندے کے دستخط انگوٹھے جالی ہوگئے آپ کا مختار نامہ عام زیرو ہے۔ وہ ایک بوگس اور ایک جالی دستاویز ہے اس کو پھر ثابت کرنا پڑے گا عدالتوں میں کہ کیا ہواتھا؟ کہ ایک گواہ کے بھی انگوٹھا سائن جالی آئے ۔ اس لئے جس کو اختیار دیا جارہا ے وہ لازماََ تمام سائن انگوٹھے اپنے سامنے کروائیں۔ جب وہ وکیل صاحب سائن انگوٹھے سارے کروالیں۔
Leave a comment