سپرداری اور حاضری معافی
Admin
09:06 AM | 2020-02-17
سپرداری کیا ہوتی ہے؟سپرد سے نکلا ہے حوالے سے نکلا ہے سپرداری ۔ جب کوئی مقدمہ رجسٹر ہو یا کسی حوالے سے کوئی ایجنسی کسی چیز کو لاوارث سمجھتے ہوئے اٹھا کر لے جائے تو اس کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے واپس لینے کا میں اس کو ایسے واضع کروں گا ۔ ایک مثال دونگا مثالیں بے شمار ہیں لیکن ایک مثال دے دوں گاکہ اے کی گاڑی گھر کے باہرسے چوری ہوجاتی ہے وہ ایف آئی آر درج رجسٹر کروادیتا ہے اب اس ایف آئی آرکے درج رجسٹر ہونے کے بعد وہ گاڑی برآمد ہوجاتی ہے وہ گاڑی بازیافت ہوجاتی ہے کسی بھی ملزم سے اب وہ گاڑی رہے گی بطور مال مقدمہ بطور کیس پراپرٹی پولیس کی تحویل میں کہ کیوں کہ
سی کیس کے سلسلے میں یہ ملزم پکڑاگیا اوراس ملزم سے یہ گاڑی برآمد ہوئی اب وہ کیس پتا نہیں چھ ماہ چلنا ہے، سال چلنا ہے، دو سال چلنا ہے، چار سال چلنا ہے کوئی پیشن گوئی نہیں کرسکتا ۔ اب اے کو پتا چلتاہے میری چوری شدہ گاڑی فلا ں فلاں شخص سے پکڑی گئی اور اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے ۔ اے عدالت جائے گا اور درخواست دائر کرئے گا کہ میں اس گاڑی کا مالک ہوں میری یہ گاڑی چوری ہوئی تھی یہ مقدمہ ہوا تھا میری یہ گاڑی برآمد ہوچکی ہے اور اس وقت پولیس کے پاس ہے پولیس کے پاس میں گیا ہوں کہ یہ میری گاڑی مجھے دے دی جائے تو وہ کہتے ہیں کہ یہ کیس پراپرٹی ہے ہم عدالت کی اجازت کے بغیر آپ کو یہ گاڑی آپ کو نہیں دے سکتے کیونکہ یہ صفحہ مثل کا حصہ بن چکی ہوئی ہے ۔ میری وہ گاڑی ہے مقدمہ پتا نہیں کتنی دیر چلنا ہے میری وہ گاڑی مجھے واپس دی جائے میرے سپرد کی جائے ۔ میں یہ شورٹی بانڈ دینے کے لئے تیار ہوں کہ میں یہ مال مقدمہ، یہ گاڑی، یہ کیس پراپرٹی جب عدالت طلب کرئے گی میں عدالت میں پیش کردوں گا ۔ عدالت اس پے متعلقہ تھانے سے رپورٹ منگواتی ہے وہ رپورٹ دے دیتے ہیں کہ فلاں فلاں مقدمے میں یہ گاڑی چوری ہوئی تھی فلاں فلاں مقدمے میں یہ ملزم پکڑا گیا ملزم سے یہ گاڑی جو ہے برآمد ہوئی اور اس کے قبضے سے اب یہ ہ میں بگز تفتیش مزید درکار نہ ہے وہ رپورٹ آجائے گی جج اس چیز کو متمعین کرئے گا کہ ہاں اس گاڑی کا مالک یہی تھا یا آخری مالک یہی تھا ۔ اگر عدالت یہ تصدیق کرلیتی ہے کہ ہاں یہ اس کا آخری مالک بھی تھا یہ اس کا مالک بھی تھا اور اس کا کوئی اور دعویدار نہیں ہے تو وہ سپرداری پے اس کو گاڑی دے دےگا ۔ کچھ پیچیدگیاں آتی ہیں اس میں اس کو مد نظر رکھئے گا وہ پیچیدگیا ں اس نج پے ہیں کہ فرض کیجئے میں نے گاڑی ایک خرید لی اب گاڑی وہ میرے نام نہیں ہے ابھی تک لیکن گاڑی کے دستاویزات میرے پاس ہیں اب یہ ایف آئی آر سے ثابت ہورہا ہے کہ آخری مالک میں ہوں میری قبضے میں وہ گاڑی تھی جب وہ چوری ہوئی تو عدالت بمطابق قوانین آخری مالک کو وہ گاڑی دے گی اگر کوئی اور دعویدار نہیں ہے تو کچھ معاملات ایسے بھی ہوتے ہیں کہ گاڑی چوری کی چور ی کرکے اس کو ٹیمپر کیا ٹیمپر کرکے اس گاڑی کو آگے بیچ دیا اب جب گاڑی برآمد ہوتی ہے وہ پکڑتے ہیں ٹیمپرنگ کی مد میں ٹیمپرنگ کی مد میں اصل نمبر اوپر آجاتے ہیں یہ پتا چلتا ہے کہ یہ گاڑی جو ہے یہ تو فلاں بندے کی تھی اب پولیس اس کی تفتیش مکمل کرکے گاڑی اپنے قبضے میں لے لیتی ہے اب سپرداری کروانے کے لئے وہ دوسرا مالک بھی چلا جاتاہے جس نے ٹیمپر گاڑی خریدی اصل مالک بھی چلا جاتا ہے جس کی وہ گاڑی تھی ۔ اب دونوں کی درخواست آجاتی ہے تو اگر یہ ثابت ہوگیا کہ چوری ہونے کے بعد یہ گاڑی ٹیمپر ہوئی ٹیمپر ہونے کے بعد دوسرے بندے کو بیچی گئی تو گاڑی اصل مالک کو ملے گی اس کو نہیں ملے گی اور کہیں دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ یہاں پے بہت زیادہ فراڈ ہے گاڑی میں نے خریدی میری گاڑی چوری ہوگئی میری گاڑی چوری ہونے کے بعد ٹیمپر ہوئی ٹیمپر ہونے کے بعد آگے بیچ دی گئی وہ پکڑی گئی اب پولیس کہتی ہے کہ یہ جس کے پاس سے یہ گاڑی برآمد ہوئی ہے جس نے خریدی ہے جو کہتا ہے ناصر ف وہ ٹیمپر تھی بلکہ جس نے ایف آئی آر کروائی اس کے قبضے میں بھی جب تھی ٹیمپر تھی اور اصل اس کا نمبر یہ ہے اب اصل نمبر والا بندہ ٹریس نہیں ہوتا اب ان دونوں کے درمیان لڑائی پڑ جاتی ہے اس نے بھی ٹیمپر جو مدعی تھا اس نے بھی ٹیمپر گاڑی خریدی جو دوسرے نمبرپے تھا اس نے بھی جس سے برآمد ہوئی ۔ اب عدالت کس کو دے گی گاڑی اب عدالت کے پاس دو راستے ہیں عدالت یا تو انکار کردے گی کہ یہ گاڑی نہ اے کو ملے گی نہ بی کو ملے گی یا عدالت یہ کرئے گی کہ آخری مالک جو ہے اس کو دے دیا جائے اگر اصل مالک آگیا تو آخری مالک سے لے کے اصل مالک کو دے دی جائے گی یہ ہے سپرداری کی تشکیل ۔ اب اگلاموضوع ہے حاضری معافی ملزم یہ بھی جوان وکیل کے ابتدائی مرحلے کی باتیں ہیں کہ حاضری معافی ۔ حاضری معافی دو قسم کی ہوتی ہے ایک ہوتی ہے تاریخ پیشی کے لئے حاضری کہ ایک مخصوص تاریخ پیشی کے لئے حاضری معافی کہ میں بیمار ہوگیا ہوں ، میرا فلاں عزیز فوت ہوگیا ہے، مجھے یہ مسئلہ پڑ گیا ہے مجھے یہ مسئلہ پڑ گیا ہے، میں نوکری پے تھا مجھے چھٹی نہیں مل رہی، میں نے یہ تحریری طور پر بھی دیا کہ میں نے آنا تھا بہت سے عنصر ہوسکتے ہیں ایک تاریخ کے لئے ۔ ایک ہوتی ہے مستقل حاضری معافی عدالتیں عارضی حاضری معافی جو کہ ایک مخصوص تاریخ کے لئے ہوتی ہے وہ تو بڑی آسانی سے اختلافی طاقت استعمال کرتے ہوئے عطا کردیتی ہیں لیکن جو مستقل حاضری معافی ہوتی ہے ملزم کی کہ جناب میرا وکیل پیش ہوگا میری جگہ پے مجھے مستقلاََ جو ہے نہ وہ چھوٹ دی جائے میری جو حاضری ہے ذاتی ظاہری شکل دی جائے ہمیشہ کے لئے جب عدالت بلائے گی میں حاضر آجاءوں گا لیکن عام طور پر جو ہے نہ میری عدم موجودگی میں میرا وکیل یا میری جگہ جوکھڑا ہورہا ہے یا میرا دوسرا کو کیوزڈ وہ سارا کچھ کروائے ۔ اب یہاں پے تقسیم ہے مجسٹریل ٹرائل اورسیشن ٹرائل اگر تو اکیلا ملزم ہے تو حاضری معافی نہیں ہوسکتی اگر ایک سے زائد ملزمان ہیں تو حاضری معافی ہوسکتی ہے ۔ ملزم کو یہ ثابت کرنا ہے کہ اگر میں آیا تومجھے وہ نقصان ہوگا جو ناقابل تلافی ہے اس حقیقت کے ساتھ مل کر کہ میرے اوپر یہ مقدمہ جھوٹا ہے اور اس کا مقصد ہی یہ ہے کہ میں ادھر مسلسل آءوں اس کی وجہ سے مجھے یہ نقصان ہو میر ی جان کو خطرہ ہے اگر میں ایسے ہر تاریخ پےشی پے آیا تو کسی نہ کسی تاریخ پیشی پے میں قتل کردیا جاءوں گا ۔ میں بیمار ہوں میری بیماری اس نوعیت کی ہے کہ میں چوبیس گھنٹے میں سے چوبیس گھنٹے بستر میں پڑا رہتا ہوں مجھے عدالت میں آنے پر اتنے زیادہ اخراجات ہونگے ایمبولینس منگوانی پڑئے گی لانا پڑئے گا دوسرے فلور پے یہ اور میں قابل ہوں میں نہیں آسکتا اور میرے نہ آنے سے مقدمے کی کاروائی پے کوئی اثر نہیں ہوگا تو میر ی حاضری معاف کرکے فلاں شخص میری جگہ پے ہر تاریخ پیشی پے پیش ہوکے حاضری لگوائے گا اور کاروائی کو سنے گا یہ حاضری معافی کا مطق ۔ اُمید کرتا ہوں کہ میں نے آپ کو حاضری معافی اور سپرداری کے بارے میں بتادیا ہے ۔
Leave a comment