شُفع (2)
Admin
09:33 AM | 2020-02-17
سب سے پہلے طلبِ مواطبت پہلی طلب آپ اپنی بیٹھک میں ، آپ اپنے ڈیڑے میں ، آپ زید کے گھر، آپ بکر کے گھر آپ کسی جگہ بیٹھے ہوئے ہیں دو چار چھ بندوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں کسی بھی وقت آپ بیٹھے ہوئے ہیں فرض کریں 18-11-2018 کوآپ رات آٹھ بجے اپنے ملکیتی ڈیڑہ واقع موضع فلاں فلاں پے بیٹھے ہوئے ہیں آپ کے ساتھ ا،ب،چ بندے بیٹھے ہوئے ہیں اب آپ نے کیا کیا بتا دیا ۔ آپ نے دن،مہینہ اور سال بتا دیا آپ نے وقت بتا دیا آپ نے جگہ بتا دی جہاں پے آپ بیٹھے ہوئے تھے آپ نے ان گواہان کے نام بتادیئے جن کے ساتھ آپ بیٹھے ہوئے تھے ۔ اب زی (ز) آتا ہے ۔ آپ آٹھ بجے بیٹھے ہوئے تھے را
کوساڑے آٹھ بجے زی آتا ہے کوئی بھی زید بکر جو بھی ہے جو بھی نام ہے عمران آتا ہے ، فہیم آتا ہے، اشرف آتا ہے کوئی آتا ہے وہ آتا ہے اور آ کے کہتا ہے کہ اکرم نے اپنی فلاں فلاں زمین مدثر کو بیچ دی ۔ اب آپ ان شفیع میں سے کون سے شفیع ہیں معاملہ نہیں کرتا ۔ آپ شفیع شریک ہیں ، آپ شفیع خلیت ہیں ، آپ شفیع جار ہیں اب آپ نے فوری طور پر رد عمل کیا کرناہے؟ شُفع کرنے کے لئے کہ ہیں وہ پراپرٹی ہو سکتا ہے وہ بیچنے والا آپ کا بھائی ہو وہ پراپرٹی تو بطور بھائی میرا حق پہلا ہے وہ جس کو بیچی ہے وہ تو آکے پھڈے بازی کرئے گا سارا کھاتہ پریشان کردے گا سارا گاءوں کاماحول ختم کردے گا یا اس نے شرارتََ خریدی ہے تو میں اس کو خریدنا چاہوں گا میں اس کو خریدتا ہوں میں اس کو شُفع کرتا ہوں او میرا تو راستہ ہے پانی کا میرا تو گزرنے کا راستہ ہے اس میں وہ تو شرارتی بندہ ہے مجھے تنگ کرئے گا میں یہ زمین خریدنا چاہتا ہوں میں شُفع کرتا ہوں میں اس کے اوپر شُفع کروں گا او میری زمین تو ساتھ لگتی ہے پہلا حق تو میرا ہے اور میں تو دو تین ماہ سے اس سے کہہ بھی رہا ہوں کہ مجھے پتا چلا ہے کے تم نے بیچنی ہے تویار مجھے بیچنا مجھے بیچنا یہ اس نے چھپ چھپا کے کیا کیا میں اس کو خریدتا ہوں میں شُفع کروں گا میں شُفع کرتا ہوں ۔ میرا حق فائق ہے اس کو کہتے ہیں طلبِ مواطبت اب کتنا نیچرل ہے یہ ساری چیزیں لیکن اگر ہوا ہی نہیں کچھ تو جب آپ سارا کچھ بنائیں گے تو پھر یہ چیزیں بھول جائیں گے آپ اگر اصل میں ہوا ہے آپ 18-11-2018 کوآپ اپنے فلاں فلاں ڈیڑے پے فلاں فلاں شخص کے ساتھ بیٹھے تھے آٹھ بجے رات کو اور ساڑے آٹھ بجے رات کو زید آیا اور اس نے کہا کہ مدثر نے اپنی زمین اکرم کو بیچ دی آپ نے فوری طور پے رد عمل کیا تو مجھے بتائیں کہ آپ ان گواہان کو آپ دس سال بعد بھی عدالت میں لے کے جائیں تو وہ یہی بیان کریں گے ۔ نہ ٹائم میں تغیر ہوگی، نہ جگہ پے تغیر ہوگی، نہ تاریخ میں تغیر ہوگی کچھ نہیں ہوگا سب کچھ ٹھیک ٹھاک جائے گا آپ کی پہلی طلب مکمل ہوجائے گی ۔ اب دوسری طلب آتی ہے طلبِ اِشہاد اِشہاد شہادت سے نکلا ہے طلبِ اشہاد کہ اس نج پے طلب بجھوائی جائے کہ وہ بطور شہادت آپ کے پاس ثبوت رہے اب طلبِ مواطبت میں تو سب کچھ زبانی ہے میں فلاں تاریخ کو، میں فلاں وقت پے، میں فلاں جگہ پے فلاں فلاں اشخاص کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا فلاںشخص آیا اس نے مجھے یہ بتایا میں شُفع کیا میں نے اپنی مرضی بتادی یہ سب زبانی ہے وہ گواہان بھی زبانی ہے وہ مخبر بھی زبانی ہے آپ بھی زبانی ہیں آپ کے پاس شہادت نہیں ہے ابھی تک شُفع کرنے کی یہ زبانی شہادتیں ہیں اب طلبِ اشہاد کہ ایسی طلب جس میں شہادت پیدا ہو شہادت ٹھوس یہ صفحہ ٹھوس جس کو آپ چھُو سکیں ۔ طلبِ اشہاد کیا ہے؟ جب آپ نے طلبِ مواطبت کردی تو قانون آپ کو دو ہفتے کا ٹائم دیتا ہے کہ آپ نے دو ہفتے کے اندر اندر تحریری طور پر اس خریدار کو نوٹس بجھوانا ہے رجسٹرڈ اعتراف کے ذریعے ایک ہوتی رجسٹرڈ پوسٹ سادہ ایک ہوتا ہے اکنو لج منٹ ڈیو ساتھ ایک لگتا ہے آپ نے رجسٹرڈ پوسٹ اکنولج منٹ ڈیوکے ساتھ بھیجنا ہے کہ وہ نوٹس اب وہ نوٹس میں کیا ہوگا؟ نوٹس میں وہ سارا کچھ لکھا ہوگا جو طلبِ مواطبت میں آپ نے اظہار کیا آپ نے اس نوٹس میں باقاعدہ طور پر لکھنا ہے کہ 18-11-2018 کو رات آٹھ بجے میں اپنے ڈیڑے واقع فلاں فلاں میں گواہان اے، بی ، سی کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا ساڑے آٹھ بجے مدثر میرے پاس آیاہمارے پاس آیامدثر نے آکر بتایا کہ اکرم نے وہ جائیداد اپنی جائیداد فلاں فلاں جائیداد اسلم کو بیچ دی جس پر میں نے روبرو گواہان اور مخبر اطلاع دہندہ کے سامنے کہا کہ وہ جائیداد اس جائیدا پر میں شُفع کا حق رکھتا ہوں میں وہ جائیداد خریدنا چاہتا ہوں وہ جائیداد اگرمجھے نہ ملی تو مجھے یہ یہ نقصان پہنچ سکتا ہے وہ جائیداد میری ضرورت کے مطابق ہے میری ضرورت ہے سادہ سی بات ہے کوئی اتنی پیچیدہ چیز نہیں ہے یہ آپ نے سارا تحریر کرنا ہے اور تحریر کرنے کے بعد وہ گواہان جو طلبِ مواطبت میں آپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے ان کے سائن لینے ہیں انگوٹھے لگوانے ہیں ۔ اسی نوٹس میں آخر پے آپ نے اپنے سائن بھی کرنے ہیں جب یہ نوٹس تیار ہوجائے گا تو اس کی ایک کاپی کروانی ہے ۔ وہ کاپی برائے ریکارڈ اپنے پاس رکھنی ہے اور اس نوٹس میں بھی لکھنا ہے کہ اس نوٹس کی ایک کاپی برائے ریکارڈ میرے پاس پڑی ہے اس کو پھر آپ نے بذریعہ رجسٹرڈ اکنو لج منٹ ڈیو کے تحت لفافے میں بند کرنا ہے رجسٹری میں اس پے خریدار کا نام، ولدیت اور پتہ لکھنا ہے بیک سائیڈ پے اپنا نام پتہ لکھنا ہے کہ اگر وہ انکاری ہو اور ساتھ میں اکنولج ڈیواگر وہ وصول کرلے تو اس کے اوپر اس کے دستخط ہوں آپ نے یہ دو ہفتوں کے درمیان بھجوادینا ہے اگر دو ہفتے گزر گئے پھر کام ختم پھر آپ کا کوئی چھوٹ نہیں ۔ اب میں صرف آپ کو بالکل بتا رہا ہوں گہرائی میں بےشمار چیزیں ہیں بیشمار لیکونات ہیں لیکن جو بتا رہا تو اس کے تحت عمل ہوگا تو آپ شُفع کا کیس جیت سکتے ہیں ۔ اب تیسری طلب طلبِ خصومت وہ کیاہے ؟ طلبِ خصومت یہ ہے کہ آپ نے طلبِ مواطبت بھی پوری کردی، آ پ نے طلبِ اشہاد بھی پوری کردی ، طلبِ خصومت ہے کہ اب آپ نے دعویٰ دائر کرنا ہے ۔ اب آپ نے دعویٰ کتنی دیر میں دائر کرنا ہے کتنی دیر میں دائر کرسکتے ہیں آپ کو دعویٰ دائر کرنے کے لئے چار ماہ کا وقت دیا گیاہے کہ آپ چار مہینوں میں اپنا دعویٰ دائر کرسکتے ہیں ۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ چار مہینے کب سے شروع ہونگے اب وہ چار مہینے شروع ہوں گے ۔ 1- سیل ڈیڈبیع نامہ کی جب رجسٹری ہوتی ہے 2- اگر رجسٹر ی نہیں براہ راست انتقال ہوتا ہے اس دن سے 3- اور اگر اس جائیداد کی فروخت نہ رجسٹر ی کے ذریعے ہوتی ہے نہ تغیر کے ذریعے ہوتی ہے نہ فرد انتقال کی شکل میں ہوتی ہے نہ رجسٹری کی شکل میں ہوتی ہے تو جس دن اس کو قبضہ خریدار کو ملتا ہے آپ کے سامنے آتا ہے قبضہ لیا ہے پوچھاکیوں بھئی آپ ادھر کیسے؟ وہ کہتا ہے میں نے خرید لی آپ نے اسی وقت کہا اس کے منہ کے سامنے کہ جناب میں تو اس پے شُفع کرتا ہوں ۔ یہ بھی صورت حال ہے نہ کہ آپ کو پتا ہی نہیں کہ ایک زمین کا ٹکڑا آپ کے ساتھ لگتا ہے یا آپ اس میں شفیع شریک ہیں ، شفیع خلیت ہیں یا شفیع جار ہیں ۔ آپ ایک اچھی صبح جاتے ہیں آپ کو وہ پھڈے باز بندہ اس زمین پے نظر آتا ہے آپ اس سے پوچھتے ہیں کہ آپ بھئی ادھر کیسے؟ وہ کہتا ہے کہ میں نے یہ زمین خرید لی ۔ آپ کے ساتھ تین بندے بھی ہیں آپ نے ان کے سامنے کہہ دیا کہ میں نے یہ زمین خریدی اس دن سے چار ماہ اور اگر یہ تینوں چیزیں آپ کے نالج میں نہیں ہے ۔ 1- نہ سیل ڈیڈ کی تاریخ آپ نالج میں ہے ۔ 2- نہ تغیر کی تاریخ آپ کے نالج میں ہے ۔ 3- نہ قبضے کا آپ کو پتا ہے کہ قبضہ اس کا ہوا ہے یانہیں ۔ اگر یہ تینوں حالتیں نہیں ہے تو پھرجس دن آپ کو نالج ملتا ہے جب آپ طلبِ مواطبت کرتے ہیں اس سے چار ماہ کے اندر اندر آ پ دعویٰ دائر کریں گے ۔ اب دعویٰ دائر کرنے کے بعد یہ سارا کچھ آپ نے دعوے میں لکھنا ہے جو میں نے پہلے بیان کیا ہے کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے ۔ اب یہ سارا کچھ دعوے میں آپ لکھیں گے لکھنے کے بعد آ پ اسکے ساتھ سارے ثبوت لگائیں گے طلبِ اشہاد کے 1- اگر آپ کو سیل ڈیڈ مل جاتی ہے تو اس کی کاپی 2- اگر تغیر مل جاتی ہے تو اس کی کاپی اور 3- جو بذریعہ رجسٹری آپ نے نوٹس بجھوایا ہے اس کی کاپی
Leave a comment