خلع کے بعد جائیداد کی واپسی
Admin
12:00 PM | 2020-01-06
سوال : سوال یہ ہے کہ اگر کوئی عورت انھوں نے لفظ استعمال کیا ہے کوئی مکار، چالاک عورت جو ہے وہ کسی سے اسکی جائیداد کی خاطر مکرو فریب اختیا ر کر کے شادی کرتی ہے ۔ شادی کرنے کے بعد اس سے اسکی جائیداد اپنے نام لگوالیتی ہے اور جائیداد اپنے نام لگوانے کے بعد ہلے بہانے سے خلع لے لیتی ہے تو کیا وہ شخص اپنی وہ جائیداد واپس لے سکتا ہے؟ حل : جٹکاسا جواب یہ ہے نہیں ایک چیز جب ایک بندے کو دے دی تو آپ واپس نہیں لے سکتے لیکن اگر آپ اس پے محنت کریں آپ ہر عنصر اپنے وکیل صاحب کی تواسط سے عدالت میں رکھیں تو آپ کو وہ جائیداد واپس مل سکتی ہے ۔ آپ کے محلے میں آپ کے خاندان می
کوئی عورت ہے آپ اس کے نام بغیر کسی وجہ کے جائیداد لگا سکتے ہیں اس سوال کا جواب ہے نہیں آپ نے اپنی بیوی کے نام جائیداد لگا ئی اور جائیداد اپنی بیوی کے نام بندہ تب لگاتا ہے جب اس کے ساتھ پیار ہواور اس کے ذہن میں مستقبل کی منصوبہ بندی ہو ۔ جائیدا لگا نے کی 1- محبت اور افادیت 2- مستقبل محفوظ ہوجائے ۔ 3- بچوں کی کفالت کا مسئلہ نہ پڑے ۔ 4- اگر میں مر جاءوں تو وہ ان کے پاس پناہگاہ رہے ۔ 5- کہ اگر میں مر جاءوں تو کہیں میرے جو بہن بھائی ہیں اس کو تنگ نہ کریں ۔ یہ سارے وہ سوال ہیں جو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک شوہر اپنی بیوی کے نام کوئی جائیداد لگاتا ہے ۔ اب یہ لین دین ہوتی ہے غوروفکر کے بغیر اگر ایک شوہر ایک بیوی کے نام جائیداد لگاتا ہے یا وہ اپنی جائیداد اس کے نام لگاتا ہے یا وہ خرید کے دیتا ہے تو بیوی کے حصے پے وہ لین دین غوروفکر کے بغیر ہے ۔ بیوی اس میں کچھ ادا نہیں کررہی غوروفکر کے بغیریہ عدالتیں تسلیم کرتی ہیں ۔ عدالتیں صرف اس پوائنٹ پے آتی ہیں کہ اس ٹرانزیکشن کو کالعدم اور بڑا کیسے قرار دیاجائے؟ وہ ثابت کرنا انتہائی مشکل اور ضروری ہے اگر آپ نے جائیداد واپس لینی ہے اس کے لئے آپ کو کیا ثابت کرنا پڑے گا؟ مکار سوچ اپنی سابقہ بیوی کی مکار سوچ ہو سکتا ہو وہ پہلے سے شادی شدہ ہواوراس نے اپنے سابقہ شوہر سے بھی ایساہی کچھ کر کے طلاق لی ہو یہ حقیقت ڈھنڈیں ۔ اگر وہ آپ کے پاس آئی ہے تو کوئی لڑائی جھگڑا کہ یہ جائیداد میرے نام لگائے گا تو میں بسوں گی اس پے غور کیجئے گا کہ بیویاں لڑنا شروع ہوجاتی ہیں کہ جی 1- میرے نام یہ جائیداد لگائے تو میں اس کے گھر بسوں گی ورنہ نہیں ۔ 2- یہ مجھ کوعلیحدہ گھر لے کے دے تو میں اس کے گھر بسوں گی ۔ 3- اگر یہ مجھے اتنا خرچہ دے تو میں اس کے گھر بسوں گی ۔ اصلاح کس میں ہے ؟کہ میں اس کے گھر بسوں گی ۔ اگر آپ عدالت میں ثابت کر دیتے ہیں کہ میں اس کے نام نہیں لگا رہا تھا اس کے نام میں نے اسلئے لگائی کہ یہ یہ لڑائیں ہوئیں اور اس کے بعد اس نے یہ مطالبہ رکھی کہ میں تمھارے گھر اس وقت بسوں گی اگر میرے نام یہ جائیداد لگا دو گے ۔ 1- میں نے اپنا گھر بسانے کے لئے 2- میں نے اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ کرنے کے لئے 3- میں نے اپنے خاندان کی فلاح و بہبود کے لئے 4- میں نے اپنے بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے میں نے اپنی جائیداد ا اس کے نام لگائی یا میں نے اس کو جائیداد خرید کر دی ۔ میرا متمائے نظر خاندان میں معیار پیدا کرنا تھا ۔ اس نے یہ جائیداد اب خریدی مقصد پورا ہوا ۔ دو ماہ بعدمختلف معاملات میں ہلے بہانے کر کے اس نے عدالت سے جا کے خلع لے لی ۔ 1- اگرمیری اس کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی نہیں تھی 2- اگر میری آپ کی دشمنی ہے 3- میری آپ کی چپقلش ہے 4- میری آپ کی منہ ماری ہے میں آپ کو کیوں کوئی چیز دونگا ۔ اب جب ذہنی ہم آہنگی نہیں رہی اس میں اس کا یہ ثابت ہوگیا اس جائیداد کوہتھیانے کے بعد اس نے باقاعدہ ایک سازش کے تحت یہ سارا کچھ کیا اور اس میں اس کی بڑی خواہش شامل تھیں ، اسکی ایک سازش شامل تھی تو اس صورت میں عدالتیں اس چیز کو غور کریں گی ۔ غورکرنے کے بعدپھراس ٹرانزیکشن کے بارے میں اپنا حکم صادر فرمائے گی لیکن بنیاد وہ حکم آپ کی شہادتوں پے ہوگا آپ کے وہ حالات و واقعایات پے ہوگا ۔ آپ کا یہ ثابت کرنا کہ یہ لین دین غورو فکر کے بغیرہے ۔ آپ کا یہ ثابت کرنا یہ لین دین سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی ان سارے معاملات کو دیکھنے کے بعدپھر عدالت حکم جاری کرئے گی ۔ مشکل ہے نا ممکن نہیں ۔














Leave a comment