3- پراپرٹی کی خریداری کیسے کریں ؟
Admin
09:31 AM | 2019-12-23
سوال: شہری یا رہائشی پراپرٹی کو خریدتے وقت کن کن چیزوں کو مد نظر رکھیں اورپراپرٹی میں فراڈ سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟ حل: بھئی اس وقت شہری علاقے میں ایک پراپرٹی ہے جو لوکل گورنمنٹ کے محکمہ مال کے انڈر آتی ہے ۔ ایک پراپرٹی ہے جومحکمہ مال سے جہاں تک اس کا ریکارڈ تھاوہاں پے مکمل ہونے کے بعدوہ اختیارات محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو مل چکے ہوئے ہیں اس کا مزید ریکارڈ محکمہ مال میں نہیں ہے ۔ ایک پراپرٹی اس نج پے ہے کہ کوئی بھی کوآپریکٹو سوسائٹی یا پرائیویٹ سوسائٹی جس کوکسی بڑے ادارے نے قائم کیا ۔ قائم کرنے کے بعد وہ ریکارڈمحکمہ مال کاوہاں پے رک گیا جب وہ پراپرٹ
ی لے لی گئی ۔ جب وہ پراپرٹی لینے کے بعد اس محکمہ کے پاس تمام محکمہ مال کے معاملات چلے گئے تو اس سوسائٹی کو یہ اختیار تھا کہ اس پراپرٹی کی کیسے تقسیم کرئے؟ اورکیسے خریدوفروخت کرئے؟وہ ریکارڈ آپ کو متعلقہ س سوسائٹی سے ملے گا ۔ میں آج جس چیز کا بتانے لگا ہوں وہ ہے کہ -1محکمہ مال جس کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ آپ کہتے ہیں ۔ -2محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن -3 سوسائٹیز اب سوسائٹیاں سب سے آسان طریقہ ہے سوسائٹیوں میں پراپرٹی خریدنے کا اگر تو سوسائٹی باقاعدہ طور پرایک بڑے ادارے کی لسٹ میں پراپرٹی ہے ۔ لسٹ میں سوسائٹی ہے تو پھرتو آپ آنکھیں بند کر کے اس میں خریدو فروخت کر سکتے ہیں ۔ صرف آپ نے جاکر سوسائٹی کی فائل دیکھنی ہوتی ہے ۔ اگر آپ بہت زیادہ محتاط ہیں تو سب سے پہلے جیسے فرض کر لیں لاہورہے ۔ لاہور میں ہے ایل ڈی اے جتنی بھی سوسائٹیاں ہیں وہ ایل ڈی اے جو ہے وہ ان کو منظورکرتی ہے ۔ زمین ایکویژن ایکٹ کے تحت لی ہوتی ہے پراپرٹیز اس کے بعد وہ سوسائٹی ایکٹ ہے پھر اس کے بعدجو ہے وہ سوسائٹیز کو ڈیل کرنے والے ادارے جو ہیں اس کا انتظام کرنے والے ادارے ہیں جو کوآپریکٹو ایکٹ کے تحت انتظام کرتے ہیں اس کا ۔ اب اگر آپ زیادہ محتاط ہیں توآپ کے لئے کیا مرحلے ہیں ؟پہلی تو بات یہ ہے کہ آپ ایک پلاٹ خریدنا چاہتے ہیں خواہ وہ کمرشل ہے خواہ وہ ریزیڈینشل ہے کسی سوسائٹی میں آتاہے تو آپ متعلقہ سوساءٹی کے آفس میں جائیں گے وہ آپ نے جس سے خریدکی ہے وہ آپ کو فوٹو کاپی دے گا وہ فوٹو کاپی دیکھائیں گے وہ فائل نکال کر آپ کے سامنے رکھ دیں گے ۔ اس فائل میں جو موجودہ مالک جو ہے اس کا نام بھی آپ کو پتا چل جائے گا اور وہ فائل پہلی دفعہ نام کس کے ہوئی؟ وہ بھی آپ کو پتا چل جائے گا ۔ وہ پراپرٹی کس کو دی گئی ؟وہ بھی آپ کو پتا چل جائے گا ۔ جب بھی کوئی سوسائٹی بنتی ہے تواور اس کے لئے زمین کو حاصل کیا جاتا ہے تو دو قسم کے لیٹردیئے جاتے ہیں ۔ 1-ایک ہوتا ہے ایگزمشن لیٹر 2-ایک ہوتا ہے ارجسٹمنٹ لیٹر ایگزمشن لیٹر یہ ہوتا ہے کہ آپ کی یہ پراپرٹی ہماری سکیم کے مطابق یہ پراپرٹی جو آپ کی ہم نے حاصل کی ہے جہاں پے ہم پلاٹنگ کرنی تھی وہاں پے یہ آگئی ہے ہم اس کو ارجسٹ کریں گے ۔ ایگزمشن ہم نے آپ کی تین کنال جگہ حاصل کی ہے ۔ تین کنال کے عوض آپ کو پانچ پانچ مرلے کے دو پلاٹ ملیں گے اور اس کے ساتھ جتنی سہولتیں ہونگی وہ سب ملیں گی ۔ اب وہ فائل آپ کے سامنے آئے گی تو پہلے دن سے اب تک آپ کو ساری تصویر نظر آجائے گی ۔ مزید تصدیق کے لئے آپ وہ بڑے جو شعبہ ہے ۔ جیسے ایل ڈی اے ہے لاہور میں ،جی ڈی اے ہے گوجرانوالہ میں ایسے ہی ہے ایسے ہی پنڈی کی ہے ایسے ہی فیصل آباد کی ہے ایسے ہی دوسرے صوبوں میں بھی ہونگی ۔ دوسرے صوبوں کے بارے میں میں کچھ کہہ نہیں سکتا کیونکہ پنجاب میں ہوں پنجاب کی حد تک ہی میں آپ کو بتا سکتا ہوں ۔ وہاں پے میں آپ کو گمراہ نہیں کروں گا جو نالج ہے وہی دونگا ۔ ہوسکتا وہ یہی قوانیں ہوں یہی سارا کچھ ہولیکن میں اس کے بارے میں کچھ بتا نہیں سکتا اس کے لئے معزرت ۔ ایل ڈی اےسے آپ تصدیق کرسکتے کہ کیا آپ کی لسٹ میں یہ سوسائٹی موجود ہے ؟اگر موجود ہے توبہت اچھا اگر موجود نہیں ہے توقعتا اس میں پراپرٹی نہ خریدیں ۔ لاہور میں ایک سو سے زائدسوساءٹیز ایسی ہیں جو ایل ڈی اے میں لسٹ میں نہیں ہے اور ان میں سے 70فیصد آجکل نیب کے بحرانوں کے تحت ہیں کہ لوگوں سے پیسے پکڑ کے وہ سارا کچھ پرائیویٹ کر لیا ۔ یہ تو ہوگیا سوسائٹیز کا کہ سوسائٹیز میں خریدنا بہت آسان ہے صرف آپ نے یہ دوراستے لینے ہیں ۔ لسٹ میں ہے اوکے ہے وہ تمام اس سے زیادہ پریشانی لینے کی آپ کو ضرورت نہیں ۔ اب پریشانی کی ضرورت کہاں پے ہے؟اب پریشانی کی ضرورت ہے محکمہ مال میں محکمہ مال کو انھوں نے پیچیدہ کر دیا گیا ہے محکمہ مال پیچیدہ نہیں تھا اس کوپیچیدہ کر دیا گیا ہے ۔ حرارکی کو ذہن میں رکھ لیں اوپر سے نیچے کی طرف جاتا ہوں کہ محکمہ مال میں سب سے بڑا فورم ہے بورڈ آف ریونیو جس کے ممبرز ہوتے ہیں ۔ بورڈ آف ریونیو کے نیچے آتا ہے کمشنر، کمشنر کے نیچے آتا ہے ڈسٹرکٹ کولیکٹر، ڈسٹرکٹ کولیکٹرکے نیچے آتا ہے اسسٹنٹ کولیکٹرجس کو آپ عرف عام میں تحصیلدار بھی کہتے ہیں ، تحصیلدار کے نیچے آتا ہے پٹواری ۔ یہ وہ حرارکی ہے ان کی شاخیں ہیں ۔ بورڈ آف ریونیو کا ممبر ہے تو ممبر اجتمال علیحدہ ہوگا ، انتقالات کا علیحدہ ہوگا، تقسیم کا علیحدہوگا یہ شاخیں ہیں ۔ ایسے ہی جب پٹوار پٹواری تک آتے ہیں تو اس میں بھی کانو گو ہوتا ہے اسی طرح ہوتی ہے لیکن آپ خریدو فروخت تک اپنے آپ کو محدود رکھیں تو یہ بات یہ حرارکی جو میں نے آپ کو بتائی ہے یہ حرارکی ۔ اب اگر آپ نے کوئی ایسی کمرشل یا رہائشی پراپرٹی خریدنی ہے جس کو برقرار رکھ رہی ہے محکمہ مال تو محکمہ مال میں آپ نے سب سے پہلے سب سے پہلے آپ نے جو آپ کو فردات دی جائیں گی اس کی تصدیق کےلئے حلقہ پٹواری کو رجوع کرنا ہے ۔ حلقہ پٹواری اے نے کہا میں اس کا مالک ہوں چار سال پہلے بنا یہ اس کی فردہے جاکے چیک کرلیں پٹواری آپ کو چیک کروادیتا ہے کہ ہاں جی یہ میرے ریکارڈ میں مالک ہے آپ نے یہاں پے بس نہیں کرنا آپ نے وہ اندراج تصدیق کرنا ہے کیا وہ اندراج درست ہے یاغلط ہے ؟کہیں ایسا تو نہیں کہ مشترکہ کھاتے سے وہ زمین خریدی گئی ہے اور مشترکہ کھاتے میں جس سے وہ زمین خرید ی گئی ہے وہ زیادہ بیچ چکا ہے ۔ اس کے لئے دو رجسٹر ہوتے ہیں ۔ 1-ایک کو کہتے ہیں پرت سرکار 2-ایک ہوتا ہے پرت پٹوار پرت پٹوار جو رجسٹر ہوگا وہ ہوگا پٹواری کے پاس اورپرت سرکار کا رجسٹر ہوگا اے ڈی ایل آر کے پاس 1-آپ نے اس کا اندراج دیکھنا ہے کہ اس پراپرٹی کے بارے میں اس شخص کے بارے میں کیا دونوں رجسٹر ٹیلی کرتے ہیں اگر تو دونوں رجسٹر ٹیلی کرتے ہیں او کے لیکن اگر پرت پٹوار میں اندراج ہے پرت سرکار میں اندراج نہیں تو سمجھ لیں کے مسئلہ مسائل ہیں ۔ دوسری بات کیا اس میں کوئی تتیمہ کٹا ہوا ہے تتیمہ کہتے ہیں کہ ایک مشترکہ کھاتہ ہے چار کنال کا ایک خسرہ ہے اس میں سے چار بھائی تھے ایک ایک کنال کے مالک ہیں ۔ چاروں بھائی ایک ایک کنال پے قابض ہیں ۔ اس مشترکہ کھاتے کی قانونی طور پر تقسیم ہوئی اگر تقسیم ہوئی ہوگی تو عکس شجرہ ایک نقشہ ہوتا ہے پورے موضعے کا اس میں باقاعدہ طور پر اس کے تتیماجات واضع ہوں گے ہیں ۔ اب جو رہائشی پراپرٹی آپ خرید رہے ہیں اگر پٹواری کہتا ہے کہ یہ قبضہ ٹو قبضہ چل رہا ہے اس کا تتیمہ نہیں کٹامطلب اس کا یہ ہوا کہ مشترکہ کھاتے کی تقسیم نہیں ہوئی ۔ مستقبل میں آپ کو کسی بھی وقت پریشانی ہوسکتی ہے ۔
Leave a comment