1- پراپرٹی کی خریداری کیسے کریں ؟
Admin
09:26 AM | 2019-12-23
مسئلہ: پی ٹی 1 کے نام پے فراڈ سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟ تفصیلاََ معلومات حل: اب پی ٹی 1ہے کیا؟یہ ایک رجسٹر ہے جو فارم پی ٹی 1کے نام سے برقرار ہوتا ہے اور یہ رجسٹر ہوتا ہے سروے آف پراپرٹی ۔ ایک کنال کی پراپرٹی تھی محکمہ مال سے وہ خرید لی محکمہ مال کے ذریعے سے فرد بیع نکلوائی گئی وہ پراپرٹی ایک کنال خرید لی گئی ۔ اب ایک کنال پے انھوں نے پلازہ احساس کروالیاکہ جی ہم اس پے بیس منزل، تیس منزل، چالیس منزل، پچاس منزل کا پلازہ بنائیں گے ۔ ایک فلور پے چالیس دفاتر ہونگے یا دس فلیٹس ہونگے یہ اور وہ جو بھی تشکیل ہوگی ۔ وہ منظور کروالیتے ہیں اس کے بعد وہ پلازہ بننا شروع ہوجا
تا ہے وہ پلازہ بن رہا ہے اب کیونکہ وہ پلازہ بن رہا ہے خریدو فروخت کی مد میں تو بلا آخر وہ پلازہ گر جائے گا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں اب ریونیو ڈیپارٹمنٹ خاموش ہوگیا اس مرحلے پے کہ ایک کنال کی پراپرٹی بک چکی ہے اب یہ ایک کنال کی پراپرٹی مزیدنہیں بکے گی ۔ مزید تب بکے گی جب گراءونڈ فلورمازمین مالک بیچے گا ۔ اگر زمین کے ساتھ گراءونڈ فلور نہیں بیچے گا تو ریونیوریکارڈ اسی مالک کے نام پے خاموش رہے گا سو سال، دو سو سال، پانچ سو سال بعد بھی وہ پلازہ گرئے گا یا اس کو گرایا جائے گاتو اس کی زمین کا مالک وہ سو سال ،دو سو سال، چارسو سال پہلے والا ہی ہوگا اس کی آنے والی نسلوں کے اوپر وہ منتقلی کرئے گا ۔ اب اس کے اوپر جتنے فلیٹس تھے، جتنے دفاتر تھے،جتنی دکانیں تھیں جوکچھ بھی تھاوہ اس کے مالک ہیں جب دوبارہ بنے گا یا تو وہ کسی کو کہیں گے کہ یہ اتنے پیسے لے لیں ہ میں بنا دیں یا جب میرا پانچویں منزل پے تھا جب پانچویں منزل پے پہنچے گا تو میراحق پیدا ہو جائے گا میں پانچویں منزل پے وہ اپنا شاپ ، فلیٹ یا جو کچھ بھی ہے وہ میں بنا سکتا ہوں یا میں بنوا سکتا ہوں ۔ اب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وہ پوراپلازہ سروے پے آگیا کہ یہ پلازہ ہے دس منزلہ اس کی ایک منزل پے چالیس دکانیں ہیں ، دوسری منزل پے دس فلیٹس ہیں ، تیسری منزل پے بیس دفاتر ہیں ، چوتھی منزل پے یہ ہیں یہ ہیں یہ ہیں اس کی نمبرنگ مکمل ہو جائے گی وہ سروے مکمل ہوجائے گا اس کا ۔ اب اس پلازے کا سارا ٹیکس آئے گا اس مالک کو جو کہ اس زمین کا مالک ہے جس کے نام سے پلازہ بنا ہوا ہے اب ہم ٹیکس نیٹ پے کیسے آئیں گے ہم اس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں کیسے جائیں گے میرا دفتر فسٹ فلور پے دو دفاتر ہیں 130،131 میں اس کا اندراج کرواءونگا جا کے اپنی رجسٹرڈ سیل ڈیل سے کہ جی اب اس فلور پے ان دفاتر کا مالک میں ہوں اب میرا ندراج کرلیں اس رجسٹر میں سروے رجسٹر میں جس کو پی ٹی 1-کہتے ہیں اب آئندہ بطور مالک مجھ سے ٹیکس مجھ سے جو بھی آپ کی خرابی ہیں وہ مجھ سے آپ نے طلب کرنی ہے ۔ مجھے بطور مالک اپنے رجسٹر میں داخل کرلیں ۔ وہ میری رجسٹری کی کاپی لیں گے میرا اندراج کرلیں گے ۔ اب فراڈ کہاں پے ہوتا ہے وہ کوئی تصدیق نہیں کرتے ۔ میں گیا ہوں نہ میں نے دیکھا کہ جناب 130،131 چار سال سے خالی پڑا ہوا ہے میں دیکھ رہا ہوں کہ کوئی بندہ ہی نہیں ہے یہاں میں نے ایک رجسٹری بنانی ہے میں نے ٹیکس والوں کے پاس جانا ہے پچاس ہزار روپے دینا ہے میں نے کہنا ہے جناب میرے نام کا پی ٹی 1- جاری کردیں وہ پی ٹی 1- جاری کردیں گے آپ کا اندراج لکھ دے گا ۔ میں آتا ہوں میں تالے توڑتا ہوں میں بیٹھ جاتا ہوں ۔ اب وہ شخص ہے امریکہ میں ، وہ شخص ہے انگلینڈ میں ، وہ شخص ہے دوسرے شہر میں اس نے انوسٹمنٹ پوائنٹ آف ویو سے وہ خرید لیتا ہے اب اس کو پتا ہی نہیں کہ میرے ساتھ فراڈ ہوچکا ہے اب میں کیا کرتا ہوں کہ کل کلاں کو اصل آگیا میں مصیبت میں نہ آجاءوں میں اے کووہ شاپ یا آفس یا پراپرٹی وہ میں بیچ دیتا ہوں پی ٹی 1-میرے نام کا نکل آتا ہے ۔ میرے نام کا نکل کے سارا کچھ ہو جاتا ہے ہوگیا ۔ آپ آتے ہیں آپ اس سے خرید لیتے ہیں جس سے میں نے خریدا ہے اب آپ آکے بیٹھ گئے ۔ آپ نے دو چار لاکھ روپے لگا کے تزنین اور آرائش کر کے کاروبار کر رہے ہیں ۔ کچھ عرصے بعد اصل مالک آتا ہے وہ کہتا ہے بھئی آپ کون ہو آپ ادھر کیوں بیٹھے ہوئے ہو کہتا ہے بھئی میں مالک ہوں وہ کہتا ہے بھئی آپ کیسے مالک ہو؟ میں ہوں مالک یہ ہے مالک کی میرے پاس رجسٹری ہے میں نے تو یہ سات سال پہلے خریدے تھے معاملات شروع ہوگئے لڑائیاں شروع ہوگئیں قانونی چارہ جوئی شروع ہوگئیں بتانے کا مقصد کیا ہے؟اس ڈیپارٹمنٹ کو بھی آپ چیک کر سکتے ہیں لیکن اس کے لئے فعال کوشیشیں چاہیے اگر وہ آپ کر لیتے ہیں تو پھر آپ اس کے مالک ہیں ۔ آپ اے سے خرید رہے ہیں اے کی رجسٹری چیک کروائیں اصل ،اصل جی اوکے جی اوکے ۔ آپ بی سے خریدتے ہیں آپ بی کی رجسٹری چیک کروائیں اوکے اوکے، اصل،اصل اب اس کے آگے سی کی رجسٹری ہے جوکہ اصل مالک ہے اس کو چیک کروائیں اصل،اصل اب سی جو کہہ رہا ہے میں اصل مالک ہوں اس کو پریشان کیا گیا ایک جالی رجسٹری سے جب جالی رجسٹری سے اس کو بدلہ گیا ۔ اس کے اور اس کے انگوٹھے تصدیق کروالیں فراڈ پکڑا گیا ۔ آپ تدارک کر سکتے ہیں محکمہ مال سے ، آپ تدارک کر سکتے ہیں پراپرٹی ٹیکس ایکٹ 1958کےتحت جاری یہ جو قائم ہوا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا مشکل ہے ناممکن نہیں فراڈ کو پکڑا جاسکتا ہے وہی طریقہ کار اپنائیں جو طریقہ کار آپ ریونیو گئے تھے ۔ اے نے کہا میں یہ پراپرٹی بیچنا چاہتا ہوں بی کے پاس پہنچ جائیں کے ہاں جی بی آپ نے یہ اے کو بیچی جی ہاں بیچی سی کے پاس پہنچ جائیں ہاں جی سی آپ نے بی کو پراپرٹی بیچی ڈی کے پاس پہنچ جائیں ہاں جی ڈی آپ نے سی کو پراپرٹی بیچی ۔ یہ اگر آپ عمل کرلیں تو آپ فراڈ سے بچ جائیں گے ۔ کیونکہ سی کی جالی رجسٹری بنا کے بی مالک بنا سی نے اسے ظاہر کیا اپنی رجسٹر ی میں کہ سی نے مجھے بیچ دی وہ جالی رجسٹر ی تھی اب اے کو بھی آپ نے تصدیق کر لیا ، بی کو بھی تصدیق کر لیا اس کے بعد آپ سی کے پاس پہنچے گے وہ کہے گابھئی کونسی میں نے ، میں نے تو کچھ نہیں بیچا یہ میرے پاس رجسٹری ہے ، یہ میرے پاس پی ٹی 1 ہے میں نے اندراج کروایا ہوا ہے غلط ہے میں نے نہیں کسی کو بیچی آپ کے ساتھ تو فراڈ ہوگیایا فراڈ ہورہا ہے تو وہ بھی بھاگے گا وہاں سے کہ بھئی یہ کیا ہوگیا ایک تو آپ نے اس کا بھلا کردیا اور ایک آپ بچ گئے ۔ اس کا بھلا کر کے آپ نے جنت کما لی اپنا آپ نے پیسہ بچا لیا ذہنی تناءو سے بچ گئے ۔ اسی لئے کہہ رہے ہیں پراپرٹی خریدتے وقت جب تک آپ اصل مالک تک نہ پہنچ جائیں تب تک آپ پراپرٹی نہ خریدیں خاص طور پے ان معاملات میں اب میں نے آپ کو پی ٹی 1کا بتا دیا کہ یہ تدارک ہے کہ آپ تصدیق کریں ۔ اگر آپ کڑوڑوں میں خرید رہے ہیں تو آپ کو ملک سے باہر بھی جانا پڑے یا ملک سے باہر جاکر بھی رابطہ کرنا پڑتا ہے تو کرلیں یہ کریں ۔ ریو نیو ڈیپارٹمنٹ میں یہ پت پٹوار کیا ہوتی ہے؟ اور پت سرکار کیا ہوتی ہے؟یہ جلسہ عام کیا ہوتا ہے؟یہ شناخت کنندہ کیا ہوتا ہے؟ یہ تحصیلدارکیا ہوتا ہے؟یہ پٹواری کیا ہوتا ہے ؟یہ فرد بیع کیا ہوتی ہے؟ یہ عکس شجرہ کیا ہے؟یہ ثقیمہ کیا ہوتا ہے؟ سب عام اصطلاحات ہے ۔
Leave a comment