مقدمے میں وکیل یا مخالف پارٹیبا اثر ہے
Admin
11:17 AM | 2020-01-30
کچھ معاملات کو آپ کے سامنے انتہائی محتاط انداز میں رکھنا چاہوں گا کہ شخصیات کا فرق ہوتا ہے ۔ علاقے کا ایم پی اے ہے اس کے ساتھ قانونی چارہ جوئی ہے اسکا اثرورسوخ علاقے میں ہے عدالتوں میں وکلاء کے ذریعے ہے عدالتوں میں وکیل ہے اسکے ساتھ قانونی چارہ جوئی ہے کوئی بھی اثرورسوخ والا بندہ ہے جس کے ساتھ قانونی چارہ جوئی قانونی طور پر عدالت سے باہرلے کر چلنا مشکل کام ہے اور کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں کہ جن کا عدالت کے اندر ان کا خلاف قانونی چارہ جوئی کو لے کے سموتلی چلنا مشکل ہوتا ہے ایک بات تو اپنے ذہن میں رکھ لیں کہ فیصلہ ہمیشہ قانون کے مطابق ہی ہونا ہے حالات و وا
عایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی ہونا ہے ۔ اب آپ کا مخالف سماجی طور پرکتنا اثرورسوخ والا ہے اس کو ملنا اس سے نبر آزما ہونا ایک بہت ہی بڑا مرحلہ ہے جو کہ ایک عام سائل کو مشکل پیش آتی ہے اس مرحلے سے گزرنے کے لئے لیکن اگر آپ اپنے آپ کوٹھنڈا رکھیں گے اگر آپ اپنے آپ کو بالکل پرسکون رکھیں گے اور سوچ سمجھ کے تحت جذباتی ہوکے نہیں چلیں گے تو پھر آپ کے لئے کوئی مشکل نہیں ۔ فرض کریں کہ ایک وکیل جو ہے وہ آپ کامخالف آگیا ایک سیاست دان آپ کامخالف آگیا ایک بیوروکیٹ آپ کا مخالف آگیا ایک پولیس والا آپ کا مخالف آگیا آپ کی قانونی چارہ جوئی میں تو اس میں جوش سے زیادہ ہوش سے کام لیں ۔ پہلے تو آپ اپنے آپ کو باور کروائیں کہ جگہ جگہ رونے سے آپ کو کچھ نہیں ملے گا آپ نے اس عقل کو استعمال کرنا ہے ۔ اب فرض کریں کے ایک ایم پی اے ہے ایم این اے ہے کوئی سیاست دان ہے وہ آپ کی رسائی عدالت تک نہیں ہونے دے رہا فزیکل تو آپ کو چاہیے کہ آپ ایک اچھا وکیل کریں اور کوشش یہ کریں کہ وہ قانون کے پیرامیٹر ز میں رہتے ہوئے آپ کو کم سے کم عدالت میں بلائے اور عدالت کے اندر رہتے ہوئے آپ کا کیس فاءٹ کرئے ۔ ایمانداری پہلی شرط ہے دوسری بات یہ آگئی کہ اگر کوئی بیوروکیٹ ہے تو پھر آپ کو چوکنا رہنا چاہیے کہ اس بیوروکیٹ کاکسی قسم کا تعلق واسطہ پریذئیڈنگ آفیسر کے ساتھ تو نہیں ہے جج کے ساتھ تو نہیں ہے ۔ اگر آ پ اس پے ریکی کرتے ہیں اور آپ کو یہ علم آجاتا ہے کہ اس بیوروکیٹ کا اس پولیس آفیسر کا ، اس سیاست دان کا، اس وکیل کا اس جج کے ساتھ تعلق واسطہ ہے تو فوری طور پر کیس اس سے ٹرانسفر کروالیں اچھا جج ہوگا تو خود ہی ٹرانسفر کردے گا اچھا جج نہیں ہوگا تو وہ کنڈلی ڈال کے بیٹھ جائے گا اس کے اوپر کہ اب تو کسی طرح سے جائے تو جائے میں نے نہیں بجھوانا ۔ اب اگر وکیل آپ کا مخالف ہے یہ سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ وکیل ایک بار میں روزانہ آنے والا شخص ہے میرے ساتھ اگر کوئی مسئلہ ہے تو میں روزانہ آنے والا شخص ہوں ہر جج کے ساتھ میری علیق سلیق ہے ہر جج کے ساتھ میری سلام دعا ہے ہر جج کو میں آسانی سے رسائی میں لا سکتا ہوں ہر جج کے ساتھ میں چائے پی سکتا ہوں ہر جج کو میں اپنا مائنر ریلیف کی بابت کہہ سکتا ہوں اور اگر میں نامی گرامی وکیل ہوں تو ہر جج میری طرف متوجہ ہوگا کہ میں ہم نے اس بار میں رہ کر ججی کرنی ہے ادھر ہماری تقرری ہوئی ہے اس کا اثرورسوخ ہے اس کو لے کے چلیں یہ سارے مسئلے مسائل مشکلات موجود ہیں لیکن اگر آپ جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں گے تو آپ کے سامنے بے شمار اقدامات آئیں گے جس سے آپ یہ ثابت کرسکیں کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے انصاف کا حصول اس خاص طور پر تحصیل یا ڈسٹرکٹ میں جو ہے وہ قابل عمل نہیں ہوسکتا وہ انصاف نہیں مل سکتا وہ ناممکنات میں ہے جب آپ کیس کو اس نج پے لے آئیں گے عقلمندی کے ساتھ تو اس کیس کو ٹرانسفر کروانے کے لئے درخواست دیں گے کہ اس تحصیل یا اس ضلعے سے ٹرانسفر کر کے دوسرے ضلعے یا تحصیل میں ٹرانسفر کردیا جائے جہاں پے ان کی رسائی نہ ہو کیونکہ کے ہر بندے کی اپنی اپنی ڈومین ہوتی ہے ۔ وکیل ہوں پورے پاکستان کے لئے وکیل ہوں اس میں کوئی شک و شبہ نہیں لیکن اگر میں ظالم ہوں تو ہوسکتا ہے وہ بار تو جس بار میں میں پریکٹس کررہا ہوں اس میں تو وکلاء اور ججز میری حیا کر جائیں گے کہ اسی بار میں ہے کی بھی زیادتی ہے عرفان نے لیکن کیا کریں اپنے گھر کا بندہ ہے تو کسی طرح اس کو ٹرانسفر کرواکے کسی اور تحصیل یا ڈسٹرکٹ میں لے جائیں وہاں پے آپ کو ئی نہ کوئی وکیل صاحب ایسے مل جائیں گے جو سینہ سپر ہو جائیں گے کے آپ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور وکیل صاحب نے زیادتی کی ہے ان بیوروکیٹ صاحب نے زیادتی کی ہے، ان جو ہے سیاست دان نے جو ہے نہ زیادتی کی ہے یا جج صاحب نے زیادتی کی ہے کیونکہ آپ کا مخالف ایک جج بھی ہوسکتا ہے جج کی فیملی بھی ہوسکتی ہے ۔ ابھی اتنا کال نہیں پڑا آپ کو ملے لیکن لب لباب کہنے کا یہ ہے کہ آپ کسی طرح ایسے حالات پیدا کردیں کہ آپ کے پاس واضع گراءونڈز آجائیں کہ اگر یہ یہاں سے ٹرانسفر نہ کیا گیا تو مجھے انصاف نہیں مل سکتا ۔ یہ لیکچر ان وکلاء کے لئے نہیں ہے جو بیچارے خودحق پے ہیں اور خود پس رہے ہیں ۔ خود وکیل ہونے کے ناطے بیچارے شرم شار ہوکے بڑے واپس آخر پے جاکے اور بڑا سلسلہ کار کررہے ہیں وہ بیچارے پس گئے ہیں یہ ان وکلا ء کے لئے ہیں جن کو اللہ کا خوف نہیں ہے جن کو مرنا یاد نہیں ہے جن کے لئے یہ دنیا ہی سب کچھ ہے یہ ان کے لئے ہے یہ ان سیاست دانوں کے لئے ہے جن کے لئے دنیا سب کچھ ہے یہ ان سیاست دانوں کے لئے ہے جن کے لئے دنیا سب کچھ ہے یہ ان اثرورسوخ والے آدمیوں کے لئے ہے جو آخرت کو بھول چکے ہیں جو اس چیز کو ذہن میں نہیں لاتے کہ کل کوقیامت والے دن ہر ایکٹ کا جواب دینا ہے ۔ جب آ پ اس ڈومین سے باہر نکل جائیں گے اس اثرورسوخ سے باہر نکل جائیں گے اس کا ایک اور فائدہ ہوگا اس وجہ سے کہ یہ بندہ اثرورسوخ والا ہے وہ اس ڈومین سے نکل جاتے ہیں تو یقین کریں انصاف آپ کا منتظر ہوگا کہ آئو اور مجھے لے جائو ۔ اُمید کرتا ہوں کہ میں نے آپ کو اس بارے میں بتا دیا ۔
Leave a comment