جائیدادیا پراپرٹی کا قبضہ کیسے لیں ؟
Admin
11:40 AM | 2020-01-08
جائیدادیا پراپرٹی کا قبضہ کیسے لیں ؟ سوال: ایک بھائی نے اپنا مسئلہ بیان کیا کہ لاہور میں ہماری جائیداد ہے بائیس سال سے رشتے دار رہتے ہیں کرایہ اد انہیں کرتے پچھلے سال والد فوت ہوگئے اب مکان کا قبضہ چاہتے ہیں کیا سابقہ کرایہ مانگ سکتے ہیں نقصان جو پہنچایا جائیداد کو وہ مانگ سکتے ہیں ؟ حل: بھئی ایک بات ذہن میں رکھ لیں مالک مالک ہوتا ہے، کرائے دار کرائے دار ہوتا ہے، قابض قابض ہوتا ہے ۔ مالک کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا ۔ اب جہاں تک آپ کا ہے کہ مکان کا قبضہ چاہتے ہیں تو بھئی اس کا تو بڑا سادہ سا طریقہ کار ہے ۔ آپ بے دخلی کی درخواست دائر کریں دعویٰ دائر کریں تق
سیم کا رد عمل دائر کریں اس کے خلاف کہ ہمارے باپ نے اپنی زندگی میں کرائے پے دی تھی یہ جائیدادپچھلے سال سے ہمارے والد صاحب فوت ہوگئے ہیں ہم قانونی وارث ہیں توہم ان کو کہہ رہے ہیں خالی کردیں یہ آجکل آج کل کر رہے ہیں اورہمارے والد اگر بیمار تھے ان کی بیماری کا تذکرہ کریں کتنے سال بیمار رہے ہیں اور آپ کو کرایہ والد صاحب کی وفات کے بعد کا ملنا ہے پہلے کا نہیں ملناکیونکہ پہلے آپ کاکوئی تعلق واسطہ نہیں تھاوہ والد صاحب اپنی زندگی میں کہتے کہ انھوں نے مجھے کرایہ نہیں دیا تو ان کو ملنا تھا اب انھوں نے نہیں کہا وہ دنیا سے پردہ فرما گئے ہیں اب وہ کرایہ آپ کو نہیں ملناجو انھوں نے بائیس سال سے نہیں دیا آپ کو وہی کرایہ ملنا ہے جو آپکے والد صاحب کی وفات کے بعد کا ہے وہ اپنی تقسیم کا رد عمل میں لکھیں کہ جناب میرے والد صاحب اس اس تاریخ کو فوت ہوئے ہیں اور اتنا عرصہ ہوگیا ہے نہ یہ کرایہ دے رہے ہیں نہ یہ مکان خالی کر رہے ہیں آپ ان کو لے کر جائیں ادھرآپ کہیں تقسیم کے رد عمل کو قبول کرئے گی اور آ پ کو اس کا قبضہ مل جائے گا ۔ نقصان بھئی نقصان کو واضع کرنے کے لئے پہلے ایک چاہیے پھر نقصان کوثابت کرنے کے لئے ایک فورم چاہیے اب آپ کہہ رہے ہیں بائیس سال سے اس میں رہ رہے ہیں ۔ اب بائیس سال پہلے ایک بالکل نیا بھی گھر دیا ہو تو وہ نیا گھر کی جو پوری انوینٹری ہے وہ آپ کے پاس ہے آپ کے والد صاحب نے بنوائی تھی کہ جی یہ آپ کو اس کنڈیشن میں دے رہے ہیں اس کنڈیشن میں واپس لیں گے اگر نہیں ہے تو بھئی میں افسوس ہی کر سکتاہوں ۔ یہاں پے تھوڑا سا میں واضع کرنا چاہوں گا ۔ وہ واضع یہ کرنا چاہوں گا کہ ہم جب جائیداد کرائے پے دیتے ہیں تو ہم بہت بڑی غلطی کر بیٹھتے ہیں قانون کہتا ہے کہ اگر کرائے دار نے آپ کی جائیداد کو نقصان پہنچایا ہے تو وہ پورا کر کے جائے گالیکن قانون اس کی مدد کرتا ہے جو اپنے حقوق پے حقوق پے جاگ رہا ہو سوئے ہوئے کو نہیں ۔ کرائے نامے میں 90فیصد میرے پاس جو کرائے نامے آتے ہیں اس میں کسی قسم کی انوینٹری نہیں لکھی ہوتی، کسی قسم کی انوینٹری نہیں لکھی ہوتی کہ یہ بلڈنگ آپ کو کرائے پے دے رہے ہیں اس کے یہ دروازے اس کنڈیشن میں ہے، اس کا وڈورک اس کنڈیشن میں ہے، اس کی جو واءٹ واش جو ہے اس کنڈیشن میں ہے، اسکے بیت الخلاء اس کنڈیشن میں ہیں ، اسکا ڈرائنگ روم اس کنڈیشن میں ہے ، اس کے اتنے بیڈ روم ہے اور اس کنڈیشن میں ہے اس میں یہ ہے یہ ہے سارایہ آپ کو مکمل اس میں لکھوانا چاہیے تاکہ کل کلاں کو کرائے دار خالی کر کے جائے تووہ انوینٹری سامنے رکھی جائے کہ بھائی آپ نے دستخط کئے ہوئے ہیں یہ ہماری تفصیل ہے اس تفصیل کے مطابق آپ نے سارا کچھ کرنا ہے اس لئے میرا بڑا اس پے ورزش ہے اور میں مشورہ دیتا ہوں آپ کوجب بھی کوئی چیز آپ کرائے پر دیں تو یہ ساری تفصیل کرائے نامے کا حصہ ہونا چاہیے ۔ اب اس کو یہ نا سمجھ لیجئے گا کہ ایک اسٹامپ پیپر آیا اس کے اندر ہی سارا کچھ گھسیڑنا اس میں لکھ دیجئے گا اس میں ایک انوینٹری ہے وہ اس کرائے نامے کے ساتھ منسلک ہے اس کرائے نامے کا حصہ ہے وہ تفصیل کرائے نامے کا حصہ اس کے اوپر ہر صفحے پے ایک صفحہ بنا ہے تواس صفحہ پے 2،3،4،5،6صفحہ جتنے صفحہ بنے ہیں ان پے انکا نگوٹھا اور سائن کروالیں کہ جناب یہ وہ انوینٹری ہے تاکہ مستقبل میں پریشانیوں سے بچا جاسکے ۔ اس لئے بھائی آپ کا جونقصان ہے وہ نہیں پورا ہوسکتا اس وجہ سے کہ بائیس سال پہلے آپ کے باپ نے جگہ دی تھی ۔ پچھلے سال آپ کے والد صاحب فوت ہوئے ہیں تو اب آپ وہ نقصان پورا نہیں کر سکتے کیونکہ آپ کو نقصان مانگنے سے پہلے نقصان کا بتانا ہوتا ہے آپ بتا نہیں سکتے کہ نقصان ہوا کیا ہے کیونکہ آپ سے انھوں نے کرائے پے لیا نہیں اب جس حالت میں ہے آپ کو مل رہا ہے لیں واپس درخواست بے دخلی دائر کریں جس شہر میں بھی ہیں آپ ۔ آپ میرے خیال میں لاہور میں ہیں لاہور میں میں ہوں ۔ لاہور سے باہر کے شہروں کا نہ میں ریفرنس دیتا ہوں کیونکہ کچھ برُے حوالاجات دیئے تھے تو کیونکہ میں آن لائن ہوں تو میں یہ خطرہ نہیں لے سکتا کہ باہر کے دوسرے شہروں کے میں حوالاجات دے دوں وہ دیکھ بھال نہ کرئے تو وہ پھرآج کل جو سوشل میڈیا یہ سارا کچھ ہے تو میری سائیڈ پے ہی آکے مجھے ہی بدنام کریں گے تو اسلئے میں حوالاجات نہیں دیتا آپ کیو نکہ لاہورشہر سے ہیں آپ نے لکھا ہوا ہے خاص طور پرتو لاہور شہر میں میری خدمات موجود ہیں آپ آجائیں میں آپ کی مدد کروں گا ۔














Leave a comment