جالی مختارنامہ عام
Admin
03:06 AM | 2020-01-25
جالی مختارنامہ عام آج کا جو موضوع ہے وہ ہے جھوٹا مختار نامہ عام، فوج مختار نامہ، مختار نامہ خاص، مختار نامہ عام ، من کھڑت، نقالی کا نتیجہ ،پرنسپل اور ایجنٹ کے مابین کیا رشتہ ہوتا ہے اور کیا ذمہ دار ی ہوتی ہے؟اس کو میں اجاگر کروں گا ۔ سب سے پہلے تو میں یہ بتا دوں کہ اس کو متعلقہ قوانین کون سے ہیں جو ڈیل کرتے ہیں نوٹ کرلیجئے ۔ 1- مختار نامہ ایکٹ 1882 2- رجسٹریشن ایکٹ 1908 3- سٹیمپ ایکٹ 1899 اب کچھ لوگ جو ہیں وہ جالی مختار عام بنا لیتے ہیں ۔ مختار عام جالی طور پر بذریعہ لوکل کمیشن بن کے رجسٹرڈ ہوجاتا ہے آن ریکارڈ ہوتا ہے خریدار کو اس بارے میں علم نہیں ہوتاکہ یہ مختار
نامہ عام حقیقی طور پر درست طریقے سے بنا ہوا ہے یا یہ فوج ، من گھڑت اور دھوکہ دہی کی دستاویزہے ۔ پہلے تو میں آپ کو یہ بتادوں کہ اس کا تدارک کیا ہے ؟پاور آف اٹارنی یا مختار نامہ کے بارے میں میں اپنا لیکچر دے چکا ہوں کہ ایک شخص جو فزیکل کسی بھی وجہ سے وہ خواہ عورت ہو خواہ مرد ہو کسی بھی وجہ سے اپنی اس پراپرٹی کے بارے میں خو د جاکے معاملات کو نہیں دیکھ سکتا معاملات کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکتا وہ شخص ان معاملات کو مکمل کرنے کے لئے ان معاملات کی دیکھ بھال کرنے کے لئے یا تو مختار خاص مقرر کرتا ہے یا مختار عام مقرر کرتا ہے ۔ اب جو شخص کوئی پراپرٹی خریدنا چاہتا ہے وہ خواہ کمرشل ہو، وہ خواہ رہائشی ہو، خواہ غیر رہائشی ، خواہ زرعی ہو کسی بھی قسم کی کوئی پراپرٹی جس کا مالک اے ہے اور اس نے بی کو مختار عام مقرر کیا ہوا ہے خریدار کا سب سے پہلا کام یہ ہے کہ وہ اس چیزکی تصدیق کرئے کہ جو پاور آف اٹارنی دے رہا ہے پرنسپل وہ زندہ ہے اس کا مکمل طور پر جو ہے وہ تسلی کرئے کہ وہ زندہ ہے ۔ کیونکہ پاور آف اٹارنی یا تو بیرون ملک ہوگا یا بیمار ہوگا یا بوڑھا ہوگا یا کاروباری مصروفیت ہوگی یا پردہ نشین خاتون ہوگی کوئی بھی معاملہ ہوسکتا ہے ۔ 1- سب سے پہلا کام یہ کریں کہ یہ تصدیق کریں کہ وہ زندہ ہے ۔ 2- اس سے یہ پوچھے کے آپ نے فلاں فلاں شخص کو مختار عام مقرر کیا ہے یا مختار خاص مقرر کیا ہے یہ دستاویز ہیں کیا یہ دستاویز درست ہے یا غلط ہے؟ یہ ممکن ہوسکتا ہے اپنے آپ کو بچانے کے لئے یا وہ بھی اس گروہ کا حصہ ہو وہ بھی اس فراڈ کا حصہ ہو اور وہ زبانی طور پر آپ کو کہہ دے کہ جناب ہاں میں نے یہ مختار عام دیا ہے اب ہر بندہ انگوٹھے تصدیق نہیں کرواسکتا ۔ لیکن اس کا ایک تدارک ہے اس کا ایک معاملات کا ان کا حل ہے وہ حل کیا ہے؟ وہ حل یہ ہے کہ آپ کوئی بھی اقرار نامہ معاہد ہ بیع فروخت کرنے کا معاہدہ ، تصدیق شدہ املاک کے بارے میں ، مخصوص جائیدا د کے بارے میں کسی جائیداد سے متعلق کر رہے ہیں تو آپ اس کے پاس چلے جائیں اس کا سائن انگوٹھا بھی کروالیں اگر وہ آپ کی دسترس میں ہے ۔ اگر وہ آپ کی دسترس میں نہیں ہے وہ بیرون ملک ہے تو اس کا بہترین حل یہ ہے کہ آپ اس کے ساتھ خط و کتابت کریں کہ یہ مختار نامہ عام ہے آپ کی طرف سے بنایا گیا ہے کیا یہ درست ہے یا غلط ہے؟ اس کو میل کردیں اس کو خط لکھ دیں تاکہ وہ اس کا جواب دے ۔ آپ نے لاکھوں ، کڑوڑوں روپیہ خرچنا ہوتا ہے آپ نے اپنی زندگی کی آسانی کے لئے پراپرٹی خریدنی ہوتی ہے نہ کہ عدالتوں یا کچیریوں میں ذلیل و رسوا ہونے کے لئے آپ یہ درد لیں اگر مختار عام کے ذریعے کوئی پراپرٹی خرید رہے ہیں ۔ مختار عام جالی ، من گھڑت ، فوج، دھوکہ دہی اگر ثابت ہوگیا تو ناصر ف آپ پراپرٹی سے جائیں گے جو آپ نے خرید کر لی ہے ناصرف پراپرٹی سے تو آپ ہاتھ دھو بیٹھے آپ کی رقم کا نقصان ہوگیا لیکن آپ کو اگر انھوں نے فوجداری کاروائی شروع کردی تو آپ کو اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑنا ہے ۔ آپ کو بعدازنظر میں یہ ہی سمجھا جائے گا کہ آپ حصہ اور پارسل ہیں اس جالی بندے کے اس فراڈیئے کے جس نے وہ جالی مختار نامہ عام بنایا ۔ آپ کے بارے میں تصور یہ ہوگا کہ آپ اس کے گروہ کا حصہ ہیں آپ سب نے مل کے ایک جالی مختار نامہ عام بنایا اور آپ نے وہ پراپرٹی اپنے نام کروالی ۔ اسلئے یہ تدارک ، یہ احتیاط بہت ضروری ہیں ۔ کسی بھی جالی ،فرضی، فوج، من گھڑت، دھوکہ دہی مختار عام کو جانچنے کے لئے اگر آپ بہت زیادہ طاقتور ہیں دھڑکے دھڑکے والے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ اگر یہ دستاویز ثابت ہوجائے خرید سے پہلے کہ یہ جالی دستاویز ہے توپھر آپ اس کے اوپر کاروائی کرئے کہ یہ مجھے اس جھوٹے دستاویز کی بنیاد پے یہ زمین فروخت کرنے لگا تھا میں بچ گیا میں نے یہ یہ یہ احتیاطیں لیں اور اس کے بعد یہ ثابت ہوگیا کہ یہ ایک جالی اور فرضی دستاویز ہے اور اس کے ذریعے فلاں فلاں شخص کی ز میں ہتھیائی جانے لگی ہے ۔ اب اگر آپ خُدا نہ خواستہ ایک جالی جھوٹے مختا ر نامہ عام کے ذریعے کوئی پراپرتی خرید لیتے ہیں تو ایک اور الزام آپ پے لگتا ہے اب پرنسپل کے تو دستخط انگوٹھے نہیں ہے لازمی بات ہے کہ دستخط انگوٹھے جالی ہیں کسی اور بندے کے ہیں لیکن قانون کہتا ہے کہ بعدازنظر میں وہ بندے آپ تصور ہونگے کیونکہ اس مختارعام کے فائدہ اٹھانے والے آپ ہیں تو آپ پے نقالی کا چارج بھی لگے گا کہ آپ نے اپنے آپ کو پرنسپل ظاہر کر کے اور یہ دستاویز بنا یا ہے اسلئے آپ بڑے چوکنا رہیں آج کل یہ فراڈ بہت زیادہ ہے مختار عام سے پراپرٹی خریدتے وقت یہ چیزیں مد نظر رکھیں ۔ اگر یہ چیزیں مد نظر رکھیں گے تو آپ کا بچاءو ہے آپکا پیسہ بھی بچے گا آپ کی عزت بھی بچے گی آپ کا ٹائم بھی بچے گا اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آپ ایک کم سے کم قانونی چارہ جوئی سے بچ جائیں گے ۔ اس سے اگلے لیکچر میں میں آپ کو گفٹ بذریعہ مختار نامہ عام، ہبہ، تحفہ کسی بھی غیر منقولہ پراپرٹی کا جنرل پاور آف اٹارنی یا مختار نامہ عام کیونکہ بے شمار فراڈ ہورہے ہیں اس پوائنٹ پے اور بے شمار یہ چیزیں آرہی ہیں سامنے وہ ناصرف میں آپ کو یہ بتاءوں گا کہ ہبہ مختار نامہ عام کرسکتا ہے کہ نہیں کرسکتا اگر کرسکتا ہے تو کس تناظر میں اس میں میں اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے بھی میں آپ کو بتاءوں گا اور اُمید کروں گا کہ وہ آپ کے لئے فائدے مند ثابت ہو ۔
Leave a comment