ضمانت بعداز گرفتاری منظور کروانے کے لیے ملزم نے عدالت کے سامنے یہ ثابت کرنا ہے کہ ملزم کے خلاف اکٹھی کی گئی شھادت مشکوک ہے اور ملزم کا معاشرے میں ایسا مقام ہے کہ وہ مفرور نہ ہوسکتا ہے ، وہ استغاثہ کی شھادت کو نقصان نہیں پہنچا سکتا وہ سابقہ سزا یافتہ یا ریکارڈ یافتہ نہ ہے اور اگر ملزم کو جیل میں رکھا جائے تو اس کا کوئی فائدہ استغاثہ کو نہ ہے ملزم کو جیل میں مقید رکھا ہوا ہے مگر استغاثہ شھادت پیش نہ کررہا ہے اگر ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا جائے تو کسی بھی تناظر میں استغاثہ کو کوئی نقصان نہ ہے ملزم ضمانت پر رہا ہونے کے بعد جرم کو دہرائے گا نہیں اور اس رہائی کے
بدلے ملزم عدالت میں ضامن پیش کرنے کے لیے تیار ہے ۔
Leave a comment