بیوی میکے چلی گئی ہے
Admin
05:09 AM | 2020-03-26
سوال: میں بیرون ملک ہوں اور میرے بیوی بچے پاکستان میں ہیں ۔ بیوی والدین کے ساتھ روٹھ کے میکہ چلی گئی ہے ۔ میکے جا کر اس نے خرچے کا اور سامان جہیز کا دعویٰ کردیا ہے ۔ پتا نہیں چلا کہ وہ دعویٰ ڈگری ہوگیا ہے۔ ڈگر ی ہونے کے بعد عمل درآمد میں آگیا ہے۔ عمل درآمد میں میرے وارنٹ نکل آئے ہیں اور وہ وارنٹ گرفتاری بیرون ملک بجھوادیئے گئے ہیں جس کی وجہ سےمیں یہاں پر مشکلات کا سامنا کررہاہوں۔ بتایا جائے کہ ہم ا س کو کیسے حل کریں؟ جواب: فیملی مقدمہ ایک سول مقدمہ ہوتا ہے۔ جس پر دیوانی قانون کا اطلاق کچھ حد تک ہوتاہے ۔ اگر آپ کے علم میں نہیں ہے اور آپ کے و
رنٹ نکل آئے ہیں تو آپ فوری طور پر اپنا مختار نامہ خاص کسی کو مختار خاص مقرر کرکے وہ پاکستان بجھوادیں۔ پاکستان میں وہ مختار خاص آپ کی جگہ اس عدالت میں ، جس میں وہ دعویٰ ڈ گر ی ہوا ہے یک طرفہ طور پر درخواست دے گا کہ جناب اس میں مدعا علیہ اتنے عرصے سے بیرون ملک مقیم ہے ۔ اس کاپاکستان میں نہیں آنا ہوا ہمار ے علم میں نہیں ہے اس فیصلہ اور ڈگری کو معطل کیا جائے اور آخر میں اس کو ختم کیاجائے۔ ہم اس دعوے کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں اس میں تمام چیزیں جھوٹ پر مبنی ہے۔ جب آپ یہ درخواست دیں گے عدالت میں تو عدالت اس فیصلہ اور فرمان کو معطل کردے گی ۔ معطل کرنے کے بعد وہ اس چیز پر تحقیق کرئے گی ثبوت کے ذریعے کہ آیا واقعیتاََ مدعاعلیہ کی تعمیل ہوئی یا نہیں ہوئی۔ جب عدالت اس نہج پر پہنچے گی کہ ہاں مدعا علیہ کی تعمیل نہیں ہوئی تووہ فیصلہ ا و ر فرمان کو، اس فیصلے کو کالعدم قرار دے گی۔ جب کالعدم کرئے گی تو دعویٰ اپنی اصل شکل پر واپس چلا جائے گا۔ پھر آپ اس میں جواب دعویٰ دیں گے ۔ جواب دعویٰ دینے کے بعد آپ شہادتیں دیں گے۔ مختار خاص مقرر کرنے سے پہلے اس چیز کا خیال رکھنا چاہیے کہ مختار خاص کسی وکیل کے ذریعے بنوائیں تاکہ وہ اس میں یہ بھی لکھ دے کہ یہ مقدمہ ہے اس مقدمے کی اپیل بھی ہونی ہے، اس مقدمے میں درخواستیں بھی دینی ہے، اس مقدمے میں سپریم کورٹ تک لڑنا ہے ، اس مقدمے میں شہادتیں بھی دینی ہے، اس مقدمے میں سمجھوتہ کرنے کا بھی اختیار دینا ہے یعنی کے اس مختار خاص میں وہ تمام اختیارات کا مزکور ہونا ، اسکا ذکر ہونا لازم ہے کہ جو آپ خود کرسکتے ہیں۔ یک طرفہ کا سارا عمل یہ ہے ۔ اب ایک شخص ایسا ہے کہ اس نے مختار خاص بھیج دیا یا جب مقدمہ ہوا تو وہ پاکستان میں تھا اس نے تھوڑا سا مقدمہ لڑا اس کے بعد بیرون ملک چلا گیا روزی روٹی کمانے بعد میں اس کی پیروی نہیں ہوئی۔ ایک چیز آپ ذہن میں رکھیں مقدمے کو اگر آپ نہیں لڑیں گے تو آپ کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑئے گا۔ قانون ہمیشہ باخبر کی مدد کرتا ہے۔ جو اپنے ہوش و حواس میں ہے ، جو باخبرہے اسکی مدد کرتا ہے۔ قانون بے خبر کی اور سوئے ہوئے بندے کی مدد نہیں کرتا۔ اگر آپ حاضرتھے حاضر ہونے کے بعد غیر حاضر ہوئے اور اس میں ڈگری پاس ہوگئی یا آپ مختار خاص کے ذریعے مقدمہ ہار گئے اور وہ ڈگری آخری حد تک پہنچ گئی تو پھر آپ کے وارنٹ بھی نکلیں گے اور آپ پکڑمیں بھی آئیں گے۔ اب اس صورت میں آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ اس صورت میں بھی آپ درخواست دیں کہ جناب میں ادھر موجود تھا اسکے بعد میں ملک سے روانہ ہوگیا با سلسلہ رو ز گار اور میں ایک مختار خاص مقرر کرکے گیا جو دوسری پارٹی کے ساتھ مل گیا مجھے یہ خمیازہ بھگتنا پڑا۔ مہربانی فرما کر اس کو ختم کیاجائے ۔ ہوسکتا ہے عدالت آپ کی بات مان لے ورنہ جو ڈگری ہوئی ہے اس نے نافذ ہونا ہے۔
Leave a comment