گارنٹی ہوتی کیا ہے؟اوراس کی ذمہ داری کسی پر ہے؟
Admin
02:03 AM | 2020-03-21
فرض کرلیں کہ ایک شخص کہتا ہے آپ کو میں دس لاکھ تب دونگاجب اے کی گارنٹی دو گے ۔ اے آتا ہے تحریری طور پر لکھ کر دے دیتا ہے کہ آپ بی کو دس لاکھ روپے دے دیں اگر یہ آپ کو ادا نہیں کرئے گا تو میں آپ کو ادا کروں گا ۔ بی اور سی کی ٹرانزیکشن ہوجاتی ہے ۔ سی ،بی کو دس لاکھ روپے دے دیتا ہے اے بطور گارنٹی آجاتا ہے ۔ ۔ اب اگر تواس گارنٹی میں مدت لکھی ہوئی ہے کہ اگر ایک سال تک یہ ادا نہیں کرئے گا تو میں ادا کروں گاتو وہ شخص ایک سال سے پہلے آپ سے نہیں مانگ سکتا ۔ کیا سی نے جس کو دس لاکھ بی کو دیئے ہیں اپنی قانونی حد میں رہتے ہوئے حتمی کوشش کر لی ہے رقم واپس لینے کیلئے ۔ کی
ا اس دعوے میں وہ تفصیل موجود ہے کہ میں نے بی سے دس لاکھ روپے واپس لینے کیلئے ہر ممکن کوشش کر لی ہے وہ نہیں دے رہا اب آپ نے گارنٹی دی تھی اب آپ اس کے پیسے واپس کریں ۔ ۔ کہیں ایسا تو نہیں بی نے دس لاکھ واپس کردئیے اور پھر مزید دس لاکھ روپے لے لئے آ پ ہی کی گارنٹی پر بغیر آ پ کو بتائے اگر پہلے دس لاکھ روپے واپس ہوگئے ہیں اور اس نے مزید دس لاکھ روپے لیئے ہیں تو آپ بری از ذمہ ہیں ۔ آپ کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر اس نے آپ پر دعویٰ کیا ہے اور اس میں بی پارٹی نہیں ہے وہ صرف آپ سے مانگ رہا ہے تب بھی آپ بری از ذمہ ہیں اور اگر بی فوت ہوگیا ہے تو تب بھی آپ بری از ذمہ ہیں ۔ کیونکہ کسی کے فوت ہونے کے بعدمجموعی طور پرمنظر مختلف ہوجاتا ہے ۔ آپ نے گارنٹی دی تھی بی کی کہ اگر بی ادا نہیں کرئے گازندہ رہتے ہوئے تو میں آپ کو ادا کروں گا ۔ اب بی اگرفوت ہوگیا ہے تو آپ جیسے ہی وہ فوت ہوا آپ کی گارنٹی ختم ہوگئی ۔ اب سی کے پاس علاج ہیں کہ وہ وارثان کی طرف جائے ۔ قانون میں مختلف موڑ آتے رہتے ہیں کسی بھی تجویز کو ڈیل کریں تو مختلف حالات و واقعایات سامنے آتے ہیں اس کے مطابق چلنا ہوتا ہے ۔ اب میں اس چیز کو تھوڑا سا تفصیل سے دیکھتے ہیں کہ فوت ہونے کے بعد کیسے گارنٹی ختم ہوجاتی ہے ؟وہ تقاضہ کرئے گا بی سے بی نہیں دے گا تو وہ آپ کی طرف آئے گا اور جب وہ آپ کی طرف آئے گا اورآپ انکار کرو گے تو وہ دعویٰ دائر کرئے گابی کو پہلے پارٹی بنائے گا آپ کو بعد میں پارٹی بنائے گا ۔ پہلا دعویٰ ثابت وہ کرئے گا کہ میں نے بی کو دئیے پیسے دوسرا دعویٰ ہے کہ اس کی گارنٹی پے ۔ اگر بی فوت ہوچکا ہے تو قانون یہ کہتا ہے کہ کسی بھی فوت شدہ شخص پر اس کے نام پر دعویٰ دائر نہیں ہوسکتا اور وہ اگراسکے وارثان کو پارٹی بناتا ہے تو وارثان کے پیسے دینے یا نا دینے کی گارنٹی اس نے نہیں دی اسلئے وہ پارٹی نہیں بن سکتی ۔ گارنٹی کی نوعیت بنیاد ہے کہ گارنٹی کی نوعیت کیاہے;238;اس کو تفصیل سے دیکھیں اور اس کے بعد پھر آگے جائیں ۔ میں آپ کو حقائق بتائیں ہیں ان کی روشنی میں آپ دیکھیں کہ آپ کا مقدمہ کس موڑ پر ہے ۔ کیا اس نے اپنے دعوے میں وہ تمام حتمی کوشش لکھی ہیں نہیں لکھی؟تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس کو بائی پاس کر کے وہ سیدھا آپ سے دعویٰ نہیں کر سکتا اس کا صرف یہ لکھ دیناکہ میں نے اس سے مانگے اس نے انکار کردیا اب اے دے نہیں ایسا نہیں ہوسکتا ۔ یہ گارنٹی کا قانون نہیں ہے ۔ گارنٹی کا قانون یہ ہے کہ اس نے کیا قدم لئے ۔ بینک سے قرض لیا جاتا ہے ضامن کورکھا جاتا ہے وٹنگ سرٹیفکیٹ بنتا ہے اس میں تمام دستاویزات کی تصدیق کی جاتی ہیں ۔ ایک چیز دیکھنے والی ہے اس دعوے میں باقاعدہ طور پر وہ سب دستاویزات ساتھ لگے ہوتے ہیں کہ ہم نے اپنی مکمل حتمی کوششیں کیں سی ہ میں نہیں دے رہا ۔
Leave a comment