اسٹامپ پیپر کی حیثیت
Admin
02:19 AM | 2020-01-25
سوال: ایک سائل نے سوال کیا کہ اسٹامپ پیپر کی کیا حیثیت ہے؟ اور اسٹامپ ڈیوٹی کیا ہے؟ حل: اسٹامپ پیپر اسٹامپ ڈیوٹی ریاست نے اس وجہ سے لگائی ہے کہ آپ مالیاتی کوئی بھی لین دین کریں گے تو اس میں سے بذریعہ اسٹامپ پیپر سرکارکو کچھ نہ کچھ دیں گے ۔ اب سرکار نے ریاست میں ایک چارٹ بنا دیا ۔ آپ کوئی جگہ خریدنے لگے ہیں تو فروخت کا معاہدہ کریں گے اسکے لئے اقرار نامہ معاہدہ بیع اسٹامپ ڈیوٹی کہ آپ اتنی اسٹیمپ ڈیوٹی پے کریں گے ۔ مختار عام مقرر کرنا چاہتے ہیں اتنی اسٹامپ ڈیوٹی پے کریں گے ۔ بیع نامہ کرنا چاہتے ہیں اتنی اسٹامپ ڈیوٹی پے کریں گے ۔ اسٹامپ ڈیوٹی جب آپ ادا کری
ں گے تب آپ کاحق پیدا ہوگا ۔ اگر ریاست کہتی ہے قانون کہتا ہے کہ سو روپے کے اسٹیمپ پیپر چاہئیے آپ کے لین دین کے لئے تو آپ میں یہ مثال دے رہا ہوں آپ سو روپے کی ڈیوتی اد ا نہیں کرتے تو ریاست یہ کہتی ہے کہ اگر آپ ہمارا خیا ل نہیں رکھتے تو ہم آپ کا خیال کیوں رکھیں ۔ قانون یہ کہتا ہے کہ باہمی ہونا چاہیے معاملہ ریاست نے کہہ دیا ہم آپ کو عدالتیں دیں گے، ریاست نے کہہ دیا ہم آپ کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا ڈیپارٹمنٹ دیں گے، ریاست نے کہہ دیا ہم آپ کو ہسپتال دیں گے، ریاست نے کہہ دیا ہم آپ کو اسکول دیں گے، ریاست نے کہہ دیا ہم آپ کو سڑکیں دیں گے ۔ اب ریاست کو تو جوابدہ تب کریں کہ ہ میں سڑکیں نہیں مل رہی یا اچھی سڑکیں نہیں مل رہیں ، ہ میں اسکولز نہیں مل رہے یا اچھے نہیں مل رہے، ہ میں ہسپتال نہیں مل رہے یا اچھے نہیں مل رہے، ہ میں عدالتیں نہیں مل رہی یا اچھی نہیں مل رہیں ۔ اس کی اکائی آپ پر ہی آکر ٹوٹٹی ہے اس کی بنیاد ہم لوگ ہی ہیں ۔ آپ نے ایک ملازم رکھا آپ نے دس ہزارروپے ماہانہ پے وہ ملازم رکھا آپ ہر مہینے اس کو سات ہزار ، آٹھ ہزار، پانج ہزار،چھ ہزار دے رہے ہیں مجھے بتائیں کہ آپ اس ملازم کو جوابدہ کر سکتے ہیں کہ آپ نے یہ کام نہیں کیا ، آپ نے یہ کام نہیں کیایہ آپ کی ڈیوٹی میں تھا آپ نے نہیں کیا ۔ آپ نہیں کر سکتے کیونکہ آپ نے جو اس سے طے کیا تھا وہ دیا نہیں اب پیمانہ آپ کے ہاتھ میں نہیں اب پیمانہ اس کے ہاتھ میں ہے ۔ اگر ایک صفائی کرنے والا رکھا آپ نے دس ہزار ماہانہ پے میں آپ کبھی اس کو پانچ ہزار دے رہے ہیں ، کبھی سات ہزار ہر مہینے اس کا دو تین ہزار مار رہے ہیں آپ دے نہیں رہے تو آپ اس کو جوابدہ کر سکتے ہیں کہ اس ٹیبل میں کپڑا نہیں ہے گرد ہے، اس نکر میں گند پڑا ہوا ہے وہ چیز ہے آپ نہیں جوابدہ کر رہے کیا وجہ;238; آپ جوابدہ اس وجہ سے نہیں کر سکتے اخلاق طور پرکہ وہ آپ کے سامنے کھڑا ہوجائے گاکہ آپ مجھے ہرماہ میری تنخواہ میں سے پیسے مارتے ہیں کاٹتے نہیں مارتے ہیں اس وجہ سے میں مناسب طریقے سے میں کام نہیں کرتا یہی فارمولا یہی حال ریاست میں ہے ۔ اسٹامپ پیپر کی حیثیت کیا ہے؟ بھئی قانون کے مطابق اگر اسٹامپ پیپر کی ڈیوٹی پوری ہے تو اس کی پوری حیثیت ہے ۔ اب آپ بیس مرلے کا گھر ، پندرہ مرلے کا گھر، دس مرلے کا گھرجو ہے ایک سو روپے کے اسٹامپ پیپر پے لکھ کے تو آپ کہیں کے میں اسکا مالک ہوں تو ریاست آپ کو کیسے تحفظ دے گی؟ آپ سو روپے کا اسٹامپ پیپر نہیں لیتے آپ ایک سادہ پیپر پے تحریر لکھ لیتے ہیں ریاست آپ کو احتجاج کیوں کرئے گی؟ریاست کی بنائی ہوئی عدالتیں آپ کو تحفظ کیوں دے گی؟ ریاست کا بنایا ہوا قانون آپ کو تحفظ دے گانہیں کرئے گا ۔ اسٹامپ پیپر کی پوری اہمیت ہے اس میں کوئی دوسری رائے نہی ہے ۔ اسٹامپ پیپر کی مکمل قانونی حیثیت ہے لیکن اگر وہ اسٹامپ ڈیوٹی پوری کر رہا ہے اگر اسٹامپ ڈیوٹی پوری نہیں ہے اور آپ اس کو عدالت میں چیلنج کرتے ہیں تو آپ کوئی مقدمہ نہیں رکھتے بعدازنظر میں آپ کا کوئی مقدمہ نہیں ہے ۔ وہ معاملات کو آگے بڑی مشکل سے ایک چیز ہے یہ پینسل ہے آپ کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں پینسل ہے اب آپ اس میں سے سکہ نکال کے میں آپ کو کہوں کے یہ پینسل ہے تو آپ مان لیں گے کے یہ پینسل ہے آپ نے کہنا کہ نہیں یہ سکہ ہے اب اس سکے کو پینسل کو ثابت کرنے کے لئے آپ کو کتنی جدوجہد کرنی پڑے گی آپ کو اس کو پینسل منوانے کے لئے کہ یہ جو اند ر سکہ ہے آپ کو کتنے دلائل دینے پڑیں گے کہ جی یہ پینسل ہے مکمل پینسل ہے اس کے اندر سکہ ہے آپ لکھیں گے ۔ لکھنا ہے نہ اس کا اینڈ رزلٹ کیا ہے لکھنا ہے سکے سے بھی لکھا جاتا ہے لکھا تو جاتا ہے مشکل سے لکھا جاتا ہے لکھا تو جاتا ہے عدالت کہے گی اچھا آپ کو موقع دیتے ہیں اس کو پوری پینسل بنا دیں تب بھاگیں گے خالی خول ڈھونڈنے کیلئے کہ خالی خول ڈھونڈیں گے ڈھونڈ کے اس میں سکہ ڈال کے پھر کہیں گے کہ ہم نے کرلیا پوراہاں اب یہ پینسل ہے جائیں میں نے اخز کیا یہ پینسل ہے ۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ پہلی فرصت میں آپ کے پاس معاملات موجود ہیں ، آپ کے پاس وسائل موجود ہے توآپ وقتی طور پرچند روپے ، چند ہزار روپے یا چند لاکھ روپے بچانے کیلئے آپ جب اسٹامپ ڈیوٹی کم لگا لیتے ہیں تو اس کی قانونی حیثیت کم ہوگی بجائے مقابل اس کے کہ جس کی اسٹامپ ڈیوٹی پوری ہے وہ غالب کرئے گا ۔ اسلئے اسٹامپ پیپر کی بہت زیادہ حیثیت ہے اگر وہ قانون کے مطابق ہے ۔
Leave a comment