قانونی حصہ کیسے لیں؟
Admin
12:56 AM | 2020-03-21
سوال: ایک بھائی نے اپنا مسئلہ بیان کیا ہے کہ وہ اپنے والد کے گھر کرائے پر رہتا ہے ۔ والد فوت ہوچکاہے دیگر بھائی مجھے نکالنا چاہتے ہیں میں اپنا قانونی حصہ لینا چاہتا ہوں ۔ محتسب عالیٰ کو درخواست شکایت فائل کرنے کا طریقہ کار بتا دیں ۔ جواب: آپ کا سوال مکمل نہیں ہے ۔ پہلی بات تو یہ کہ آپ نے یہ نہیں لکھا کہ آپ کے والد صاحب کب فوت ہوئے اور کیاوہ اپنی زندگی میں آپ کو کرائے پر دے کر گئے تھے تحریری طور پر کرائے پر دے کر گئے تھے یازبانی طور پر کرائے پر دے کر گئے تھے ۔ آپ ا ن کی زندگی میں کرایہ ان کو ادا کرتے تھے یا اپنی والدہ کو ادا کرتے تھے اور ان کے مرنے کے ب
د آپ کس کو کرایہ ادا کر رہے ہیں ؟ یہ ساری باتیں آپ کے سوال میں نہیں ہے اگر آپ کے پاس کوئی کرایہ نامہ تحریر شکل میں موجودہے تو پھر تو آپ کا حق بنتا ہے آپ عدالت میں جائیں اگر تحریری شکل میں کرایہ نہیں ہے زبانی طور پر ہے تو دوسروں کو جانے دیں عدالت میں آپ نہ جائیں آپ کے لئے مشکلات پیدا ہونگی ۔ قانونی حصہ آپ کا ہے اور آپ اس پر قابض ہیں ،آپ کو کوئی نکال نہیں سکتا ۔ محتسب عالیٰ کی اختیارِ سماعت میں یہ معاملات نہیں ہے ۔ اب آپ کرایہ دیتے ہیں اگر دے رہے ہیں آج تک اور رسید لے رہے ہیں یا کسی کے اکاءونٹ میں بھیجوارہے ہیں تو یہ آپ کے لئے بہت اچھا ہے کیونکہ قانون یہ کہتا ہے کہ ایک پراپرٹی کے اگر دو حصہ دار ہیں اور ایک حصہ دار اس پر قابض ہے تو جب دوسری پارٹی عدالت میں جائے گی تو آپ کو سابقہ منافع دینا پڑے گاوہ منافع مارکیٹ ریٹ کے مطابق دینا پڑے گا اسلئے بہت اچھا ہے آپ کرایہ دے رہے ہیں کس کو دے رہے ہیں یہ آپ کو پتا ہوگا اگر دے رہے ہیں تو بہت اچھا ہے ۔ قانونی حصہ آپ کا ہے ۔ آپ ایک دعویٰ دائر کریں اعلامیہ اور پارٹیشن کا سوٹ اس حد تک کہ باپ کی جائیداد تھی ہم اس کے وارث ہیں اس میں آپ اپنے بھائیوں کو ، اپنی والدہ کو،اپنی بہنوں کوسب کواپنی دادی کو، دادا کو اگر زندہ ہیں سب کو پارٹی بنائیں کہ یہ اس کے قانونی وارثان ہیں یہ پراپرٹی ہے ان کے نام لگائی جائے اور اس کے ساتھ آپ تقسیم بھی مانگ لیں کہ اس جائیداد کو تقسیم بھی کیا جائے ۔ وہ دعویٰ دو حصوں میں ہوگا ۔ پہلے ایک ابتدائی فیصلہ ہوگاپھر اس کے بعد فائنل فیصلہ ہوگا ۔ اگر آپ کو شک ہے کہ وہ آپکو بزور نکال دیں گے تو ایسا نہیں ہوسکتا کیونکہ آپ غیر قانونی قابض نہیں ہو قانونی طور پر آپ قابض ہو آپ کا استحقاق ہے آپ حصہ دار ہو ۔ آپ عدالت میں جائیں اور بتائیں کہ میں قانونی وارث ہوں دوسرے بھی قانونی وارث ہیں ۔ غیر قانونی طریقے سے مجھے بے دخل کرنا چاہ رہے ہیں اس کی تقسیم کردی جائے اور ان کو بازو ممنوع کردیا جائے کہ اس کو غیر قانونی طریقے سے بے دخل نہ کیا جائے ۔ عدالت آپ کو حکم متنائی جاری کرے گی ۔
Leave a comment