ڈیتھ سرٹیفکیٹ
Admin
01:13 AM | 2020-03-21
سوال:ڈیتھ سرٹیفکیٹ فوری طور پر کیوں بنوانا چاہیے؟ایک بندہ فوت ہو تو اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ فوریطور پر کیوں بنوانا چاہیے؟اور اگر نہ بنوایا جائے تو اس کا نقصان کیا ہے؟اور اگر لیٹ بنوایا جائے تو اس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ جواب: قانونی چارہ جوئی کے بہت سارے معاملات ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر بنیادرکھتے ہیں ۔ زید آج فوت ہوتا ہے بکر اسکا وارث ہے بکر پانچ سال تک اس کا اندراج نہیں کرواتا کہ وہ فوت ہوگیا ہے اب بکر کن مشکلات کا سامنا کرسکتا ہے؟زید مختلف پراپرٹیز کا مالک تھاحارث کو پتا چل گیا وہ زیدکا نزدیکی تھا کہ انھوں نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کا اندارج نہیں کروایا حارث ،زید کی
کوئی پراپرٹی اپنے نام یا کسی کے نام لگوادیتا ہے اور اس تاریخ کو لگوا کر دیتا ہے جب وہ فوت شد ہے وہ فزیکلی فوت ہوچکاہوا ہے ۔ اب بکر کو پتا چلتا ہے کہ زید کی پراپرٹی حارث نے اسکے مرنے کے بعددھوکہ دہی سے اپنے نام لگوالی ہے یا کسی کے نام لگوادی ۔ اب بکرکے لئے مشکلات آگئی بکر کو پہلے قدم پر تو یہ ثابت کرنا ہے کہ جس ٹائم یہ لین دین ہوئی زید فوت ہوچکا تھا اب وہ بھاگے گا ڈیتھ سرٹیفکیٹ کا اندارج کروانے کے لئے اب ڈیتھ سرٹیفکیٹ کولینے کے لئے موت کا اندراج پانچ سال بعد ہورہا ہے ۔ اب عدالت کہے گی کہ بھئی آپ نے موت کا اندراج پانچ سال بعد کروایا ہے اور جس کے پاس رجسٹری ہے یا ٹرانسفر ہے یا قبضہ ہے جو اس نے دھوکہ دہی کا کام کیا ہے وہ اس نے چار سال پہلے کیا ہے میں کیسے مان لوکہ یہ تم ڈیتھ سرٹیفکیٹ پانچ سال بعد کا بنایا ہوا پیش کر رہے ہو یہ درست ہے بکر کی پریشانیا ں شروع ہوگئیں پراپرٹی ہاتھ سے نکل گئی ڈیتھ سرٹیفکیٹ کا اندراج پانچ سال بعد کیا، چیلنج ہوگیا کہ یہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ تو جالی ہے وہ تو چار سال پہلے فوت ہوا ہے یا دو سال پہلے فوت ہوا یا تین سال پہلے فوت ہوا ہے ۔ اب بکر کو وہ خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے اگر فوت ہونے کے فوراََ بعدموت کا اندراج ہوجاتا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بن جاتا تو اس کو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا ۔ وہ اس کو اسی وقت پتا چل جانا تھا اسی وقت عدالت نے مان بھی لینا تھا ۔ اب ایک لمبا سلسلہ شروع ہوگیا بکر کو ثابت کرنے کے لئے کہ زید پانچ سال پہلے فوت ہوا تھا وہ قبروں کی تصویریں نکلوائے گا وہ قبر کا کوئی رجسٹر اگر بنا ہوا ہے لاہور میں تو وہ پیش کرے گا اس کا اندراج ہوتا ہے کہ فلاں فلاں شخص کی لاش لائی گئی اور اس کو دفنایا گیا باقی شہروں میں اس کا اندراج نہیں ہوتا اس کو ثابت کرنے کے لئے آپ شہادتیں لے کے آئیں گے وہ آکر شہادتیں دیں گے کہ یہ پانچ سال پہلے فوت ہوا ہے اس کے خلاف شہادتیں آجائیں گی کہ ہم بھی اسی علاقے میں رہتے ہیں ،جس نے فراڈ کیا ہے اب حارث بھی گواہ لے آئے گا کہ ہم اسی علاقے میں رہ رہے ہیں تین سال پہلے فوت ہوا ہے ۔ اب یہ ساری الجھنیں آجائیں گی اسلئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کا جلد از جلد بنوانا اشد ضروری ہے اور اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے اور بھی بہت سے معاملات ہیں لیکن ڈیتھ سرٹیفکیٹ جلد از جلد بنوائیں تاکہ آپ کسی بھی مشکل سے بچ سکیں ۔ بے شمار مقدمات ہیں جس میں اس ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی وجہ سے بیس بیس سال سے مقدمات لٹکے ہوئے ہیں
Leave a comment