قانونی نوٹس
Admin
09:45 AM | 2019-12-23
قانونی نوٹس سوال: بے شمار آتے ہیں معاملات کہ جناب قانونی نوٹس کیسے بھجوایا جائے؟ حل : پہلے تو ایک بات آپ اپنے ذہن میں بیٹھا لیں کہ قانونی نوٹس فیوچر مستقبل کی کاروائی کے متعلق ہوتا ہے کہ اگرآپ بھیجنے والے کے قانونی معاملات اور قانونی طور پر اس کو ملے ہوئے حقوق جس کے آپ پابند ہیں پورا ہونے کے جن کو قانونی نوٹس بھجوایا جارہا ہے اگر وہ شخص اس کے قانونی حقوق نہیں دیتامقررہ وقت میں تو وہ ایک نوٹس ہوتا ہے کہ اگر آپ نے وہ حقوق مجھے نہ دیئے تو میں آپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لاءوں گا ۔ اب قانونی نوٹس جو ہے وہ آدمی خود بھی بھجواسکتا ہے ۔ وہ بذریعہ ک
ونسل بھی بھجوایا جاسکتا ہے بذریعہ وکیل بھی بھجوایا جاسکتا ہے ۔ بذریعہ وکیل آپ بھجوائیں گے تو جو پریشانیاں لکھنے میں آپ کو ہوں گی مستقبل میں قانونی چارہ جوئی میں جو قانون کے نقات اس نے لینے ہیں وکیل نے وہ قانونی نقات ذہن میں رکھ کے وہ قانونی نوٹس ڈرافٹ کرئے گا ۔ آپ جو بھجوائیں گے قانونی نوٹس آپ نے سطحی لیول پے جو مسئلے مسائل ہے ان مسئلے مسائل کو آپ نے لکھنے کے بعد پھر بھجوانا ہے قانونی نوٹس دو قسم کے ہوتے ہیں ۔ ایک قانونی نوٹس ہوتا ہے قانون کی ضرورت کوئی بھی قانونی چارہ جوئی شروع کرنے سے پہلے آپ کو قانونی نوٹس بھجوانا بہت ضروری ہوتا ہے جیسے صارفین کے تحفظ کا ایکٹ کے تحت آپ نے جب آپ کو مسئلہ پڑا ہے اس کے تیس دن کے اندر اندر آپ نے قانونی نوٹس بھجوانا ہے اور اسکے مقررہ وقت کے اندر اندربھجوانے کے تیس دن کے اندر اندرآپ نے کیس کو فائل کرنا ہے ۔ جو تو قانون کا تقاضا ہے وہ تو مقررہ وقت میں ایک قانون کی متعلقہ تشہیر کے تحت آپ نے قانونی نوٹس بھجوانا ہے ۔ اس میں میر ی آپ کو یہ جو ہے وہ ہدایت ہوگی کہ آپ وہ وکیل کے ذریعے ہی بھجوائیں ۔ جو قانونی نوٹس ، قانون کی ضرورت نہیں ہے لیکن آپ مستقبل میں قانونی چارہ جوئی سے بچنے کے لئے کہ ہوسکتا ہے قانونی نوٹس سے ہی معاملات ٹھیک ہوجائیں وہ قانونی نوٹس آپ خود بھی بھجوا سکتے ہیں ۔ اب قانونی نوٹس کی ضروریات کیا ہوتی ہیں ؟ 1- قانونی نوٹس میں سب سے پہلے نام ہوگا جس کو بھجوایا جارہا ہے ۔ 2- دوسرے نمبر پے ہوگا جس کی طرف سے بھجوایا جارہا ہے ۔ 3- پھر عنوان ہوگا، عنوان ہوگاکہ نوٹس قانونی اگر اردو میں لکھنا ہے یا قانونی نوٹس اگر انگلش میں لکھنا ہے ۔ اگرقانون کی ضرورت ہے تو قانون کی ضرورت کے تحت لکھنا ہے کہ اس کو لکھنا ہے لہذا سیکشن کے تحت قانونی نوٹس ،اسی طرح کے ایکٹ کے تحت ۔ اب اس میں پہلا پیراگراف جو ہے وہ اگر قانونی نوٹس آپ خود بھجوارہے ہیں توآپ نے خود لکھنا ہے کہ میں ذاتی طور پر بھجوارہا ہوں اگر وکیل کے ذریعے بھجوانا ہے تو وکیل صاحب یہ لکھیں گے کہ مجھے اختیارات دئیے ہیں آپ نے کہ میں اے کے اوپر قانونی نوٹس دیا کروں ۔ دوسرا پیرا گراف میں وہ تمام واقعات آپ نے لکھنے ہیں وہ تمام حالات لکھنے ہیں کہ جن جن حالات نے آپ کو مجبور کیایہ قانونی نوٹس بجھوانے کاکہ یہ میرا قانونی حق تھا آپ میرا یہ قانونی حق دینے سے انکاری ہیں اگر رقم لینی ہے توآپ نے رقم دی تھی چیک دیا تھا چیک ڈس اونر ہوگیا ہے اب میں آپ کو یہ قانونی نوٹس بجھوارہا ہوں کہ آپ نے یہ رقم پندرہ دن کے اندر اندر ادا کرنی ہے اور سات دن کے اندر اندر اس کا جواب دینا ہے اگر آپ نے سات دن کے اندر اندر جواب نہ دیا اور پندرہ دن کے اندر اندر آپ نے ادائیگی نہ کی تو میں حتمی طور پر مجبور ہوں یا وکیل کہے گا کہ وہ واضع ہدایت رکھتا ہے کہ آپ کے خلاف قانونی کاروائی فوجداری اوردیوانی دونوں شروع کرئے ۔ جو بھی معاملہ ہوسکتا ہے اس میں حقائق اسکے بعداس کو ہدایت کہ جناب اتنے دن میں جو ہے نہ یہ ادائیگی کردیں یا یہ قانونی حق پورا کردیں اور اسکے بعد آپ نے یہ لکھنا ہے کہ جناب اگر آپ نے نہ دیا تو میں یہ یہ قانونی کاروائی آپ کے خلاف کروں گا اس کے نیچے آپ کے دستخط ہوجائیں گے یا وکیل صاحب ہے تو وکیل صاحب کے دستخط ہوجائیں گے ۔ اسکے بعد بہت ہی اہم نکتہ ہے نوٹ ،نوٹ آپ نے نیچے دینا ہے کہ اس قانونی نوٹس کی ایک کاپی میرے پاس محفوظ ہے مزید قانونی کاروائی کہ اس قانونی نوٹس کی ایک کاپی میں آپ کے خلاف اگر میں قانونی چارہ جوئی میں گیا تو بھیجوں گا کہ میں نے آپ کو یہ قانونی نوٹس بھی بھیجوایا تھا کہ آپ پورا کردیں یا وکیل کہے گا کہ میرے آفس میں پڑا ہوا ہے ۔ پھر یہ قانونی نوٹس جو ہے جب یہ تیا ر ہوجائے گاتو اس پے آپ نے تاریخ ضرور ڈالنی ہے جس تاریخ میں یہ قانونی نوٹس آپ نے تیار کیا اور بھجوارہے ہیں اورپھر اس کا نمبر ضرور لکھئے گا کہ یہ نمبر ہے اس قانونی نوٹس کا آپ کی ڈائری کے مطابق کوئی بھی ہوسکتا ہے یہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں کہ حوالہ قانونی نو ٹس نمبر1 لکھ دیں 2 لکھ دیں 3 لکھ دیں جو بھی ہیں آپ کے معاملات ہیں اگر وکیل ہونگے تو وہ اپنی ڈائری کے مطابق لکھیں گے اگر آپ نے خود کرنا ہے تو آپ اپنا نمبر بھی لکھ سکتے ہیں لکھنا لازمی بھی نہیں ہے نہ بھی لکھیں گے تو کوئی ایسی مسئلے والی بات نہیں ہے ۔ پھر اس قانونی نوٹس کو آپ نے اعتراف کے ساتھ رجسٹرڈ پوسٹ پر ایک ہوتا ہے کہ سادہ رجسٹرڈ پوسٹ ہوتی ہے کہ آپ ڈاکخانے میں جاتے ہیں لفافہ لیتے ہیں اس میں قانونی نوٹس ڈالتے ہیں اور اس کو بھجوادیتے ہیں ۔ آپ کو یہ نہیں پتا چلتا کہ جس کو بھجوایا ہے اس نے وصول کیا ہے زید نے وصول کیا ہے بکر نے وصول کیا ہے ۔ اگر آپ اس کے ساتھ واجب الا ادا اعتراف جو ہے وہ ساتھ منسلک کرینگے تو وہ واجب الا ادا اعتراف ساتھ منسلک ہوجائے گا اس پوسٹ کے اور وہ واجب الا ادا اعتراف جو ہے وہ جب جائے گی وہ آپ بھریں گے ایک طرف آپ اپنا اڈریس لکھیں گے دوسری طرف اس کا لکھیں گے جس کوبھجوایا جارہا ہے ۔ جب وہ چلا جائے گاتو اس کے جانے کے بعدجو بھی اس قانونی نوٹس کووصول کرئے گا اس کا نام لکھا جائے گا کہ یہ اس بندے نے قانونی نوٹس وصول کرلیا ہے ۔ یہ آ پ کا قانونی نوٹس مکمل ہوجائے گا ۔ میں دوبارہ دہرائے دیتا ہوں کہ اسکے اجزاء کیا ہے؟ 1- اوپر تاریخ 2- جس کو بھیجوایا جارہا ہے اس کا نام 3- جس کی طرف سے بھیجوایا جارہا ہے اس کا نام 4- عنوان کہ یہ نوٹس قانونی ہے اگر وکیل کے ذریعے بھیجوایا جارہا ہے تو وکیل اپنی جو ہے وہ ہدایت کا لکھے گا کہ میرے موکل نے ہدایت کیا ہے اور مجاز کیا ہے یا آپ خود لکھیں گے کہ میں خود بھیجوارہا ہوں ۔ 5- کہ آپ نے وہ تمام حالات واقعایات لکھنے ہیں جس کی وجہ سے آپ قانونی نوٹس بھجوارہے ہیں ۔ 6- آپ نے وہ اپنا قانونی حق مانگنا ہے اس سے کہ پندرہ دن کے اندر مجھے یہ میرا قانونی حق دیا جائے قانون کے مطابق میں یہ حق لینے کا حقدار ہوں ۔ 7- اگر سات دن کے اندر اندر مجھے اس کا جواب نہ آیا تو میں آپ کی طرف سے انکار سمجھوں گا توپھر میں آپ کے خلاف قانونی کاروائی کروں گا جو وکیل ہے وہ کہے گا کہ میں آپ کے خلاف قانونی کاروائی شروی کرنے کی واضع ہدایت رکھتا ہوں ۔ اسکے بعد سائن ہونگے سائن کے بعد نوٹ ہوگا ۔ نوٹ میں باقاعدہ طور پے لکھا جائے گاکہ جناب اس کی ایک کاپی اس قانونی نوٹس کی ایک کاپی میرے پاس یا میرے دفتر میں مزید قانونی چارہ جوئی اگر کوئی ہوگی تو پھر اس میں یہ استعمال کیاجائے گا ۔
Leave a comment