بے نامی جائیداد اور بے نامی لین دین
Admin
02:18 AM | 2020-03-21
بے نامی چیز کیا ہے؟جیسا کے اس لفظ سے آپ کو واضح ہوتا ہے کہ بے نامی لین دین وہ لین دین ہے جو ایک شخص خریدتا ہے پیسے انویسٹ کرتا ہے لیکن وہ خریدتا کسی دوسرے کے نام سے ہے ۔ جیسے ایک بندہ ملک سے باہر ہے وہ اپنے باپ ،بہن، بھائی، چچا،کزن کو پیسے بھجواتا ہے کہ میرے لئے یہ پلاٹ خرید لووہ اپنے نام خریدلیتے ہے آپ کی ہدایات پر کیونکہ آپ اس کو پیسے بھجوار ہے ہیں ۔ اس کو بے نامی پراپرٹی کہتے ہے ۔بے نامی پراپرٹی کے اجزاء کیا ہے؟ ۱۔ مقصد ۲۔غور ۳۔ پراپرٹی کا قبضہ اصل ملکیت کے دستاویزات کا مالک ہونا۴۔ ۱۔ مقصد مثال کے طور پر آپ ملک سے باہرہیں آ نہیں سکتے آپ اپنے نا
م خرید لیں میں آ کے اپنے نام لگوالوں گا ۔ مقصد کوئی نہ کوئی ہونا چاہیے ۔ مقصد ایک جز بے نامی لین دین کاہے ۔ ۲۔ غور منی ٹریل آج کل بڑا زبان زد عام ہے منی ٹریل کا مطلب ہے کہ وہ جائیداد خریدنے کے لئے آپ نے پیسے بھجوائے اور اسی پیسے سے وہ پراپرٹی خریدی گئی غلط خواہشات بھی ہوسکتی ہیں کہ کوئی قانو نی چارہ جوئی چل رہی ہے تو اس ڈر سے کہ یہ بھی اس کی عمل درآمد میں نہ آجائے میں کسی اور کے نام پر خرید لیتا ہوں ۔ منی ٹریل پر غور ہونا چاہیے کہ آپ نے یہ پیسے کسے بھجوائے اورکس طریقے سے کمائے ۔ ۳۔ پراپرٹی کا قبضہ یہ آپ کو ثابت کرنا پڑے گا کہ قبضہ اسکے پاس ہے؟کیسے ہے؟کیوں ہے؟یہ آپکو ثابت کرنا پڑے گا ۔ یہ پہلے تینوں اجزاء: مقصد، غور اور پراپرٹی کا قبضہ سب سے اہم غور ہے کہ آپ کی منی ٹریل موجود لازمی ہونی چاہیے ۴۔اصل ملکیت کے دستاویزات کا مالک ہونا بہت اہم چیز ہے اصل ملکیت کے دستاویزات کا مالک بے نامی ٹرانزیکشن میں عدالت کو تب ہی آپ مطمین کر سکیں گے کہ یہ پراپرٹی بے نامی دار ہے میں نے پیسے بجھوائے اور بے نامی دار اس بندے کو بنایا اور اس کا واضع ثبوت یہ ہے کہ اس کے اصل دستاویزات میرے قبضے میں ہے ۔ اب بے نامی ٹرانزیکشن ایک جرم بن چکا ہے ۔ اب اگر آپ عدالت میں جائیں گے اور جا کر کہیں گے کہ یہ پراپرٹی بے نامی دارہے میں اصل مالک ہوں اور یہ پراپرٹی میرے نام ٹرانسفر کی جائے تو و ہ دعویٰ تو آپ دائر کر ہی نہیں سکیں گے لیکن ہو سکتا ہے کہ عدالت براہ راست آپ کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے پاس بجھوادے کہ یہ بے نامی لین دین کا دعوے دار آیا ہے یہ لین دین بے نامی ہے اسکو تفتیش کرو ۔ بے نامی لین دین ممانعت ایکٹ 2017 یہ 2017 میں قانون بن چکا ہے کہ بے نامی لین دین ایک جرم ہے سیکشن ۔ 51 کے تحت سات سال تک سزا ہے اسکی ۔ میں اسلئے آپ کوا ب بے نامی لین دین کو محفوظ کرنے کے اجزاء نہیں بتا رہا تھا یا اس کے احتیا طی پیمائش نہیں بتا رہا تھاکیونکہ اب یہ ایک جرم بن چکا ہے ۔ اگر کوئی شخص کہتا ہے یہ پراپرٹی بے نامی پراپرٹی ہے اور میرے نام ٹرانسفر کی جائے تو اصل میں وہ اعترافی بیان دے رہا ہے اقبال جرم کر رہا ہے کہ میں نے یہ جرم کیا ہے تو اس کو سات سال تک سزا ہوسکتی ہے ۔ جرمانہ بھی ہوسکتا ہے کتنا جرمانہ؟جو پراپرٹی کی مارکیٹ مالیت کا 25فیصدہوسکتا ہے اگر ایک کڑوڑ کا گھر ہے تو پچیس لاکھ روپے تک جرمانہ بھی ہوسکتا ہے اور سب سے اہم عنصر کہ یہ تو جرمانہ ہوگا کہ کروڑ روپے کا گھر تھا اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جرمانہ پچیس لاکھ روپے ادا کیا یا سزا بھگت لی گھر آپ کا ضبط ہو گا گھر کو ضبط کر لیا جائے گا بحق سرکارضبط کر لیا جائے گا ۔
Leave a comment