زرعی اراضی کیسے خریدیں ؟(2)
Admin
10:33 AM | 2020-02-03
اگر آپ لوکل کمیشن کے ذریعے کروانا چاہ رہے ہیں تو یہ ذہن میں رکھیں تو آپ نے جو وہ تیار کرنے ہیں تین سیٹ رجسٹری کے اسکے اوپر کہیں سائن انگوٹھا نہیں کرنا یا کرواناکسی کا بھی ۔ نہ گواہ کا ، نہ شناخت کنندہ کا، نہ خریدار کا، نہ فروخت کنندے کا ۔ اس کی اجازت کے لئے ایک درخواست جائے گی لوکل کمیشن کے تحت اور اس درخواست پے فروخت کنندہ کے سائن ہونگے ۔ ایک ہے ، دو ہے، تین ہے ، جتنے بھی ہیں ان کے سائن ہونگے وہ درخواست سب رجسٹرار کے پاس جائے گی کہ یہ یہ بندے آپ کے پاس روبرو پیش نہیں ہوسکتے ۔ لہذا یہ لوکل کمیشن رجسٹری کروانا چاہتے ہیں درخواست گار کو اجازت دی جائے کہ وہ ل
کل کمیشن کے ذریعے یہ زمین فروخت کرسکے ۔ مجسٹریٹ اسکی منظوری دے گا اور اس منظوری کا اندراج اس کے اپنے پرسنل رجسٹر میں ہوگاجو اس آفس میں پڑا ہوگاکہ یہ فلاں فلاں مسودہ آیا تھا اسکی لوکل کمیشن کی اجازت فلاں فلاں تاریخ ،فلاں فلاں ڈائری نمبرکے تحت دی گئی اور اس کے اوپر سٹیمپ لگا کے سب رجسٹرارسائن کر کے آپ کے حوالے کردے گا ۔ اس کے بعد آپ نے سائن انگوٹھا کرنا ہے سب کا اور سب کا سائن انگوٹھا ہونے کے بعد آپ نے ادائیگی کرنی ہے اور وہ پھرلوکل کمیشن جو ہے وہ رجسٹری سب رجسٹرار کے پاس جمع کروادے گا اصل فرد بیع لگا کے اور جمع کروانے کے بعدوہ طریقہ کار کے تحت رجسٹر ڈ ہوجائے گی ۔ جب سب رجسٹراراس رجسٹری کورجسٹرڈ کر کے اصل مسودہ آپ کو واپس کردے گا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ زمین کے مالک بن گئے ۔ بے شمار میرے سائلین ہیں جنھوں نے دس دس سال سے زرعی زمین خریدی ہوئیں رجسٹریاں پاس پڑیں ہوئیں ہیں ۔ وہ آئے ہیں کہ جناب ہم بیچنا چاہتے ہیں تو پتا چلا کے ہمارا انتقال نہیں ہوازمین کا اور یہ ایک خطرناک چیز ہے ۔ رجسٹری کرواکے گھر میں نہیں بیٹھ جانا اگر آپ گھر پے بیٹھ جاءوگے تو ریونیو ریکارڈ میں کسی کو نہیں پتہ کہ یہ زمین بکی ہے ۔ وہ زمین اسی مالک کے نام جائے گی جس مالک سے آپ نے خریدی ہے اور شرارتی قسم کا پٹواری یا ٹاءوٹ جس کو یہ پتہ چل جائے کہ یہ پراپرٹی زید بیچ چکا ہے بکرکو لیکن اس کا ا نتقال نہیں چڑھا ریونیو ریکارڈ میں تو زید آگے کسی کو بیچ دے گا وہ ٹاءوٹ جائے گا پیسے ملتے ہیں بیچ دو دیکھی جائے گی ۔ لالچ آجاتا ہے وہ آگے زمین بک جاتی ہے ۔ دس سال بعد جب آپ کو پتاچلتا ہے توتین ہاتھ بک چکی ہوتی ہے اورآپ صر ف رجسٹرڈ دستاویزہاتھ میں پکڑ کر بیٹھے ہوتے ہونہیں یہ نہیں طریقہ کارٹھیک رجسٹری کروانے کے بعد آپ کا اگلا مرحلہ شروع ہو جاتا ہے وہ رجسٹرڈ سیل ڈیڈ کی کاپی اس کو ذہن میں رکھیں اصل رجسٹری کسی پٹواری کو برائے انتقال نہیں دینی ۔ آپ مصدقہ کاپی سب رجسٹرار کے آفس سے نکلوائیں اور سب رجسٹرار کے آفس سے نکلوانے کے بعدوہ کاپی آپ دیں پٹواری کواور اپنے سامنے پٹواری کے رجسٹر پرت پٹوار پر اس کا اندراج کروائیں کہ میں یہ برائے انتقال مصدقہ نکل رجسٹری جائیدادفلاں فلاں پٹواری کو وصول کروارہا ہوں ۔ پرت پٹوار میں جب اس کا اندراج ہو جائے گاتو پھر پٹواری لازماََ تحصیلدار کے پاس لے کر جائے گا ۔ تحصیلدار کے پاس جب جائے گی تو پرت سرکار میں اس کا اندراج ہوگاکہ یہ برائے انتقال یہ رجسٹری میرے پاس وصول ہوچکی ہے پھر تحصیلدار اس کا جلسہ عام منعقد کروا ئےگا کچھ باتیں میں آپ کو یہ بتا رہا ہوں جن کا اب وجود نہیں ہے عملی طور پر لیکن قانونن یہ لازماََ ہے ۔ تحصیلدار اس کا جلسہ عام منعقد کروا ئےگا ۔ جلسہ عام میں پھر اس رجسٹری کی تصدیق کرئے گاکہ ہاں زید نے یہ بکر کو بیچ دی ۔ پتی دار اس علاقے کا رہائشی وہ اس کو سیکنڈ کرئے گا کہ ہاں زید نے بکر کو یہ زمین بیچ دی ۔ زید کا ادھر ہونا لازمی ہے بکر کے نمائندے جنھوں نے خرید کردہ ان کے نمائندے یا ان کا اپنا ہونا لازمی ہے قانونی طور پر عملی طور پر آج کل نہیں ہو رہاعملی طور پر تو آپ جا کے پٹواری کو نکل دیتے ہیں تو کہتا ہے دو دن بعد آکر انتقال نمبر لے جاناوہ اس کے اوپر انتقال نمبر لکھ دیتا ہے لیکن قانونی طور پر جو میں آپ کو بتا رہا ہوں یہ لازم ہے ۔ انتقال جب ہوجائے گا آپ کا نام رجسٹر حقداران میں بطور مالک لکھا جائے گا اس انتقال کی رو سے پھراجتمال میں جمع بندی میں جا کے آپ نے جب اجتمال ہورہا ہوپھر جمع بندی میں جاکے اپنا اندراج کروانا ہے کہ اب اس جمع بندی کے تحت میں مالک ہوں پھر آپ نے ربیع اور خریف کی فصلوں میں سے دونوں میں سے جو قریب ترین فصل ہے اس کے صرف دس سے پندرہ دن ہوتے ہیں جب انتقالات چڑہتے ہیں گرداواری چڑہتی ہے ۔ آپ نے ربیع یا خریف کی فصل پے جانا ہے اور جا کے اس زرعی زمین کی گرداواری بطورمالک خود کاشت اپنے نام کروانا ہے یا کوئی مزارہ آپ لے کر جا رہے ہیں تو مالک کے خانے میں آپ کا نام آئے گا اورکاشت کے خانے میں اس مزارے کا نام آئے گا ۔ جب گرداواری آپ کے نام ہوجائے گی تو پھربھئی میرے آپ کی زرعی زمین کی خریداری مکمل ہوگی ۔ اُمید کرتا ہوں کہ زرعی زمین کیسے خریدی جاتی ہے؟ میں نے اس کی تفصیل بتا دی ہے ۔
Leave a comment