پاکستان میں پلاٹ کیسے خریدیں
Admin
07:29 AM | 2020-03-17
اس تحریر میں آپ کو بتایا جائے گا کہ ، کمرشل پلاٹ یا زرعی ، رہائشی پلاٹس کیسے خریدے جاتے ہیں؟ پلاٹ کی خریداری دو اقسام کی ہیں پہلی سوسائٹی کی بنیاد پراور دوسری پرائیویٹ کی بنیاد پر ۔ سب سے پہلے آپ نے یہ دیکھنا ہے کہ آپ سوسائٹی میں پلاٹ خرید رہے ہیں یا کسی پرائیویٹ زمین کی خریداری کا سوچ رہے ہیں۔ اگر آپ پلاٹ سوسائٹی میں خرید رہے ہیں تو خواہ وہ کمرشل ہویا رہائشی ہو دونوں صورتوں میں مالک آپ کو دستاویز حوالے کرتا ہے،سب سے پہلے آپ اس کی تصدیق کریں کہ آیا وہ اس پلاٹ کا مالک ہے کہ نہیں ۔ آیا یہ پلاٹ موڈ گیج کے زمرے میں تو نہیں آرہا کیوں کہ جو بھی سوسا
ئٹی منظور ہوتی ہے تو اس کا ۲۵فیصد یا ۳۰فیصد پلاٹس ایل ڈی اے اپنے پاس بطور موڈ گیج رکھتی ہے ،کیوں رکھتی ہے؟ ایل ڈی اے جو کسی بھی سوسائٹی کو منظور کرتی ہے تو کچھ حصہ بطور موڈ گیج کے اس لئےرکھتی ہے کہ سڑکیں وقت پر بننی چاہیے، پلاننگ وقت پر ہونی چاہیے ، پلاننگ ہوگی، سڑکیں بن گئیں تو ۵فیصد واپس کردیئے۔ سیوریج کا نظام پورا ہوا تو ۵ فیصد واپس کر دیا، بجلی کے کھنبے لگنے اور بجلی پہنچنے پہ ۵ فیصد واپس کردیئے۔ گیس کنکشن آنے چاہیے، گیس کی پائپنگ مکمل ہونے پر ۵ فیصدواپس کر دیئے ، مسجد بننی چاہیے ، پارک بننے چاہیے ، سکولز بننے چاہیے، قبرستان بننا چاہیے مکمل طور پے اس حساب سے وہ واپس کرتے جاتے ہیں۔ اب اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس کی ایل ڈی اے مالک بن گئی۔ ایل ڈی اے نے یقین دہانی کے لئے وہ موڈ گیج کئے ہوتے ہیں ۔ آپ نے یہ تصدیق کرنی ہے سوسائٹی کے آفس سے کہ آیا یہ پلاٹ موڈ گیج کا پلاٹ تو نہیں ہے ۔ اگر یہ موڈ گیج کا پلاٹ ہے تو یہ کس زمرے میں؟ ہے سیوریج کے زمرے میں ہے ، سڑکوں کے زمرے میں ہے، پار ک کے زمرے میں ہے، مارکیٹ کے زمرے میں ہے بجلی کے زمرے میں ہے۔ جس زمرے میں وہ موڈ گیج میں آتا ہے وہ آپ نے دیکھنا ہے کہ کیا وہ کام مکمل ہونے کے نزدیک ترین ہے ؟ یا مکمل ہوگیا ہے یا موڈ گیج واپس کرنے کا عمل چل رہا ہے کہ نہیں چل رہا ۔ مالک وہی ہوگا لیکن وہ موڈ گیج ہوگا واپس تب ہوگا جب باقی کام جو ہے ہوچکا ہوگا۔ اب وہ آ پ نے دیکھ لیا کہ یہ موڈ گیج ہے یا نہیں ہے اس کے مطابق اس کی قیمت میں اتار چڑھائو آتا ہے ۔ اس کے بعد جو سب سے اہم چیز ہے ۔ آپ نے اس سوسائٹی کی تصدیق کرنی ہے کہ کیا وہ سوسائٹی لسٹ میں ہے ؟ ایل ڈی اے کے پاس کہیں وہ بلیک لسٹ تو نہیں، کہیں وہ فراڈ سوسائٹی تو نہیں اس کا وجود ہے اگر ہے تو بطور منظور سوسائٹی یا زیر عمل سوسائٹی کے ہے یہ سب سے اہم کام ہے ۔ جب آپ اس کی بھی تصدیق کرلیں تو اس کے بعد آپ نے یہ دیکھنا ہے کہ وہ سوسائٹی رجسٹرڈ فروخت شدہ بنیاد ہے یا ٹرانسفر لیٹر بنیاد ہے یا دونوں ۔ کچھ سوسائٹیز بطور کوآپریکٹو سوسائٹیز ہیں کچھ سوسائٹیز بطور پرائیویٹ سوسائٹیز ہیں جن کا کوآپریکٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کے ساتھ تعلق واسطہ تو نہیں ہے لیکن ان کا تعلق واسطہ آزاد حیثیت سے ہے ۔ اب اس میں بھی آپ نے مزید دیکھنا ہے کہ آیا وہ سوسائٹی خواہ وہ کوآپریکٹو سوسائٹیز ہو یا پرائیویٹ سوسائٹیز اس کی کوئی باڈی ہے اور اسکے کتنے سالانہ جلسہ عام ہوچکے ہیں؟ اس کا صدر موجود ہے ۔ اس کا سیکرٹری موجود ہے اور کب کب الیکشن ہوتے ہیں ؟ یہ سارے معاملات آپ کو تصدیق کرنے چاہیئے ۔ سرمایہ کاری کرتے وقت جب یہ آپ سارا کچھ تصدیق کرلیں گے تو اس کے بعد ادائیگی کا عمل وہی ہے جو میں آپ کو زرعی زمین میں بتا چکا ہوں کہ بیانہ ہوگا بیانے کے بعد ٹرانسفر ہوگا یا رجسٹری ہوگی۔
Leave a comment