مختار نامہ عام کے ذریعے گفٹ
Admin
02:54 AM | 2020-03-21
سوال: گفٹ بذریعہ مختار عام کیسے دی جاسکتی ہے؟ تفصیل سے وضاحت کریں ۔ حل: میں آپ کومختار نامہ عام کے ذریعے گفٹ اس کو سمجھنے کے لئے میں آپ کو گوشگزار کرنا چاہوں گا کہ جو غیر منقولہ جائیدادہوتی ہیں ان غیر منقولہ جائیداد کے بارے میں گفٹ کا تصور کیا ہے؟ یہ ذہن سے نکال دیں کہ کوئی جنرل پاور آف اٹارنی تھا کوئی مختار عام تھا اصل بندے کا اصل بندہ کب گرفت کرسکتا ہے؟ 1- وہ اس پراپرٹی کا مالک ہو ۔ 2- وہ کسی وجہ سے گفٹ کررہا ہے وہ وجہ محبت اور عمل ہوسکتی ہے وہ وجہ خدمت گزاری ہوسکتی کوئی بھی وجہ ہوسکتی ہے لیکن وہ وجہ خصوصاََ گفٹ کے لئے خالصتاََ اس کی اپنی ذات سے متع
قہ ہو اس میں کوئی کسی قسم کا مفاد نہ ہو ۔ 3- وہ گفٹ دینے والے کو آفر کرئے کہ میں تمھیں یہ گفٹ کررہا ہوں ۔ 4-گفٹ جس کو کی جارہی ہے وہ اس آفر کو فوری طور پر قبول کرئے ۔ 5-اس غیر منقولہ جائیداد کا فوری طور پر قبضہ مالک گفٹ کئے جانے والے بندے کوحوالے کرئے ۔ یہ پانچ اقدام ہیں گفٹ کے بارے میں اب سب سے پہلی بات یہ ہے کہ مختار عام کسی کواپنے طور پر گفٹ نہیں کرسکتے یہ میں آپ کو ایک لیکچر میں بتا چکا ہوں کہ کوئی بھی مختار عام اپنے روایتی رشتہ کو ٹرانسفر نہیں کرسکتاپراپرٹی جب تک وہ پرنسپل سے اجازت لے اے کو مختار عام مقرر کیا گیا بی نے اے اپنے بیٹے کو وہ پراپرٹی بیچناچاہتا ہے تو اے تب تک پراپرٹی نہیں بیچ سکتا جب تک کے بی پرنسپل سے اجازت نہ لے کہ جناب یہ پراپرٹی میں اپنے بیٹے کو بیچنے جا رہا ہوں مجھے اجازت ہے یا اس مختار نامہ عام میں ذکر ہو کہ ہاں یہ اپنے بیٹوں کو، اپنی بیٹیوں کو ، اپنی بیوی کو، اپنے روایتی رشتے کوبیچ سکتا ہوں ۔ اسی طرح گفٹ کے اجزاء جو میں نے پہلے آپ کو بتائیں ہیں یہ جنرل پاور آف اٹارنی اپنے طور پر پورے نہیں کرسکتا ۔ وہ احساسات جن احساسات کے تناظر میں جن احساسات کی روشنی میں ایک شخص اپنی پراپرٹی کوکسی کو ہبہ کرتا ہے گفٹ کرتا ہے تحفہ دیتا ہے وہ احساسات مختار عام کے یا مختار خاص کے نہیں ہوسکتے وہ اجزاء پورے کرنے کے لئے پرنسپل کا ذاتی طور پر متحرک ہونا بہت ضروری ہے ۔ پرنسپل سے تحریری طور پر لینا ضروری ہے یاداشت ہبہ نامہ کا ہونا ضرور ی ہے مختار عام کی ڈیوٹی صرف اس حد تک ہے کہ اے نے بی کو مختار عام دیا اے نے سی کو وہ پراپرٹی ہبہ کردی اور یاداشت ہبہ نامہ تحریر ہوگیا ۔ اب اے جو ہے و ہ بی جو مختار عام ہے اس کو یہ تفویز کرتا ہے کہ میں نے یہ ہبہ کردیا ہوا ہے میں نے وہ اجزاء مکمل کردیئے ہوئے ہیں ہبے کے اب اس ہبے کو تم مختار عام کے طور پر استعمال کرو ۔ ہوتا کیاہے ؟ہوتا یہ ہے کہ ایک مختار عام آیا اس نے کیا کیا بعد میں بیٹے کو مختار عام کر دیا بیٹے نے پوتے کے نام گفٹ کردیا بیٹے نے جب پوتے کے نام گفٹ کیا تو اس میں یہ اجزاء موجود نہیں تھے پرنسپل کا عمل ہی موجود نہیں تھا پرنسپل کا آفر کرنا پرنسپل کا وہ احساسات دیکھنا وہ موجود نہیں تھا اب اس تناظر میں ان حالات و واقعایات میں عدالتیں کہتی ہیں کہ یہ وسیع لین دین ہے یہ درست لین دین نہیں ہے کیونکہ گفٹ کے اجزاء پورے نہیں ہے جو احساسات مختار عام دیکھارہاہے وہ احساسات پرنسپل کے ساتھ منسلک نہیں ہوتے اگر وہ چین نہیں بنتی تو مختار عام کا کیا ہواگفٹ کا لعدم اور وسیع بالکل بے بنیاد عدالتیں ثابت کرتی ہیں اور جو قانون کے طالبعلم ہیں اس کی گائیڈ لائینز کو اس کو سمجھنے کے لئے میں دو فیصلے آپ کو بتائے دیتا ہوں ۔ 1- ایم ایل ڈی صفحہ 2030 پشاور ہائی کورٹ ۔2017 2- ایم ایل ڈی صفحہ 845 لاہور ہائی کورٹ لاہور ۔2017 اس میں ساری تفصیل سارے احساسات سارا طریقہ کار انھوں نے تفصیل سے بحث کی ہوئی ہے اسلئے اگر کسی کو مختار عام مقرر کیا جاتا ہے اور وہ پراپرٹی کو ہبہ کردیتا ہے تو ناصرف پرنسپل اس کو چیلنج کرسکتاہے بلکہ پرنسپل کی موت کی صورت میں پرنسپل کے وارثان بھی اس کو چیلنج کرسکتے ہیں ۔
Leave a comment