اپنی پراپرٹی کا قبضہ کیسے چھڑائیں؟
Admin
01:26 AM | 2020-03-21
کسی بھی قانونی مسئلے کو حل کرنے کے لئے سب سے پہلے یہ بے حد ضروری ہے کہ آپ کا ہوم ورک مکمل ہو۔ زمین دیکھنے کے لیے موقع پر گیا تو وہاں پر کوئی اور قابض تھا ۔ سوال یہ ہے کہ وہاں پر کوئی اور کیسے قابض تھا؟ پہلا سوال تو یہ پوچھا جائے گا جب بھی آ پ کسی کے پاس جائیں گے کسی بھی فورم میں،آ پ کسی بھی ریونیو فیلڈ سٹاف کے پاس جائیں گے ، آپ عدالت میں جائیں گے، آپ تھانے میں جائیں گے ۔ سب سے پہلا سوال یہ پوچھا جائے گا کہ وہ شخص کس دستاویز کی وجہ سے وہاں پے قابض ہے؟ اس سوال کا جواب آ پ نے دینا ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ سب سے پہلے پوچھیں کہ یہ زمین ہماری ہے آپ اس پر ک
یوں قابض ہیں ؟ یہ قبضہ چھوڑ دیں اگر تو وہ کہتا ہے کہ میرے پاس ملکیتی ثبوت ہے تو پھر اس ملکیتی ثبوت کو آپ نے تھریش آفٹ کرنا ہے اگر تو وہ ملکیتی ثبوت آپ کے ملکیتی ثبوت سے متضاد نہیں ہے تو پھر تو یہ بات درست ہے کہ اس نے کوئی جالی دستاویزات تیار کروائی ہے لیکن اگر اس کی دستاویزات آپ کی دستاویزات سے ٹیلی نہیں کرتی۔ آپ کے کھیوٹ ، کھتونی، خسرہ سے ٹیلی نہیں کرتی وہ کسی اور کھیوٹ ، کھتونی، خسرہ کی ہے تو پھر اس کا مطلب یہ ہے کہ اس نے آپ کی زمین پے اپنے ملکیتی ثبوت کی آڑ میں قبضہ کیا ہے۔ اب اس سب کا حل دستیاب ہے، اگر وہ بندہ ناجائز طور پر قابض ہے تو آپ کے پاس دو فورم ہیں ۔ ۱۔ ایک فورم ہے دیوانی کہ آپ اس کی بے دخلی کا دعویٰ دائر کریں۔ ۲۔ ایک فورم ہے فوجداری جرم کے متعلق قانون کے تحت کہ آپ تھانے میں جائیں، درخواست دیں کہ یہ ہماری پراپرٹی ہے ، یہ ہمارا ملکیتی ثبوت ہے اور یہ ناجائز طورپر قابض ہے جلدی کام ہوجائے گا۔ اگر وہ کسی دستاویز کی بنا پر اس پر قابض ہے فرض کریں کہ آپ کا کھیوٹ نمبر پچاس ہے اس کا کھیوٹ نمبر اکاون ہے، کھیوٹ ساتھ ساتھ ہے یا کھتونی نمبر آپ کا پچاس ہے اس کا کھتونی نمبر اکاون ہے آپ کا خسرہ نمبر گیارہ سو ہے اس کا خسرہ گیارہ سو ایک ہے تو اس صورتحال میں آپ کے پاس دو فورم ہیں۔ ۱۔ اگر آپ کی زرعی زمین ہے تو آپ اسسٹنٹ کنڑولر کے پاس جائیں وہ تحصلیلدار بھی ہوسکتا ہے وہ اسسٹنٹ کمیشنر بھی ہوسکتا ہے ۔ پہلا فورم آپ کے پاس تحصیلدار لیول کا ہے وہاں پر آپ درخواست دیں کہ یہ یہ میرا ملکیتی ثبوت ہے اس ملکیتی ثبوت کے تحت یہ میری جائیداد بنتی ہے لیکن یہ شخص اس پر قابض ہے لہذا مجھے نشاندہی دی جائے۔ ۲۔ اگر اس نشاندہی کے تحت یہ شخص جو میری جائیداد پر قابض ہے یہ غلط قابض تصور ہوتا ہے تو پھر آپ اس کو بے دخل کریں اور اس کا قبضہ مجھے دلوائیں اور اگر میری پراپرٹی وہ نہیں ہے ساتھ والی ہے تو آپ حد بندی کر کے میری پراپرٹی کی نشاندہی کریں اور اس کا قبضہ مجھے دلوائیں۔ اسی طرح اگر معاملہ رہائشی پراپرٹی کا ہے تو آپ کے پاس رہائشی یا کمرشل یا سیمی کمرشل اس فطرت کا ہے تو آپ کے پاس فورم ہے سول عدالت کا آپ سول عدالت میں قبضے کے لئے سوٹ فائل کرسکتے ہیں۔اعلامیہ کے ساتھ ، نشان کے ساتھ، حد بندی کے ساتھ یہ میرے کاغذات ہیں ، میں متعلقہ شعبہ کے پاس گیا ہوں کہ یہ میری جائیداد کے ملکیتی کاغذات ہیں اور اس کے تحت میں اس پراپرٹی کا مالک ہوں لیکن اس پر قابض کوئی اور ہے۔ عدالت کو آپ کا وکیل اصرار کرئے گا ، مناسب طریقے سے مدد لے گا اور اس کے تحت قدم بہ قدم اس دعویٰ میں معاملات طے پاتے جائیں گے اور آخر میں آپ کی پراپرٹی جہاں پر بھی ہے وہ آپ کو مل جائے گی۔ ایک بات اپنے ذہن مین بیٹھا لیں کہ اگر آپ کے پاس پراپرٹی کے دستاویزات ہیں وہ اصل ہے متعلقہ شعبہ میں ان کا وجود موجود ہے تو آپ کی پراپرٹی آپ کو ہر صورت ملے گی خواہ آپ سول عدالت جائیں ، خواہ آپ تھانے میں جائیں، خواہ آپ ریونیو شعبہ میں جائیں آپ کی پراپرٹی آپ کو ضرور ملے گی۔
Leave a comment