عرضی دعویٰ میں تبدیلی(2)
Admin
03:14 AM | 2020-01-25
یہ ہے جی 2018 وائے ایل آر صفحہ 731 کیونکہ حق پیدا ہوچکا ہے حفاظت کا مدا علیہ کاکہ جناب اس نے جو دعویٰ دائر کیا ہے جس کی وجہ سے سول مشینری فعال ہوئی ہے وہ دعوی توقابل نہیں ہے ان چار گراءونڈ میں سے کسی ایک گراءونڈ یا کسی ایک سے زائدگراءونڈ یا چارو گرائونڈ کے تحت تو اگر آپ دعوے کی ترمیم اس وجہ سے کررہے ہیں کہ اب یہ قابل ہوجائے تو عدالت کہے گی نہیں ۔ یہ مسترد ہوگا اب یہاں گھبرانے کی ضرورت نہیں لوگ گھبرا جاتے ہیں کہ اس بنیاد میں مثلاََ آپ نے مناسب طریقے سے کاروائی کی وجہ نہیں واضع کیا آپ نے حقائق ایسے واضع نہیں کئے جس کی وجہ سے آپ قانون کے پابند نہیں ہوتے ۔ منا
ب طریقے سے سوٹ کی قیمت نہیں کی آپ کرسکتے تھے کورٹ فیس نہیں لگائی آپ لگا سکتے تھے اگر ان بنیادوں پے اگر آپ کے پاس وہ گراءونڈز موجود ہیں تو ان بنیادوں پے آپ کی درخواست مسترد ہوتی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں آپ کے دروازے بند ہوگئے آپ دوبارہ دعویٰ دائر کرسکتے ہیں اگر حدود میں ہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں کہ 7-11 کے تحت دعویٰ خارج ہوگیا دنیا اجڑ گئی نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے آپ دوبارہ دعویٰ دائر کرسکتے ہیں ۔ کورٹ فیس نہیں لگائی دعویٰ خارج ہوگیادوبارہ کیس فائل کر کہ کورٹ فیس لگا سکتے ہیں ۔ گراءونڈ کچھ نہیں لکھی جس کی وجہ سے عمل تخلیق کی وجہ ہوتا ہے اور وہ موجود ہے ۔ آپ دوبارہ اگرحدود ہے آپ کی آپ دوبارہ کر سکتے ہیں اس لئے میں نے آپ کو 6-17 کے بارے میں یہ ساری تفصیل اب آگیا سب سے ضروری بے شمار درخواستیں تحصیلوں کی چھوٹے چھوٹے اسٹیشنوں کی میرے پاس آئی6-17 کی کہ خارج ہوگئی ہائی کورٹ سے اجازت لے دیں ۔ جب وہ درخواست بلکہ لاہور میں بھی یہ لاہور میں بھی ہے جب درخواست پڑھی سر پیٹنے کو دل کیا ۔ درخواست برائے اجازت دیئے جانے ترمیم عرضی دعویٰ میں یہ یہ احقائق نہیں لکھ سکا اسکی ترمیم کی اجازت دی جائے ۔ مجھے کچھ احقائق کی ترمیم کی اجازت دی جائے ۔ بھائی یہ درخواست کی شکل نہیں لاء اسکو قبول نہیں کرتاکورٹ اس کو قبول نہیں کرتی طریقہ کار یہ ہے کہ آپ درخواست لکھیں کہ درخواست میں ترمیم کے لئے آرڈر 6 ،اصول 17 کے تحت درخواست دیں درخواست زیرآرڈر 6 ،اصول 17 ض ۔ د یاضابطہ دیوانی برائے ترمیم کئے جانے بابت، برائے دیئے جانے اجازت بابت کرنے ترمیم عرضی دعویٰ پھر اسکے نیچے آپ لکھیں کہ جناب یہ یہ وجوہات تھیں یہ یہ حقائق میں نہیں لکھ سکاتو مجھے مندرجہ ذیل ترامیم کرنے کی اجازت دی جائے اور وہ ترامیم سمٹری کے ساتھ کے پیرا نمبر 2 میں حقائق لکھے اس کے بعد پیرا نمبر3 میں جمپ کرگئے یہ حقائق نہیں لکھ سکے تو آپ نے لکھنا ہے کہ پیرا نمبر2 کے بعد پیرا نمبر3 یہ تصور کیا جائے یا 2اے یہ شامل کرنے کی اجازت دی جائے ۔ پیرا نمبر 4 میں یہ یہ حقائق لکھے گئے یہ یہ نہیں لکھے گئے پیرا نمبر 4اے یہ ترمیم کرنے کی اجازت دی جائے وہ پورے الفاظ لکھنے ہے کہ یہ الفاظ شامل کرنے کی اجازت دی جائے کاروائی کی وجہ میں یہ الفاظ فلاں لفظ کے بعداور فلاں لفظ سے پہلے یہ الفاظ شامل کرنے کی اجازت دی جائے دعا میں فلاں لفظ کے بعدفلاں لفظ سے پہلے یہ ترمیم کرنے کی اجازت دی جائے یہ مناسب اطلاق ہوگا جس میں کورٹ بھی ذہن کی صفائی کے ساتھ آپ کا موقف سنے ۔ سننے کے بعد سمجھے اور سمجھنے کے بعد آپ کو اجازت دے تاکہ منفی پارٹی کویہ چیز سننے کو نہ ملے یا منفی پارٹی سے یہ چیز سننے کو نہ ملے کہ یہ ایک کمزور درخواست ہے آپ کسی کو ترمیم کرنے کے لئے لا محدود طاقت نہیں دے سکتے ۔ عدالتوں کے پاس لامحدود طاقت نہیں ہے کہ میں نے فلا ں فلاں حقائق نہیں لکھا تھامجھے یہ لکھنے کی اجازت دی جائے ۔ عدالت اس درخواست کو کبھی قبول نہیں کرئے گی یہ درخواست قابل دستی درخواست نہیں ہے مخصوص الفاظ جو آپ اس عرضی دعوے میں یا جواب دعوے میں شامل کرنا چاہتے ہیں اس التجا میں شامل کرنا چاہتے ہیں ۔ التجا میں جو تبدیلی کرنا چاہتے ہیں وہ مخصوص ہونی چاہیے ۔ چار کونے کو جوڑ دو وہ درخواست دیں گے اس کے بعد عدالت کو متمعین کرینگے کہ یہ سوٹ کا لفظی مجموعہ کو بدلا نہیں کرتی یہ آپ کی درخواست کا حصہ ہونا چاہیے کہ سوٹ تبدیلی کا مقابلہ نہیں کرتی متبادل درخواست نہیں دیتے لہذا مجھے ترمیم کی اجازت دی جائے اگر یہ ترمیم مجھے نہ کرنی دی گئی مجھے ناقابل تلافی نقصان پہنچنے سے پہلے اندیشہ ہے نقصان کا اندیشہ ہے ۔ کورٹس مشین نہیں ہے کورٹس ایک جو ڈیشنل وزڈم رکھنے والا ایک بندہ ہے جس کو آپ جج کہتے ہیں جج نے 2+2=4 نہیں کرناوہ ریاضی دان نہیں ہے اس نے جو ڈیشنل وزڈم کے ساتھ آپ کو سننا ہے اس نے جو اہم متنازعہ ہے اس کو حل کرنے کی طرف جانا ہے اگر عدالت کو یہ سمجھ آتی ہے کہ الجھاءو پیدا کر رہے ہیں ان درخواست سے وہ درخواست آپ کی قبول نہیں کرئے گا اگر جج کو آپ یہ باور کرنے میں کامیاب ہوگئے کہ نہیں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے انصاف پر مبنی فیصلے کے لئے یہ چیز ضروری ہے تو وہ ضرور مانے گا ۔ اُمید کرتا ہوں کہ میں نے پلیڈنگ یا التجا میں ترمیم کے بارے میں ایک جامع لیکچر دے دیا ۔
Leave a comment