وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس یا جج - آرٹیکل 203 ج(7)

﷽
(شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔)
میں،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔، صدق دل سے حلف اٹھاتا ہوں کہ میں خلوص نیت سے پاکستان کا حامی ووفادار رہوں گا:
کہ ، بحیثیت وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس (یا وفاقی شرعی عدالت کے جج)، اپنے فرائض و کارہائے منصبی، ایمانداری، اپنی بہترین صلاحیت اور وفاداری کے ساتھ ، دستور اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قانون کے مطابق ادا کروں گا اور انجام دوں گا:
کہ ، میں اپنے ذاتی مفاد کو اپنے سرکاری کام یا سرکاری فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہونے دوں گا:
کہ میں اعلیٰ عدالتی کونسل کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کروں گا:
کہ میں دستور پاکستان کو برقرار رکھوں گا، اس کا تحفظ اور دفاع کروں گا:
اور یہ کہ ، ہر حالت میں ، ہر قسم کے لوگوں کے ساتھ بلاخوف و رعایت اور بلا رغبت و عناد انصاف کروں گا۔
اللہ تعالیٰ میری مدد اور رہنمائی فرمائے (آمین)۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.