چیف جسٹس پاکستان یا کسی عدالت عالیہ کا چیف جسٹس یا عدالت عظمیٰ یا کسی عدالت عالیہ کا جج - آرٹیکل 178

﷽
(شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔)
میں،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔، صدق دل سے حلف اٹھاتا ہوں کہ میں خلوص نیت سے پاکستان کا حامی ووفادار رہوں گا:
کہ ، بحیثیت چیف جسٹس پاکستان ( یا جج عدالت عظمیٰ پاکستان، یا چیف جسٹس یا جج عدالتِ عالیہ صوبہ یا صوبہ جات۔۔۔۔۔۔۔۔) میں اپنے فرائض و کارہائے منصبی ایمانداری، اپنی انتہائی صلاحیت اور وفاداری کے ساتھ ، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور اور قانون کے مطابق انجام دوں گا:
کہ میں اعلیٰ عدالتی کونسل کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کروں گا:
کہ میں اپنے ذاتی مفاد کو اپنے سرکاری کام یا اپنے سرکاری فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہونے دوں گا:
کہ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کو برقرار رکھوں گا اور اس کا تحفظ اور دفاع کروں گا:
اور یہ کہ میں، ہر حالت میں ، ہر قسم کے لوگوں کے ساتھ ، بلاخوف و رعایت اور بلا رغبت و عناد، قانون کے مطابق انصاف کروں گا۔
اللہ تعالیٰ میری مدد اور رہنمائی فرمائے (آمین)۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.