LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

محاسبِ اعلیٰ پاکستان - آرٹیکل 168 (2)

By Super Admin
محاسبِ اعلیٰ پاکستان - آرٹیکل 168 (2)


(شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔)
میں،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔، صدق دل سے حلف اٹھاتا ہوں کہ میں خلوص نیت سے پاکستان کا حامی ووفادار رہوں گا:
کہ ، بحیثیت محاسبِ اعلیٰ پاکستان میں ، اپنے فرائض و کارہائے منصبی، ایمانداری ، اپنی انتہائی صلاحیت اور وفاداری کے ساتھ ، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور اور قانون کے مطابق اور اپنے بہترین علم وواقفیت ، صلاحیت اور قوتِ فیصلہ کے ساتھ، بلاخوف و رعایت اور بلا رغبت و عناد انجام دوں گا، اور یہ کہ میں اپنے ذاتی مفاد کو اپنے سرکاری کام یا اپنے سرکاری فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہونے دوں گا۔
اللہ تعالیٰ میری مدد اور رہنمائی فرمائے (آمین)۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.