کسی صوبائی اسمبلی کا رُکن- آرٹیکل 65 اور 127
By Super Admin•

﷽
(شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔)
میں،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔، صدق دل سے حلف اٹھاتا ہوں کہ میں خلوص نیت سے پاکستان کا حامی ووفادار رہوں گا:
کہ بحیثیت رکن صوبائی اسمبلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ، اپنے فرائض و کارہائے منصبی ایمانداری، اپنی انتہائی صلاحیت اور وفاداری کے ساتھ ، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور ، قانون اور اسمبلی کے قواعد کے مطابق ، اور ہمیشہ پاکستان کی خود مختاری ، سالمیت ، استحکام ، یکجہتی اور خوشحالی کی خاطر انجام دوں گا:
کہ میں اسلامی نظریہ کو برقرار رکھنے کےلئے کوشاں رہوں گا جو قیام پاکستان کی بنیاد ہے:
اور یہ کہ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کو برقرار رکھوں گا اور اس کا تحفظ اور دفاع کروں گا۔
اللہ تعالیٰ میری مدد اور رہنمائی فرمائے (آمین)۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.