LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

کسی صوبائی اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر - آرٹیکل 53 (2) اور 127

By Super Admin
کسی صوبائی اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر -  آرٹیکل 53 (2) اور 127


(شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔)
میں،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔، صدق دل سے حلف اٹھاتا ہوں کہ میں خلوص نیت سے پاکستان کا حامی ووفادار رہوں گا:
کہ ، جب کبھی مجھے بحیثیت اسپیکر صوبائی اسمبلی صوبہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کام کرنے کے لئے کہا جائے گا میں اپنے فرائض و کارہائے منصبی ایمانداری ، اپنی انتہائی صلاحیت اور وفاداری کے ساتھ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور ، قانون اور اسمبلی کے قواعد کے مطابق ، اور ہمیشہ پاکستان کی خود مختاری ، سالمیت ، استحکام، یکجہتی اور خوشحالی کی خاطر انجام دوں گا:
کہ میں اسلامی نطریہ کو برقرار رکھنے کےلئے کوشاں رہوں گا جو قیام پاکستان کی بنیاد ہے:
کہ میں اپنے ذاتی مفاد کو اپنے سرکاری کام یا اپنے سرکاری فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہونے دوں گا:
کہ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کو برقرار رکھوں گا اور اس کا تحفظ اور دفاع کروں گا:
اور یہ کہ ،میں ہر حالت میں، ہر قسم کے لوگوں کے ساتھ ، بلا خوف و رعایت اور بلا رغبت و عناد، قانون کے مطابق انصاف کروں گا۔
اللہ تعالیٰ میری مدد اور رہنمائی فرمائے (آمین)

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.