کسی صوبائی اسمبلی کا اسپیکر - آرٹیکل 53 (2) اور 127

﷽
(شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔)
میں،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔، صدق دل سے حلف اٹھاتا ہوں کہ میں خلوص نیت سے پاکستان کا حامی ووفادار رہوں گا:
کہ ، بحیثیت اسپیکر صوبائی اسمبلی صوبہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور جب کبھی بھی مجھے بحیثیت گورنر کام کرنے کے لیے کہا جائے گا تو میں اپنے فرائض و کارہائے منصبی ، ایمانداری ، اپنی انتہائی صلاحیت اور وفاداری کے ساتھ ، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور ، قانون اور اسمبلی کے قواعد کے مطابق اور ہمیشہ پاکستان کی خودمختاری ، سالمیت، استحکام، یکجہتی اور خوشحالی کی خاطر انجام دوں گا:
کہ میں اسلامی نظریہ کو برقرار رکھنے کے لئے کوشان رہوں گا جو قیام پاکستان کی بنیاد ہے:
کہ میں اپنے ذاتی مفاد کو اپنے سرکاری کام یا اپنے سرکاری فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہونے دوں گا:
کہ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کو برقرار رکھوں گا اور اس کا تحفظ اور دفاع کروں گا:
اور یہ کہ ، میں ہر حالت میں ، ہر قسم کے لوگوں کے ساتھ ، بلاخوف و رعایت اور بلارغبت و عناد، قانون کے مطابق انصاف کروں گا۔
اللہ تعالیٰ میری مدد اور رہنمائی فرمائے (آمین)۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.