وزیر اعلیٰ یا صوبائی وزیر - آرٹیکل 130(5) اور 132(2)

﷽
(شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔)
میں،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔، صدق دل سے حلف اٹھاتا ہوں کہ میں خلوص نیت سے پاکستان کا حامی ووفادار رہوں گا:
کہ ، بحیثیت وزیر اعلیٰ (یا وزیر) حکومت صوبہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں اپنے فرائض اور کارہائے منصبی ایمانداری ، اپنی انتہائی صلاحیت اور وفاداری کے ساتھ ، اسلامی جمہور یہ پاکستان کے دستور اور قانون کے مطابق ، اور ہمیشہ پاکستان کی خود مختاری ، سالمیت ، استحکام ، یکجہتی اور خوشحالی کی خاطر انجام دوں گا:
کہ میں اسلامی نظریہ کو برقرار رکھنے کے لئے کوشاں رہوں گا جو قیام پاکستان کی بنیاد ہے:
کہ میں اپنے ذاتی مفاد کو اپنے سرکاری کام یا سرکاری فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہونے دوں گا:
کہ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کو برقرار رکھوں گا اور اس کا تحفظ اور دفاع کروں گا:
کہ میں ہر حالت میں، ہر قسم کے لوگوں کے ساتھ ، بلاخوف و رعایت اور بلا رغبت و عناد ، قانون کے مطابق انصاف کروں گا:
اور یہ کہ ،میں کسی شخص کو بلا واسطہ یا بالواسطہ کسی ایسے معاملے کی اطلاع نہ دوں گا نہ اس پر ظاہر کروں گا جو وزیر اعلیٰ (یا وزیر) کی حیثیت سے میرے سامنے غور کے لئے پیش کیا جائیگا یا میرے علم میں آئیگا بجز جب کہ وزیر اعلیٰ (یا وزیر ) کی حیثیت سے اپنے فرائض کی کما حقہ ، انجام دہی کے لئے ایسا کرنا ضروری ہو ( یا جس کی وزیر اعلیٰ نے خاص طور پر اجازت دی ہو)۔
اللہ تعالیٰ میری مدد اور رہنمائی فرمائے (آمین)۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.