LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

قومی اسمبلی کا رُکن ، یا سینیٹ کا رُکن۔آرٹیکل65

By Super Admin
قومی اسمبلی کا رُکن ، یا سینیٹ کا رُکن۔آرٹیکل65


(شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔)
میں،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔، صدق دل سے حلف اٹھاتا ہوں کہ میں خلوص نیت سے پاکستان کا حامی ووفادار رہوں گا:
کہ، بحیثیت رکن قومی اسمبلی (یا سینیٹ) ، میں اپنے فرائض و کارہائے منصبی ایمانداری ، اپنی انتہائی صلاحیت اور وفاداری کے ساتھ، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور ، قانون اور اسمبلی (یا سینیٹ) کے قواعد کے مطابق اور ہمیشہ پاکستان کی خود مختاری ، سالمیت ، استحکام، یکجہتی، بہبودی اور خوشحالی کی خاطر انجام دوں گا:
کہ میں اسلامی نظریہ کو برقرار رکھنے کے لئے کوشاں رہوں گا جو قیام پاکستان کی بنیاد ہے:
اور یہ کہ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کو برقرار رکھوں گا اور اس کا تحفظ اور دفاع کروں گا۔
اللہ تعالیٰ میری مدد اور رہنمائی فرمائے (آمین)۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.