قومی اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر یا سینیٹ کا ڈپٹی چیئر مین۔ آرٹیکل 53 (2) اور 61

﷽
(شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔)
میں،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔، صدق دل سے حلف اٹھاتا ہوں کہ میں خلوص نیت سے پاکستان کا حامی و وفادار رہوں گا:
کہ، جب کبھی مجھے بحیثیت اسپیکر قومی اسمبلی (یا چیئر مین سینیٹ) کام کرنے کو کہا جائے گا، میں اپنے فرائض و کارہائے منصبی ایمانداری ، اپنی انتہائی صلاحیت اور وفاداری کے ساتھ، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور اور قانون اور اسمبلی (یا سینیٹ) کے قواعد کے مطابق اور ہمیشہ پاکستان کی خود مختاری ، سالمیت، استحکام ، یکجہتی اور خوشحالی کی خاطر انجام دوں گا:
کہ میں اسلامی نظریہ کو برقرار رکھنے کے لئے کوشاں رہوں گا جو قیام پاکستان کی بنیاد ہے:
کہ میں اپنے ذاتی مفاد کو اپنے سرکاری کام یا اپنے سرکاری فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہونے دوں گا:
کہ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کو برقرار رکھوں گا اور اس کا تحفظ اور دفاع کروں گا:
اور یہ کہ میں ہر حالت میں ، ہر قسم کے لوگوں کے ساتھ ، بلا خوف و رعایت اور بلا رغبت و عناد، قانون کے مطابق انصاف کروں گا۔
اللہ تعالیٰ میری مدد اور رہنمائی فرمائے (آمین)۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.