LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

قومی اسمبلی کا اسپیکر یا سینیٹ کا چیئر مین -آرٹیکل 53 (2) اور 61

By Super Admin
قومی اسمبلی کا اسپیکر یا سینیٹ کا چیئر مین -آرٹیکل 53 (2) اور 61


(شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔)
میں،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔، صدق دل سے حلف اٹھاتا ہوں کہ میں خلوص نیت سے پاکستان کا حامی و وفادار رہوں گا:
کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر (یا سینیٹ کے چیئر مین) کی حیثیت سے اور جب کبھی مجھے بحیثیت صدر پاکستان کام کرنے کےلئے کہا جائے گا ، میں اپنے فرائض ، کارہائے منصبی ، ایمانداری ، اپنی انتہائی صلاحیت اور وفاداری کے ساتھ، اسلامی جمہور یہ پاکستان کے دستور اور قانون کے مطابق ، اور قومی اسمبلی کے اسپیکر کی حیثیت سے اسمبلی کے قواعد کے مطابق(یا سینیٹ) کے چیئر مین کی حیثیت سے سینیٹ کے قواعد کے مطابق) اور ہمیشہ پاکستان کی خود مختاری، سالمیت ، استحکام ، یکجہتی اور خوشحالی کی خاطر انجام دوں گا:
کہ میں اسلامی نظریہ کو برقرار رکھنے کےلئے کوشاں رہوں گا جو قیام پاکستان کی بنیاد ہے:
کہ میں اپنے ذاتی مفاد کو اپنے سرکاری کام یا اپنے سرکاری فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہونے دوںگا:
کہ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کو برقرار رکھوں گا اور اس کا تحفظ اور دفاع کروں گا:
اور یہ کہ میں ہر حالت میں ، ہر قسم کے لوگوں کے ساتھ ، بلاخوف و رعایت اور بلا رغبت و عناد، قانون کے مطابق انصاف کروں گا۔
اللہ تعالیٰ میری مدد اور رہنمائی فرمائے (آمین)۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.