LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

وفاقی وزیر یا وزیر مملکت۔آرٹیکل 92(2)

By Super Admin
وفاقی وزیر یا وزیر مملکت۔آرٹیکل 92(2)


(شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔)
میں،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔، صدق دل سے حلف اٹھاتا ہوں کہ میں خلوص نیت سے پاکستان کا حامی وفادار رہوں گا:
کہ ، بحیثیت وفاقی وزیر ( یا وزیر مملکت) ، میں اپنے فرائض و کارہائے منصبی ایمانداری ، اپنی انتہائی صلاحیت اور وفاداری کے ساتھ ، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور اور قانون کے مطابق، اور ہمیشہ پاکستان کی خود مختاری ، سالمیت ، استحکام، یکجہتی اور خوشحالی کی خاطر انجام دوں گا:
کہ میں اسلامی نظریہ کو برقرار رکھنے کے لئے کوشاں رہوں گا جو قیام پاکستان کی بنیاد ہے:
کہ میں اپنے ذاتی مفاد کو اپنے سرکاری کام یا اپنے سرکاری فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہونے دوں گا:
کہ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کو برقرار رکھوں گا اور اس کا تحفظ و دفاع کروں گا:
کہ میں ہر حالت میں ، ہر قسم کے لوگوں کے ساتھ ، بلا خوف و رعایت اور بلا رغبت و عناد ، قانون کے مطابق انصاف کروں گا:
اور یہ کہ میں کسی شخص کو بلاواسطہ یا بالواسطہ کسی ایسے معاملے کی نہ اطلاع دوں گا نہ اسے ظاہر کروں گا جو بحیثیت وفاقی وزیر (یا وزیر مملکت) میرے سامنے غور کے لئے پیش کیا جائے گا یا میرے علم میں آئیگا، بجز جب کہ بحیثیت وفاقی وزیر (یا وزیر مملکت) ، اپنے فرائض کی کما حقہ ، انجام دہی کے لئے ایسا کرنا ضروری ہو یا جس کی وزیراعظم نے خاص طور پر اجازت دی ہو۔
اللہ تعالیٰ میری مدد اور رہنمائی فرمائے (آمین)۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.