LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

جدول اول ۔آرٹیکل 8(1) اور (2) کے نفاذ سے مستثنیٰ قوانین

By Super Admin
جدول اول ۔آرٹیکل 8(1) اور (2) کے نفاذ سے مستثنیٰ قوانین

آرٹیکل8(3)(ب)اور (4)
حصہ۔1
1۔ فرامین صدر
1۔ فرمان (جائیداد ) انضمامی ریاست ، 1961ء (فرمان صدر نمبر 12 مجریہ 1961ء )۔
2۔ فرمان اقتصادی اصلاحات، 1972ء (فرمان صدر نمبر 1مجریہ 1972ء)۔
2۔ ضوابط
1۔ ضابطہ اصلاحات اراضی، 1972ء۔
2۔ ضابطہ (بلوچستان پٹ فیڈ ر کنیال) اصلاحات اراضی، 1972ء۔
3۔ ضابطہ (صنعتوں کا تحفظ ) اقتصادی اصلاحات ، 1972ء
4۔ ضابطہ (چترال) تقسیم جائیداد، 1974ء (نمبر2 مجریہ 1974ء)
5۔ ضابطہ چترال ، تصفیہ تنازعات جائیداد غیر منقولہ ، 1974ء (نمبر 3 مجریہ 1974ء)
6۔ ضابطہ (ترمیمی) (توارث و تقسیم جائیداد اور تصفیہ تنازعات جائیداد غیر منقولہ) دیر و سوات 1975ء (نمبر 2 مجریہ 1975ء)۔
7۔ ضابطہ (ترمیمی) (چترال) تصفیہ تنازعات جائیداد غیر منقولہ ، 1976ء (نمبر 2 مجریہ 1976ء )۔
3۔ وفاقی ایکٹ
1۔ اصلاحات اراضی (ترمیمی) ایکٹ، 1974ء (نمبر30 بابت 1974ء)۔
2۔ اصلاحات اراضی (ترمیمی) ایکٹ، 1975ء (نمبر 39 بابت 1975ء)۔
3۔ آٹا پیسنے کی ملوں کے انضباط اور ترقی کا ایکٹ ، 1976ء (نمبر 57 بابت 1976ء)۔
4۔ چاول چھڑنے کی ملوں کے انضباط اور ترقی کا ایکٹ ، 1976ء (نمبر 58 بابت 1976ء)۔
5۔ کپاس بیلنے کی ملوں کے انضباط اور ترقی کا ایکٹ ، 1976ء (نمبر 59 بابت 1976ء)۔
6۔ پاکستان بری فوج ایکٹ ، 1952ء (نمبر 39 بابت 1952ء)۔
7۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء (نمبر 27 بابت 1997ء) صرف پاکستان بری فوج ایکٹ ، 1952ء (نمبر 39 بابت 1952ء ) کی دفعہ2 کی ذیلی دفعہ (1) کی شق(د) کی ذیلی شق (چار) کی حد تک ، پاکستان بری فوج (ترمیمی) ایکٹ ، 2017ء (نمبر 11بابت 2017ء ) کے ذریعے اضافہ کیا گیا۔
4۔ صدر کے جاری کردہ آرڈیننس
اصلاحات اراضی (ترمیمی)آرڈیننس، 1975ء (نمبر 21مجریہ 1975ء ) اور مذکورہ آرڈیننس کی جگہ لینے کے لئے وضع کردہ وفاقی ایکٹ۔
5۔ صوبائی ایکٹ
1۔ اصلاحات اراضی (ترمیم بلوچستان) ایکٹ ، 1974، (بلوچستان ایکٹ نمبر 11بابت 1974ء )۔
2۔ اصلاحات اراضی (ضابطہ پٹ فیڈر کینال) (ترمیمی ) ایکٹ ، 1975ء (بلوچستان ایکٹ نمبر7 بابت 1975ء)۔
6۔ صوبائی آرڈیننس
اصلاحات اراضی (پٹ فیڈر کینال) (ترمیمی) آرڈیننس، 1976ء۔
حصہ 2
1۔ فرامین صدر
1۔ فرمان (حصول و منتقلی) معدنیات، 1961ء (فرمان صدر نمبر 8 مجریہ ، 1961ء)۔
2۔ فرمان (انتظامی ایجنسی اور انتخاب نظما) کمپنیات ، 1972ء (فرمان صدر نمبر 2 مجریہ ، 1972ء)
3۔ فرمان(اصلاحات) انجمن ہائے امداد باہمی ، 1972ء (فرمان صدر نمبر 9 مجریہ 1972ء)۔
4۔ فرمان (قومی تحویل میں لینا) بیمہ زندگی ، 1972ء (فرمان صدر نمبر 10 مجریہ ، 1972ء )
5۔ فرمان( زیر سماعت مقدمات ) مارشل لاء 1972ء (فرمان صدر نمبر 14 مجریہ، 1972ء)
6۔ فرمان (تنسیخ صرف ہائے خاص و مراعات ) انضمامی ریاستوں کے حکمران ، 1972ء (فرمان صدر نمبر 15 مجریہ، 1972ء)۔
7۔ فرمان (تنسیخ ) صنعتی منظوریاں اور اجازت نامے، 1972ء (فرمان صدر نمبر 16 مجریہ ، 1972ء)۔
8۔ فرمان (خصوصی عدالت ) ترمیم قانون فوجداری ، 1972ء (فرمان صدر نمبر 20 مجریہ، 1972ء )۔
2۔ ضوابط
1۔ ضابطہ (تصرف جائیداد ) روالپنڈی، 1959ء۔
2۔ ضابطہ دارالحکومت پاکستان، 1960ء۔
3۔ ضابطہ (املاک متروکہ) تنقیح دعاوی ، 1961ء۔
4۔ ضابطہ (گوشوارون اور غلط اظہار کی تصحیح) محصول آمدنی، 1969ء۔
5۔ ضابطہ ناجائز تصرف جائیداد، 1969ء۔
6۔ ضابطہ (احکام خاص) ملازمت سے برطرفی ، 1969ء۔
7۔ ضابطہ (سزا) ظاہری ذرائع سے بڑھ چڑھ کر زندگی گزارنا، 1969ء۔
8۔ ضابطہ (ناجائز قبضہ کی بازیافت) سرکاری زرعی اراضی ،1969ء۔
9۔ ضابطہ (دشمن کو واجب الادارقم کی ادائیگی) املاک دشمن، 1970ء۔
10۔ ضابطہ (بڑی مالیت کے ) کرنسی نوٹوں کی واپسی، 1971ء۔
11۔ ضابطہ (بازیافت) املاک مترو کہ کی مالیت اور سرکاری واجبات، 1971ء۔
12۔ ضابطہ (تصفیہ تنازعات) ضلع پشاور اور قبائلی علاقہ جات، 1971ء۔
13۔ ضابطہ (فنڈ ز کی جانچ پڑتال) کنونشن مسلم لیگ اور عوامی لیگ، 1971ء۔
14۔ ضابطہ غیر ملکی زرمبادلہ کی واپسی ، 1972ء۔
15۔ ضابطہ (اظہار ) غیر ملکی اثاثہ جات ، 1972ء۔
16۔ ضابطہ (درخواست نظر ثانی ) ملازمت سے برطرفی، 1972ء۔
17۔ ضابطہ (قبضہ) نجی انتظام کے تحت اسکول اور کالج ، 1972ء۔
18۔ ضابطہ (تنسیخ فروخت) املاک دشمن ، 1972ء۔
19۔ ضابطہ (توارث و تقسیم جائیداد ) دیر و سوات، 1972ء۔
20۔ ضابطہ (تصفیہ تنازعات جائیداد غیر منقولہ) دیر و سوات ، 1972ء۔
21۔ ضابطہ (تنسیخ فروخت یا انتقال ) مغربی پاکستان صنعتی ترقیاتی کارپوریشن، 1972ء۔
22۔ ضابطہ (متولیوں اور ناظموں کے بورڈ کی معطلی) نیشنل پریس ٹرسٹ ، 1972ء۔
23۔ ضابطہ (پنجاب) (بازادائی قرضہ جات) بینک ہائے امداد باہمی ، 1972ء۔
24۔ ضابطہ (سندھ) (بازادائی قرضہ جات ) انجمن ہائے امداد باہمی ، 1972ء۔
3۔ صدر کے جاری کردہ آرڈیننس
1۔ انضباط جہاز رانی آرڈیننس، 1959ء (نمبر 13مجریہ ، 1959ء)۔
2۔ جموں و کشمیر (انتظام جائیداد) آرڈیننس، 1961ء (نمبر 3 مجریہ ، 1961ء)۔
3۔ مسلم عائلی قوانین آرڈیننس ، 1961ء (نمبر 8 مجریہ، 1961ء)۔
4۔ تحفظ پاکستان (ترمیمی) آرڈیننس ، 1961ء (نمبر 14 مجریہ، 1961ء)۔
5۔ ایسوسی اینڈ پریس آف پاکستان (قبضہ ) آرڈیننس، 1961ء (نمبر20 مجریہ، 1961ء )۔
6۔ تجارتی تنظیمیں آرڈیننس ، 1961ء (نمبر 45 مجریہ ، 1961ء )۔
4۔ وفاقی ایکٹ
احتساب فلم ایکٹ، 1963ء (نمبر 18بابت، 1963ء )۔
5۔ سابق صوبہ مغربی پاکستان کے گورنر کے جاری کردہ آرڈیننس
1۔ تعلیمی و تربیتی ادارہ ہائے حکومت مغربی پاکستان آرڈیننس ، 1960ء (مغربی پاکستان آرڈیننس نمبر 11 مجریہ ، 1960ء)۔
2۔ املاک وقف مغربی پاکستان آرڈیننس ، 1961ء (مغربی پاکستان آرڈیننس نمبر 28 مجریہ ، 1961ء)۔
3۔ رجسٹری انجمنان (ترمیم مغربی پاکستان) آرڈیننس ، 1962ء (مغربی پاکستان آرڈیننس نمبر9 مجریہ، 1962ء)۔
4۔ صنعت ہائے مغربی پاکستان (انضباط قیام وتوسیع ) آرڈیننس ، 1963ء (مغربی پاکستان آرڈیننس نمبر 4مجریہ، 1963ء )۔
6۔ شمال مغربی سرحدی صوبہ کے گورنر کے جاری کردہ آرڈیننس
1۔ تعلیمی و تربیتی ادارہ ہائے حکومت شمال مغربی سرحدی صوبہ آرڈیننس، 1971ء (شمالی مغربی سرحدی صوبہ آرڈیننس نمبر 3 مجریہ ، 1971ء )۔
2۔ شمال مغربی سرحدی صوبہ چشمہ رائٹ بنک کینال پروجیکٹ (انضباط انسداد سٹہ بازی دراراضی)، آرڈیننس ، 1971ء (شمال مغربی سرحدی صوبہ آرڈیننس نمبر 5مجریہ،
1971ء )۔
3۔ شمال مغربی سرحدی صوبہ گومل زام پروجیکٹ ( انضباط و انسداد سٹہ بازی دراراضی )، آرڈیننس، 1971ء (شمال مغربی سرحدی صوبہ آرڈیننس نمبر 8مجریہ، 1971ء۔)۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.