LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

عبوری مالی احکام

By Super Admin
عبوری مالی احکام

1۔ تیس جون سن ایک ہزار نو سو چوہتر کو ختم ہونے والے مالی سال کے لئے صدر کی جانب سے مصدقہ ، منظور شدہ مصارف یا جدول ، اس سال کےلئے وفاقی مجموعی فنڈ سے خرچ کے لئے بدستور اختیار ، جائز رہے گا۔
2۔ صدر یکم جولائی سن ایک ہزار نو سو تہتر سے شروع ہونے والے مالی سال سے قبل کسی مالی سال کے لئے ، وفاقی حکومت کے خرچ (جو اس سال کےلئے منظور شدہ خرچ سے زیادہ ہو) ، کی بابت ، وفاقی مجموعی فنڈ سے رقوم کی باز خواست کی منظوری دے سکے گا۔
3۔ شق(1) اور (2) کے احکام کا کسی صوبے پر اور اس کی بابت اطلاق ہوگا، اور اس غرض کیلئے۔
(الف) ان احکام میں صدر کےلئے کسی حوالے کو اس صوبہ کے گورنر کے حوالے کے طور پرپڑھا جائے گا؛
(ب) ان احکام میں وفاقی حکومت کے لئے کسی حوالے کو اس صوبے کی حکومت کے حوالے کے طور پر پڑھا جائے گا؛ اور
(ج) ان احکام میں وفاقی مجموعی فنڈ کے لئے کسی حوالے کو، اس صوبے کے صوبائی مجموعی فنڈ کے حوالے کے طور پر پڑھاجائے گا۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.