LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

قوانین اور افعال وغیرہ کی توثیق

By Super Admin
قوانین اور افعال وغیرہ کی توثیق

1۔ بیس، دسمبر سن ایک ہزار نوسو اکہتر اور بیس ، اپریل سن ایک ہزار نو سو بہتر (بشمول ہر دو روز ) کے دوران جاری کردہ تمام اعلانات ، فرامین صدر ، مارشل لاء کے ضوابط ، مارشل لاء کے احکام اور دیگر تمام قوانین کے بارے میں بذریعہ ہذا اعلان کیا جاتا ہے کہ کسی عدالت کے کسی فیصلے کے باوجود ، وہ حاکم مجاز کی طرف سے جائز طور پر جاری کئے گئے ہیں اور ان پر کسی بناء پر بھی کسی عدالت میں اعتراض نہیں کیا جائے گا۔
2۔ کسی ہیئت مجاز یا کسی شخص کی طرف سے تمام وضع کردہ احکام ، کی گئی کاروائیاں اور کئے گئے افعال جو بیس ، دسمبر سن ایک ہزار نو سو اکہتر اور بیس ، اپریل سن ایک ہزار نو سو بہتر (بشمول ہر دو روز) کے مابین کسی فرامین صدر ، مارشل لاء کے ضوابط ، مارشل لاء کے احکام، موضوعہ قوانین ، اعلانات ، قواعد ، احکام یا ضمنی قوانین سے حاصل شدہ اختیارات کے استعمال میں یا مذکورہ بالا اختیارات کے استعمال میں کسی ہیئت مجاز کی طرف سے وضع کردہ احکام یا صادر کردہ سزائوں کی تعمیل میں وضع کئے گئے تھے ، کی گئی تھیں یا کئے گئے تھے یا جن کا وضع کیا جانا، کی جانا یا کیا جانا مترشح ہوتا ہو، کسی عدالت کے کسی فیصلے کے باوجود، جائز طور پر اور ہمیشہ سے جائز طور پر وضع شدہ ، کی گئی یا کئے گئے متصور ہوں گے اور ان پر کسی بناء پر بھی چاہے جو کچھ ہو کسی عدالت میں اعتراض نہیں کیا جائے گا۔
3۔ کسی ہیئت مجاز یا کسی شخص کے خلاف کسی وضع کردہ حکم کی گئی کاروائی یا کئے گئے فعل کے لئے یا اس کی بناء پر یا اس کی نسبت جو خواہ شق (2) میں محولہ اختیارات کے استعمال میں یا مترشح استعمال میں یا مذکورہ اختیارات کے استعمال یا مترشح استعمال میں وضع کردہ احکام یا صادر کردہ سزائوں کے استعمال یا تعمیل میں ہو، کسی عدالت میں کوئی مقدمہ دائر نہیں کیا جائے گا یا دیگر قانونی کاروائی نہیں کی جائے گی۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.