ازالہ مشکلات کا اختیار
By Super Admin•

اگر دستور (اٹھارویں ترمیم) ایکٹ2010ء کے احکامات کو موئثر کرنے میں، جس کا حوالہ بعدازیں اس آرٹیکل میں بطور ایکٹ دیاگیا ہے ، یا اس ایکٹ کے احکامات کو موئثر طور پر زیر عمل لانے کے لئے کوئی مشکل وقوع پذیرہوتی ہے ، تو معاملے کو مشترکہ اجلاس میں دونوں ایوانوں کے روبرو پیش کیا جائے گا جو کہ قرار داد کے ذریعہ یہ ہدایت کرسکیں گے کہ ایکٹ کے احکامات ، مذکورہ مدت کے دوران جس کی صراحت قرارداد میں کردی گئی ہے۔ مذکورہ تطبیق کے تحت موئثر ہوں گے ، خواہ وہ ترمیم ، اضافے یا حذف کے ذریعے ہو، جیسا کہ ضرروری یا قرین مصلحت متصور کیا گیا ہو:
مگر شرط یہ ہے کہ یہ اختیار اس ایکٹ کے آغاز نفاذ سے ایک سال کی مدت تک میسر ہوگا۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.