مشکلات کےازالہ کے لئے صدر کے اختیارات

باب7۔ عبوری
1۔ یوم آغاز سے قبل یا یوم آغاز سے تین ماہ کی مدت کے خاتمے سے پہلے کسی بھی وقت ، صدر، کسی مشکلات کے ازالہ کی غرض سے ، یا دستور کے احکام کو موئثر طور پر زیر عمل لانے کی غرض سے ، فرمان کے ذریعے ، ہدایت دے سکے گا کہ اس دستور کے احکام ، ایسی مدت کے دوران جس کی صراحت اس فرمان میں کردی گئی ہو، ایسی تطبیقات کے تابع ، موئثر ہوں گے خواہ وہ ردوبدل کے ذریعے ہوں یا اضافہ وحذف کے ذریعے ، جس طرح وہ ضروری یا قرین مصلحت سمجھے۔
2۔ شق(1) کے تحت صادر شدہ کوئی فرمان بغیر کسی غیر ضروری تاخیر کے دونوں ایوانوں کے سامنے پیش کیا جائے گا، اور اس وقت تک نافذالعمل رہے گا جب تک کہ ہر ایوان اسے نامنظور کرنے کی قرار داد منظور نہیں کرتا یا دونوں ایوانوں میں اختلاف کی صورت میں ، اس وقت تک جب تک ایسی قرارداد مشترکہ اجلاس میں منظور نہ ہوجائے۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.