دستور کا عنوان اور آغاز نفاذ

باب6۔ عنوان ، آغاز نفاذ اور تنسیخ
1۔ یہ دستور اسلامی جمہوریہ پاکستان کا دستور کہلائے گا۔
2۔ شقات (3) اور (4) کے تابع، یہ دستور چودہ اگست سن ایک ہزار نو سو تہتر یااس سے قبل کی کسی ایسی تاریخ سے نافذ ہوگا جو صدر سرکاری جریدے میں اعلان کے ذریعہ مقرر کرئے ، دستور میں جس کا حوالہ" یوم آغاز" کے طور پر دیا گیا ہے۔
3۔ یہ دستور ، اس حد تک جو ذیل کے لئے ضروری ہوـــــ
(الف ) پہلی سینیٹ کی تشکیل کے لئے؛
(ب) کسی ایوان یا کسی مشترکہ اجلاس کی منعقد ہونے والی پہلی نشست کے لئے ؛
(ج) صدر اور وزیر اعظم کے ہونے والے انتخاب کے لئے ؛ اور
(د) کسی ایسے دوسرے امر کی انجام دہی کو ممکن بنانےکے لئے جس کی انجام دہی ، دستور کی اغراض کے لئے ، یوم آغاز سے پہلے ضروری ہو،
دستور کے وضع ہونے پر نافذ العمل ہوگا لیکن صدر یا وزیراعظم کی حیثیت سے منتخب شدہ شخص یوم آغاز سے پہلے اپنا عہدہ نہیں سنبھالے گا۔
4۔ جہاں دستور کے ذریعے اس کے کسی حکم کے نفاذ کے متعلق یا کسی عدالت یا دفتر کے قیام ، یا کسی جج یا اس کے ماتحت کسی افسر کے تقرر کے متعلق ، یا اس شخص کے جس کے ذریعے ، یا اس وقت کے جب ، یا وہ اس مقام کے جہاں ، یا اس طریقہ کے متعلق جس سے ایسے کسی حکم کے تحت کچھ کیا جانا ہو، قواعدبنانے یا احکام صادر کرنے کا کوئی اختیار تفویض کیا جائے، تو وہ اختیار دستور کے وضع ہونے اور اس کے آغاز نفاذ کے درمیان کسی بھی وقت استعمال کیا جاسکے گا۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.