تنسیخ قوانین کا اثر

جب کوئی قانون اس دستور کے ذریعے ، اس کے تحت یا اس کی وجہ سے منسوخ ہوجائے یا منسوخ شدہ متصور ہو تو ، بجز اس کے کہ اس دستور میں بصورت دیگر مقرر ہو، مذکورہ تنسیخ۔۔۔
(الف) کسی ایسی چیز کا احیاء نہیں کرئے گی جو اس وقت نافذالعمل یا موجود نہ ہو، جب تنسیخ عمل میں آئے؛
(ب) مذکورہ قانون کے سابقہ عمل پر یا اس کے تحت باضابطہ کئے ہوئے کسی فعل پر یا برداشت کردہ کسی نقصان پر اثر انداز نہیں ہوگی؛
(ج) مذکورہ قانون کے تحت حاصل شدہ کسی حق پر ، پیدا شدہ کسی استحقا ق پر عائد شدہ کسی وجوب یا ذمہ داری پر اثر انداز نہیں ہوگی؛
(د) مذکورہ قانون کے خلاف کسی جرم کے ارتکاب کی بناء پر عائد شدہ کسی جرمانہ ، ضبطی یا سزا پر اثر انداز نہیں ہوگی؛ یا
(ہ) کسی مذکورہ حق، استحقاق ، وجوب ، ذمہ داری ، جرمانہ ، ضبطی یا سزا کی بابت کسی تفتیش ، قانونی کاروائی یا چارہ جوئی پر اثر انداز نہیں ہوگی؛
اور مذکورہ کوئی تفتیش ، قانونی کاروائی یا چارہ جوئی شروع کی جاسکے گی ، جاری رکھی جاسکے گی یا نافذ کی جاسکےگی، اور مذکورہ کوئی جرمانہ ، ضبطی یا سزا اس طرح عائد کی جاسکے گی گویا مذکورہ قانون منسوخ نہیں ہوا تھا۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.