اعزازات
By Super Admin•

1۔ کوئی شہر ی وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر کسی بیرونی ریاست سے کوئی خطاب ، اعزاز یا اعزازی نشان قبول نہیں کرئے گا۔
2۔ وفاقی حکومت یا کوئی صوبائی حکومت کسی شہری کو کوئی خطاب ، اعزاز یا اعزازی نشان عطا نہیں کریگی، لیکن صدر وفاقی قانون کے احکام کے مطابق شجاعت مسلح افواج میں قابل تعریف خدمت تعلیمی امتیاز یا کھیلوں یا نرسنگ کے میدان میں امتیاز کے اعتراف کے طور پر اعزازی نشانات عطا کرسکے گا۔
3۔ یوم آغاز سے پہلے شہریوں کو پاکستان کی کسی بھی ہیئت مجاز کی جانب سے عطا کردہ وہ تمام خطابات، اعزازات اور اعزازی نشانات ماسوائے ان کے جو شجاعت ، مسلح افواج میں قابل تعریف خدمت یا تعلیمی امتیاز کے اعتراف کے طور پر دیئے گئے ہوں کالعدم ہو جائیں گے۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.