عہدے کا حلف
By Super Admin•

1۔ کوئی حلف جو دستور کے تحت کسی شخص سے لینا مطلوب ہو ترجیحاََ اردو میں لیا جائےگا یا اس زبان میں جسے وہ شخص سمجھتا ہو۔
2۔ جہاں دستور کے تحت ، کسی خاص شخص کے سامنے حلف اٹھانا مطلوب ہو اور کسی وجہ سے اس شخص کے سامنے حلف اٹھانا ناقابل عمل ہو تو وہ کسی ایسے شخص کے سامنے حلف اٹھایا جاسکے گا جسے اس شخص نے نامزد کیا ہو۔
3۔ جہاں دستور کے تحت ، کسی شٰخص کا اپنا عہدہ سنبھالنے سے پہلے حلف اٹھانا مطلوب ہو تو اس کا عہدہ سنبھالنا اس دن متصور ہوگا جس دن اس نے حلف اٹھایا ہو۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.