جائیداد وغیرہ پر انتہائی تحدیدات
By Super Admin•

1۔مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) بذریعہ قانونـــــ
(الف) ایسی جائیداد یا اس کی کسی قسم کے بارےمیں جو کوئی شخص ملکیت ، تصرف ، قبضہ یا نگرانی میں رکھ سکے گا انتہائی تحدیدات مقرر کرسکے گی؛ اور
(ب)اعلان کرسکے گی کہ ایسے قانون میں مصرحہ کوئی کاروبار، تجارت ، صنعت یا خدمت ، وفاقی حکومت یا کوئی صوبائی حکومت یا ایسی کسی حکومت کے زیر نگرانی کوئی کارپوریشن دیگر اشخاص کو مکمل یا جزوی طور پر خارج کرکے، چلائے گی یا زیر ملکیت رکھے گی۔
2۔ کوئی قانون جو کسی شخص کو اس رقبہ اراضی سے زیادہ اراضی کی منفعتی ملکیت یا منفعتی قبضہ کی اجازت دے جو وہ یوم آغاز سے عین قبل جائز طور پر منفعتی ملکیت میں رکھ سکتا تھا یا منفعتی قبضہ میں لاسکتا تھا، کالعدم ہوگا۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.