LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

قانونی کاروائیاں

By Super Admin
قانونی کاروائیاں

1۔ کوئی قانونی کاروائی جو ، اگر دستور نہ ہوتا تو کسی ایسے معاملے کی بابت جو ، یوم آغاز سے عین قبل، وفاق کی ذمہ داری تھی اور جو دستور کے تحت ، کسی صوبے کی ذمہ داری ہوگئی ہے ، وفاق کی طرف سے یا اس کے خلاف کی جاسکتی تھی، متعلقہ صوبے کی طرف سے یا اس کے خلاف کی جائے گی ؛ اور اگر یوم آغاز سے عین قبل کوئی مذکورہ قانونی کاروائی کسی عدالت میں تصفیہ طلب تھی تو اس صورت میں اس کاروائی میں اس دن سے وفاق کی بجائے متعلقہ صوبے کا تبدیل کیا جانا متصور ہوگا۔
2۔ کوئی قانونی کاروائی جو اگر دستور نہ ہوتا تو ، کسی ایسے معاملے کی بابت جو یوم ِ آغاز سے عین قبل صوبے کی ذمہ داری تھی اور جو دستور کے تحت وفاق کی ذمہ داری ہوگئی ہے کسی صوبے کی طرف سے یا اس کے خلاف کی جاسکتی تھی، وفاق کی طرف سے یا اس کے خلاف کی جائے گی ؛ اور اگر یوم آغاز سے عین قبل کوئی مذکورہ قانونی کاروائی کسی عدالت میں تصفیہ طلب تھی تو اس صورت میں اس کاروائی میں اس دن سے اس صوبے کی بجائے وفاق کا تبدیل کیا جانا متصور ہوگا۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.