LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

مسلح افواج کی کمان

By Super Admin
مسلح افواج کی کمان

باب2۔ مسلح افواج
1۔ وفاقی حکومت کے پاس مسلح افواج کی کمان اور کنٹرول ہوگا۔
2۔ قبل الذکر حکم کی عمومیت پر اثر انداز ہوئے بغیر مسلح افواج کی اعلیٰ کمان صدر کے ہاتھ میں ہوگی۔
3۔ صدر کو قانون کے تابع ، یہ اختیار ہوگا کہ وہ۔
(الف ) پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج اور مذکورہ افواج کے محفوظ دستے قائم کرئے اور ان کی دیکھ بھال کرئے؛ اور
(ب) مذکورہ افواج میں کمیشن عطا کرئے۔
4۔ صدر، وزیراعظم کے ساتھ مشورہ پر، ــــ
(الف) چیئر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی؛
(ب) چیف آف آرمی اسٹاف؛
(ج) چیف آف نیول اسٹاف ؛ اور
(د) چیف آف ائیر اسٹاف،
کا تقرر کرئے گا اور ان کی تنخواہوں اور الائونسوں کا تعین بھی کرئے گا۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.