LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

دوہر ی رکنیت کی ممانعت

By Super Admin
دوہر ی رکنیت کی ممانعت

1۔ کوئی شخص ، بیک وقت ، حسب ذیل کا رکن نہیں ہوگاـــــــ
(الف ) دونوں ایوان کا ؛ یا
(ب) ایک ایوان اور کسی صوبائی اسمبلی کا ؛ یا
(ج) دو یا اس سے زیادہ صوبوں کی اسمبلیوں کا ؛ یا
(د) ایک سے زیادہ نشستوں کی بابت ایک ایوان یا کسی صوبائی اسمبلی کا۔
2۔ شق(1) میں کوئی امر کسی شخص کے بیک وقت دو یا دو سے زیادہ نشستوں کے لئے خواہ ایک ہی مجلس میں یا مختلف مجالس میں امیدوار ہونے میں مانع نہ ہوگا، لیکن اگر وہ ایک سے زیادہ نشستوں پر منتخب ہو جائے، تو وہ مذکورہ نشستوں میں سے آخری نشست کے نتیجے کے اعلان کے بعد تیس دن کی مدت کے اندر ، اپنی نشستوں میں سے ایک کے علاوہ سب نشستوں سے استعفیٰ دے گا، اور اگر وہ
اس طرح استعفیٰ نہ دے، تو مذکورہ تیس دن کی مدت گزرنے پر وہ تمام نشستیں جن پر وہ منتخب ہوا ہو ماسوائے اس نشست کے خالی ہوجائیں گی جس پر وہ آخر میں منتخب ہوا ہو یا ، اگر وہ ایک ہی دن ایک سے زیادہ نشستوں کے لئے منتخب ہوا ہو تو ماسوائے اس نشست کے خالی ہوجائیں گی جن پر انتخاب کے لئے اس کی نامزد گی آخر میں داخل ہوئی ہو۔
تشریح:۔ اس شق میں " مجلس" سے کوئی ایوان یا کوئی صوبائی اسمبلی مراد ہے۔
3۔ کوئی شخص جس پر شق (2) کا اطلاق ہوتا ہو، اس وقت تک کسی ایوان یا کسی صوبائی اسمبلی میں اس نشست پر جس کے لئے وہ منتخب ہوا ہو ، نہیں بیٹھے گا، جب تک کہ وہ اپنی نشستوں میں سے ایک کے علاوہ سب نشستوں سے مستعفی نہ ہوجائے۔
4۔ شق (2) کے تابع، اگر کسی ایوان یا کسی صوبائی اسمبلی کا کوئی رکن کسی دوسری نشست کا امیدوار ہوجائے جو وہ شق (1) کے بموجب ، اپنی پہلی نشست کے ساتھ ساتھ نہ رکھ سکتا ہو ، تو اس کی پہلی نشست اس کے دوسری نشست پر منتخب ہوتے ہی خالی ہوجائے گی۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.