LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

انتخابی قوانین

By Super Admin
انتخابی قوانین

اس دستور کے تابع ، مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) قانون کے ذریعے حسب ذیل احکام وضع کرسکے گیـــــ
(الف) قومی اسمبلی میں آرٹیکل 51 کی شقات (3) اور (4) کی رو سے مطلوبہ طور پر نشستوں کا تعین؛
(ب) الیکشن کمیشن حلقوں کی حد بندی بشمول مقامی حکومتوں کے انتخابی حلقوں کی حد بندی؛
(ج) انتخابی فہرستوں کی تیاری ، کسی حلقہ انتخاب میں سکونت کے متعلق شرائط ، انتخابی فہرستوں کے بارے میں اور ان کے آغاز کے خلاف عذر داریوں کا تصفیہ؛
(د) انتخابات اور انتخابی عذر داریوں کا انصرام ؛ انتخابات کے سلسلے میں پیدا ہونےوالے شکوک اور تنازعات کا فیصلہ؛
(ہ) انتخابات کے سلسلے میں بدعنوانیوں اور دیگر جرائم سے متعلق امور؛ اور
(و) دونوں ایوانوں ، صوبائی اسمبلیوں اور مقامی حکومتوں کی باقاعدہ تشکیل کےلیےضروری تمام دیگر امور
لیکن کوئی مذکورہ قانون اس حصے کے تحت کمشنر یا الیکشن کمیشن کے اختیارات میں سے کسی اختیار کو سلب کرنے یا کم کرنے کے اثر کا حامل نہ ہوگا۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.