کمیشن کے فرائض

کمیشن پر یہ فرض عائد ہوگا کہ وہــــــ
(الف) قومی اسمبلی ، صوبائی اسمبلیوں اور مقامی حکومتوں کے انتخابات کے لئے انتخابی فہرستیں تیار کرئے اور ان فہرستوں کو تازہ ترین رکھنے کے لیے میعادی بنیادوں پر نظر ثانی کرئے؛
(ب) سینیٹ کےلئے یا کسی ایوان یا کسی صوبائی اسمبلی میں کسی اتفاقی خالی نشستوں کو پُر کرنے کے لئے انتخاب کا انتظام کرئے اور اسے منعقد کرائے؛ اور
(ج) انتخابی ٹربیونل مقرر کرئے ؛
(د) قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلیوں اور مقامی حکومتوں کےلیے عام انتخابات منعقد کرائے ؛ اور
(ہ) ایسے دوسرے کارہائے منصبی انجام دے جن کی صراحت مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ایکٹ کے ذریعے کردی گئی ہو:
مگر شرط یہ ہے کہ اس وقت تک جیسا کہ کمیشن کے اراکین کی پہلی تقرری دستور (اٹھارویں ترمیم) ایکٹ، 2010ء کے بموجب آرٹیکل 218 کی شق (2) کے پیرا (ب) کے احکامات کی مطابقت میں کی گئی ہو، اور اپنے عہدے پر فائز ہوئے ہوں ، اس آرٹیکل کے پیرا جات (الف)، (ب) اور (ج) میں بیان کردہ کارہائے منصبی بدستور کمشنر کی تحویل میں رہیں گے۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.