الیکشن کمیشن

1۔ مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے دونوں ایوانوں ، صوبائی اسمبلیوں کے انتخاب کی غرض کے لئے اور اسے دیگر عوامی عہدوں کے انتخاب کے لیے جیسا کہ قانون کے ذریعے صراحت کردی جائے ، اس آرٹیکل کے مطابق مستقل الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔
2۔ الیکشن کمیشن حسب ذیل پر مشتمل ہوگاــــ
(الف) کمشنر جو کہ کمیشن کا چیئر مین ہوگا؛ اور
(ب) چار ارکان پر ہر ایک صوبے سے ایک ، جن میں سے ہر ایک ایسا شخص ہوگا جو عدالت عالیہ کا جج رہ چکا ہو یا اعلیٰ سرکاری ملازم رہ چکا ہو یا ٹیکنو کریٹ ہو اور اس کی عمر پینسٹھ سال سے زائد نہ ہو ، جن کا تقرر صدر آرٹیکل 213 کی شقات (2/الف) اور (2/ب) میں کمشنر کے تقرر کے لیے فراہم کیے گئے طریقہ کار کے مطابق کرئے گا۔
تشریح:۔ "اعلیٰ سرکاری ملازم" اور "ٹیکنو کریٹ " کا وہی مفہوم ہوگا جیسا کہ آرٹیکل 213 کی شق (2) میں دیا گیا ہے۔
3۔ الیکشن کمیشن کا یہ فرض ہوگا کہ وہ انتخاب کا انتظام کرئے اور اسے منعقد کرائے اور ایسے انتظامات کرئے جو اس امر کے اطمینان کےلئے ضروری ہوں کہ انتخاب ایمانداری ، حق اورانصاف کے ساتھ اور قانون کے مطابق منعقد ہوں اور یہ کہ بدعنوانیوں کا سدباب ہوسکے۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.